وحدت نیوز (گلگت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما سابق صوبائی وزیر مالیات محمد علی اختر مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہوگئے ہیں اور انھوں نے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوارحلقہ۴ ہنزہ نگرسے  علی محمد کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ محمد علی اختر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ان سے زیادہ اہل اور پارسا ہیں لہٰذا ان کا حق بنتا ہے کہ وہ عوام کی نمائندگی کریں۔ انھوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار علی محمد کو کامیاب کریں۔

یاد رہے کہ محمد علی اختر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی پارٹی سے ناراض تھے۔ پارٹی نے ان کی بجائے ٹکٹ،  چئیرمین گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید حسین کو دے دیا تھا۔ محمد علی اختر نے پہلے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عزم کیا اور اب بالآخر وہ ایم ڈبلیوایم کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

وحدت نیوز (دنیور) گندم اور نمک پر سبسڈی واپس لے کر نواز لیگ نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم حلقہ 3کے امیدوار شیخ نیر عباس مصطفوی نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اتحاد کی باتیں کرنے والے مفاد کی خاطر اپنے اجداد کے قاتلوں کی گود میں بیٹھ گئے ہیں ۔ اتحاد اور اتفاق کی باتیں کرنے والے قومی مفاد میں نہیں اپنے مفاد کی خاطر اتحاد کر رہے ہیں ان حالیہ دستبرداریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کو کس کا مفاد عزیز ہے
بجٹ پر بات کرتے ہوئے علامہ نیر نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں پر بم مارنے کے مترادف ہے۔ مزدور اور ملازم طبقہ اس بجٹ سے مزید متاثر ہوا ہے۔ گلگت بلتستان سے گندم اور نمک پر سبسڈی ختم کر کے نواز لیگ یہاں کے غریب عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اس سنگین معاملے کے حوالے سے مرکزی سطح پر اقدامات اٹھائے گی اور سبسڈی کی دوبارہ بحالی تک تحر یک چلائے گی۔

وحدت نیوز (شگر) پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار عابد حسین مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار پروفیسر فدا علی شگری کی حق میں دستبردار ہوگئے۔ عابد حسین کو درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ریلی میں اسکردو سے شگر لایا گیا جہاں انہوں نے شگر سینٹر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کا مقصد اور ہدف ایک ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جب اس نظام کیخلاف اسلام آباد میں تاریخی انقلابی دھرنا دیا تو اس وقت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے ڈاکٹر صاحب کا ساتھ دیا اور ستر دن تک اس دھرنے میں شریک رہے۔ وفاق سمیت ملک کے تمام حصوں میں وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کا مشترکہ لائحہ عمل طے ہوتا ہے، اس لئے میں ایم ڈبلیو ایم کی حمایت کو اپنا فرضہ سمجھتے ہوئے ان کے نامزد امیدوار کی حق میں دستبردار ہوگیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سیاست کو لوگوں نے اپنی وراثت سمجھا ہوا ہے، نوجوانوں کو اس عمل میں حصہ لیتے ہوئے اس نظام کو تبدیل کرنا چاہئے، اس خطے سے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کیلئے نوجوانوں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے ووٹروں اور حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آٹھ جون کو خیمے کی نشان پر ٹھپہ لگا کر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شگر کے سیکریٹری سیاسی امور شیخ زکاوت حسین نصرالدین نے ایم ڈبلیو ایم کی حمایت میں انتخابات سے دستبردار ہونے پر عوامی تحریک کے رہنما عابد حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت کے بعد ایم ڈبلیو ایم شگر میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔ انشاء اللہ یہ انتخابات مجلس وحدت مسلمین شگر کے کے نامزد امیدوار فدا شگری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گلگت کے شاہی پولو گراونڈ میں تاریخی تکمیل پاکستان کانفرنس، شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ علامہ امین شہیدی، صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل سابق سینیٹر و ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان سید فیصل رضا عابدی، علامہ مختار امامی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ نیئر مصطفوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خبردار اس الیکشن کو شیعہ سنی جنگ نہ بنانا بلکہ ظالموں اور مظلوموں کی جنگ سمجھ کر لڑنا، ظالم طبقہ کا کوئی مذہب نہیں، اگر یہاں کے مظلوم شیعہ سنی متحد ہوجائیں تو کوئی ظالم ان کا حق چھین نہیں سکتا، ہم نے کسی ظالم سے آج تک ہاتھ نہیں ملایا، ہم نے ہمیشہ مظلومین کے لئے آواز بلند کی، جس طرح مہدی شاہ شیعوں کا نمائندہ نہیں ہے، اسی طرح حفیظ الرحمان بھی سنیوں کا نمائندہ نہیں ہے، اگر یہ ہمارے نمائندے ہوتے تو آج ان کے حلقوں کے عوام کسمپرسی کا شکار نہیں ہوتے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم پرانے سیاسی نظام کو دفن کرنے کے لئے کرپشن سے پاک، بے داغ ماضی، تعلیم یافتہ قیادت کو سامنے لائے، تاکہ عوام کو اس کا حق دلایا جائے، انشاءاللہ 8 جون کو ہم نہیں پاکستان جیتے گا اور انشاءاللہ جیت کا جشن ہر گھر پر پاکستان کا پرچم لہرا کر منائیں گے، میں یہاں کی حکومت اور گورنر کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر دھاندلی ہوئی تو یہ ان کے گلے کی ہڈی بن جائے گی، جو نہ نگل سکو گے نہ اگل سکو گے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی کام روکنے کی دھمکیاں دینے والے سن لیں کہ پاکستان کا خزانہ شریف خاندان کی ملکیت نہیں پاکستانی عوام کی ملکیت ہے، ہم اپنے حقوق ان سیاسی فرعونوں سے چھین کر لیں گے، نواز لیگ نے ہمیشہ دہشت گردوں کی سرپرستی کی، شہباز شریف نے علی الاعلان کہا کہ طالبان اور ہمارے نظریات ایک ہیں، لہذا وہ پنجاب پر حملے نہ کرے، ہم ان دہشت گردوں کے سپورٹرز کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شہیدی کا کہنا تھا کہ آج گلگت بلتستان کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے 8 جون کے بعد نظر نہیں آئینگے، مجلس وحدت مسلمین کا ہدف اس سرزمین کو آئین دلانا ہے، ہم اس لئے میدان میں آئے ہیں کہ یہاں کے عوام کو بااختیار بنا سکیں، ہم عوامی حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ مفاد پرستوں کا ہدف صرف اقتدار کا حصول ہے، گلگت بلتستان میں لوگوں کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے، مذہب اور مذہبی رہنماوُں کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، اب وہ زمانہ گزر گیا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جائے، ہمیں فخر ہیں کہ ہم شیعہ ہیں، لیکن ہم نے سیاست میں قدم رکھتے وقت شعوری طور پر فیصلہ کیا کہ ہم مذہب کے نام پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں گے، حقوق غصب کرنے والے اس لئے کامیاب ہوگئے کہ انہوں نے آپ کو قومیتوں اور مسلکوں میں تقسیم کرکے آپ پر مسلط رہے، پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو کرپشن، اقرباء پروری اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ چالیس سال سے جاری سبسڈی کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ختم کیا، گلگت بلتستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بیج پیپلز پارٹی ہی کے دور اقتدار میں بویا گیا، گذشتہ دور میں یہاں کے عوام نے پیپلز پارٹی کے جھوٹے اعلانات پر عمل درآمد کی آس لے کر پیپلز پارٹی کو حکومت دی، لیکن پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح و بہود اور حقوق کو جوتے کے نوک پر رکھا اور عوام کو ماموں بنا کر کرپشن کا بازار گرم کئے رکھا۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن نہ کرنے پر محمد علی اختر کو ٹکٹ سے محروم کر دیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور اقتدار میں دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزا کے باوجود ریلیف دیتی رہی، ہم ان ظالموں کو جان چکے ہیں، اب ان کو گلگت بلتستان کے سرزمین پر امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گلگت کے شاہی پولو گراونڈ میں تاریخی تکمیل پاکستان کانفرنس، شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ علامہ امین شہیدی، صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل سابق سینیٹر و ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان سید فیصل رضا عابدی، علامہ مختار امامی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ نیئر مصطفوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی، جبکہ تاحد نگاہ انسانی سروں کا ایک سمندر موجود تھا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree