وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا۔ اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلوچستان میں دھشت گردی کے افسوسناک واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں انسانیت کے قاتل دھشت گردوں تک بڑھایا جائے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تکفیری ٹولے کے ٹریننگ کیمپس ہیں۔ جن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لئے ناسور بن چکا ہے، جس نے دھشت گردی اور قتل و غارتگری کو اپنا دین سمجھ رکھا ہے۔ ان سے نجات کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔

اجلاس میں آئندہ سہ ماہی پروگرام پر تفصیلی مباحثہ کے بعد منظوری دی گئی۔جس کے مطابق ماہ مبارک رمضان میں مبلغین کی تعیناتی اور یوم القدس کے پروگرام، جبکہ شوال میں صوبائی کابینہ اور ضلعی مسؤلین کے لئے خصوصی تربیتی ورکشاپ، اور دس اضلاع کے تنظیمی دورہ جات شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی، سیکریٹری مالیات محمد علی جمالی، سیکریٹری روابط مولانا عبد الحق جمالی، سیکریٹری امور جوان عبدالوہاب لغاری، سیکریٹری تنظیم مولانا برکت علی مطہری و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس سے قبل ضلع سبی اور ضلع بولان کے وفد نے صوبائی کابینہ سے میٹنگ کی اور اپنے مسائل اور فعالیت پر گفتگو کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گڈ گورننس کا مسئلہ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ طرز حکمرانی کے بہتر ہونے کا تصور عوام کے ذہنوں اور دلوں میں راسخ ہے۔ بد قستمی سے عملی طور پر انہیں بدترین نقشہ دیکھنا پڑتا ہے۔ ریاست اپنے اجتماعی ڈھانچے ہی میں نہیں بلکہ صوبائی حوالوں سے بھی زوال پذیر ہے۔ بسا اوقات ایسا لگتا ہے جیسے ریاست اپنی کسی وارث کی تلاش میں جس طرف منہ اُٹھاتا ہے ادھر ہی منہ اُٹھائے دوڑے جاری ہے۔ریاستی انتظامیہ قانون کے نقاب میں افراد کی ذاتی حکمرانی کے آسیب کا برسوں سے سامناکررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اسی انتظامیہ کا اپنا روایتی عوام دشمن کردار ہمہ جہتی طور پر گورننس کے ہر بہتر عمل کو ہڑپ کر چکا ہے۔ امن و امان کی تاریخ کا باب شاید ہماری زندگیوں سے نکالا جا چکا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات نے پاکستان کے شریانوں سے خون نکالا جا چکا ہے۔ یہ اس وطن کی سخت جانی اور پاکستان کے عوام کا صبر اور پر امید رہنے کی نا قابل شکست کردار ہیں جس کے باعث ابھی تک اس کی کمر پوری طرح بیٹھ نہیں سکی۔بانجھ سوچوں اور خزاں فکر لوگ سیاسی جماعتوں پر کئی دہائیوں سے قابض ہیں اور ان کے فکری بانجھ پن کا اثر دھرتی پر نمایاں نظر آرہا ہے۔ عام پاکستانیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ حقیقی جمہوریت اور سیاسی نظام کی مضبوطی کے لیے اسے سرمایہ داروں کے حصار سے نکل کر تعلیم یافتہ متوسط طبقے کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ پھر یہاں خزاں کی جگہ بہار آئیگی

وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام ضلع جعفر آباد میں دو روزہ اسکاؤٹس کیمپ منعقد ہوئی۔ اس موقعہ پراسکاؤٹس کیمپ سے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی اور مولانا سیف علی حیدری نے خطاب کیا۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل ایمان کی محبت اور نفرت کا معیار خدا کا دین ہوتا ہے۔ لہذا نوجوان، دوست اور دشمن کے لئے قرآنی معیار کو مدنظر رکھیں ۔ اہل ایمان کے لئے خدا کے دشمن سے دوستی رکھنا ممکن نہیں۔ امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کا نعرہ اسی اصول کی بنیاد پر ہے۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ نے ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود سید مجتبیٰ کاظمی کوبلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تحصیل حویلیاں میں یوتھ کونسلر کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر مجلس وحد ت ضلع ایبٹ آبادکے سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمیں تحصیل حویلیاں میں بلدیاتی انتخابات میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ۔ اس خطے میں انتخابات کے حوالے سے یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا جس میں نہ صرف ہمارا امیدوار جیتا بلکہ ہمارے حمایت یافتہ تمام امیدوار بھی اس بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔اور انھوں نے مجلس وحدت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن میں سے سید افضال حسین شاہ جنرل کونسلر، سید علی حمار شاہ جنرل کونسلر ، وصی الرحمان خان جنرل کونسلر ، سید آصف شاہ جنرل کونسلرشامل ہیں۔ ہم نے نہ صرف تکفیریوں کے مختلف حربوں کا مقابلہ کیا بلکہ انھیں شکست سے بھی فاش کیا۔تمام الیکشن کے دوران تکفیریوں نے مساجدمیں جمعہ کے خطبوں اور گھر وں میں مکتب تشیع کے خلاف پروپگنڈہ کیا ۔ہمارے اشتہارات کو پھاڑا گیا۔ ہمارے اشتہارات پر No Vote For Shia لکھا گیا۔ جسے ہم نے احسن انداز میں مسترد کر کے یہ کامیابیا ں حاصل کی ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ولایت ٹی وی کے چیئرمین اور المصطفی فاونڈیشن امریکہ کے بانی سید ظہیر الحسن نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا۔مسؤل سیکرٹریٹ علامہ اصغر عسکری اور مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی سے ملاقات کے دوران مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معزز مہمان نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی بابصیرت قیادت نے قومی مقبولیت کا سفر بڑی تیزی سے طے کیا ۔اس وقت دنیا بھر میں مجلس وحدت مسلمین کو مکتب تشیع کی پاکستان میں نمائندہ جماعت تصور کیا جاتا ہے۔علامہ عسکری نے مرکزی سیکریٹریٹ کی ذمہ داریوں کے متعلق بریفنگ دیتے مختلف شعبوں سے متعارف کرایا۔ سید ناصر شیرازی نے بتایا کہ تنظیم کی سیاسی ساکھ کو مضبوط کرنے میں شعبہ سیاسیات فعال کردا ادا کر رہا ہے۔مرکزی مسؤل نے ظہیر نقوی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی بے انتہا مصروفیات کے باوجود ملاقات کے لے وقت نکالا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) بھارت گھنٹیاں بجاتا رہے ، اسے کچھ حاصل نہیں ہو گا، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دے گی ، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ بھارت شروع سے پاکستان مخالف عزائم رکھتا ہے ، کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ، برما پر حملہ کر کے گیدڑ بھبکیوں کے ذریعے پاکستان کو ڈرا رہا ہے ، جبکہ اسے یہ نہیں معلوم کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نعرے کی بنیاد پر بنا ،یہ ڈرا نہیں کرتے بلکہ ڈرایا کرتے ہیں ، پاکستان قائم و دائم رہے ، بھارت ایک دفعہ جرأت کر کے دیکھے ،دن میں تارے دکھا دیئے جائیں گے، شجاعت حیدری کی پیرو افواج پاکستان نہ ڈرتے ہیں ، نہ جھکتے ہیں اور نہ میدان سے بھاگنے کا ارادہ کر کے آتے ہیں ، مملکت خداداد پاکستان خدا وند کی خاص عطا ، اللہ تعالی کی مدد و نصرت شامل حال ، کل کے گیدڑ کیا منہ دکھائیں گے،کل جب کارگل پیش آیا تھا تو بھاگنے کا راستہ بھی معلوم نہ پڑ رہا تھا،تابوت کے لیئے لکڑ تک دستیاب نہ ہو رہی تھی ، وہ ہمیں کیا ڈرائیں گے ، ہم غیرت مند ماؤں کے بیٹے ہیں ، محب وطن ہیں وطن کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ، پاک فوج اس عمل میں اکیلی نہیں ہر طرح سے پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے، ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، ایک چھوٹا سا حملہ کر کے پاکستان کو ڈرانے والے گرج رہے ہیں ، برسنے کی ہمت نہیں ، 65اور 71کی جنگ کا پورا احوال یاد ہو گا، مشرقی پاکستان کو توڑنے کے لیئے منافقت کرنے والا انڈیا اپنی چال میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا، قوم ہر طرح کے چیلنج سے نبٹنے کے لیئے تیار ہے ، تصور موسوی نے مذید کہا کہ مسلمان کے دل میں خدا ہوتا ہے ، جس دل میں خدا ہو اسے کسی بھی قسم کا خوف نہیں ہوتا ، وہ صرف اللہ سے ڈرتا ہے ، اللہ پر توکل کرنے والے کسی دوسرے کے بھروسے نہیں رہتے ، انشاء اللہ اسلام و پاکستان قائم رہے گا ، دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان نیست و نابود ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree