وحدت نیوز(روندو) روندو تلو برق سے تعلق رکھنے والے  85گھرانو ں نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار راجہ ناصرعلی خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، شرقی اور نمبر دار خاندانوں کے وفدنے ریلی کی شکل میں ایم ڈبلیوایم آفس ڈمبوداس آکر  راجہ ناصرعلی خان سے ملاقات کی انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، وفد میں امیر بیگ، حوالدار شیر محمد، فداحسین ، حاجی خان، صابر ابراہیم ، ابرارحسن اور دیگر شامل تھے،وفد نے ایم ڈبلیوایم کی علاقائی خدمات اور وژن سے متاثر ہوکر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، وفد کے شرکاء کو کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے کم مدت میں گلگت بلتستان کے مسائل کی حل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وحدت نیوز(روندو) یوتھ آف روندو کے چیئرمین اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماسید  یاسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹھ جون  کو راجہ ناصر علی خان کی کامیابی یقینی ہے، انشاءاللہ ہم اہلیان روندو  راجہ ناصرعلی خان نے کامیابی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو تحفہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نے اختیارات اور وسائل کے بغیر گلگت بلتستان کیلئے وہ کام کیئے جو برسراقتدار جماعتیں بھی نہیں کرتیں ، گندم سبسڈی ایشو پر ایم ڈبلیوایم نے قائدانہ کردار ادا کیا جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔

وحدت نیوز (گلگت) ملت کے حقوق کے تحفظ کی دعویدار جماعتوں کی خود غرضی اور ملی مسائل کے حل میں ناکامی کی بناء پر مجلس وحدت مسلمین کی ضرورت محسوس ہوئی اور بلا خوف و تردید یہی وہ جماعت ہے جو عصر حاضر میں ملت کو درپیش ہر طرح کے چیلنجوں اور مسائل سے نمٹنے اور ان کا حل پیش کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے 4 ہنزہ نگر II ڈاکٹر علی محمد نے چھلت میں عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ وحدت مسلمین عوامی محرومیوں اور ملت کی نمائندگی کے دعویدار قیادت کی خود غرضی اور ہوس اقتدار میں مبتلا ہونے کیوجہ سے پیدا ہونے والی محرومیوں کا فطری رد عمل ہے۔ آج میرے حلقے میں جو لوگ پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں وہ عوامی مسائل سے غافل اور اقتدار کے پجاری ہیں اور ناجائز ذرائع سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے عوام کے ضمیر کا سودا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے کیونکہ نگر کے عوام نے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے اقتدار پرستوں کو مایوس کردیا ہے اورحلقے کے باضمیر اور باغیرت ماؤں بہنوں کی قدر دانی کرتا ہوں جنہوں نے پیسے لینے سے نہ صرف انکار کردیا بلکہ ان عناصر کو واضح کیا ہے کہ وہ پیسے کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کرنے کو ہرگز تیار نہیں۔ ڈاکٹر علی محمد نے مزید کہا کہ ملت پر مشکلات اور مصائب کی گھڑیوں میں عوام کو تنہاچھوڑنے والے آج کس منہ سے ملت کی ہمدردی کا دم بھرتے ہیں۔ مجلس وحدت قومی اور عالمی سازشوں کو نہ صرف ادراک رکھتی ہے بلکہ اتحاد بین المسلمین اور ملی وحدت کے ذریعے انہیں خاک میں ملانے کیلئے مکمل طور پر آمادہ و تیار ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا محمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (شگر/عابد شگری) مکتب ہمدانیہ امامیہ گلاب پور نے مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کرتے ہوئے فدا علی شگری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے حمایت کا اعلان مولاناامین کی قیادت میں ایک وفد نے ایم ڈبلیو ایم آفس شگر میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار فدا علی شگری ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شگر شیخ کاظم ذاکری سے ملاقات کے دوران کیا۔شگر کی چوتھی بڑی مکتبہ فکر مکتب ہمدانیہ امامیہ گلاب پورکی نمائندہ جماعت انجمن مودت اہلبیت ؑ کی درجنوں افراد نے ایک وفد کی صورت میں ایم ڈبلیو ایم شگر کی آفس میں ان کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔اور ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوارفدا علی شگری کو اپنی تمام مسلک کی جانب سے حمایت اور ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر آیا ہے۔ گذشتہ ادوار میں مکتب ہمدانیہ سے منتخب نمائندوں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ہمیں الیکشن کے بعد ہمیشہ نظر انداز اکرتا رہا۔جس کی وجہ سے ان کے مکتب کے تمام افرادسابقہ نمائندوں سے نالاں تھے۔ایم ڈبلیو ایم کی اتحاد بین المسلمین اور غریبوں کیساتھ یکساں سلوک والی پالیسی کی وجہ سے ہمیں خود ایم ڈبلیو ایم کی جانب کھینچ لایا۔اس موقع پر نامزد امیدوار فدا علی شگری نے وفد کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایم ڈبلیو ایم ہمیشہ تمام مکتبہ فکر کے افراد کو برابر نمائندگی دینے کیساتھ ساتھ کسی کے ساتھ بھی کوئی زیادتی نہیں ہونے دینگے۔مکتب ہمدانیہ کی تمام مسائل کو ایم ڈبلیو ایم اقتدار میں آئے یا نہ آئے ضرور ترجیحی بنیاد پر حل کرینگے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری پیغام میں عالم اسلام کو وارث زمانہ امام العصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالم بشریت تشنہ عدالت ہے جس کی تشنگی عدل کی شراب طہور سے ہی بجھ سکتی ہے۔بشریت کو خدا اور اس کا نظام عدل چاہیے اور پندرہ شعبان المعظم کادن عدل کی روشنی میں حق دار کو اس کے حق لوٹانے کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم عدالت، انسانی حقوق، مظلوموںکی حمایت، حاکموں کے رعیت اور رعیت کے حاکموں پر حقوق کی ادائیگی کا درس دیتا ہے۔ کیونکہ اس دن جو ہستی اس دنیا میں تشریف لائی وہ عدل الٰہی کی مظہر ہے اور جب وہ غیبت کبریٰ کے خاتمے کے بعدحکم خدا سے ظہور کرے گی تو اس دنیا کو عدل و انصاف سے ایسے بھر دے گی جیسے یہ دنیا ظلم و جور سے بھر چکی ہو گی۔

 علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ نظام الٰہی چاہے تو تکوینی نظام کائنات ہو یا تشریعی نظام دونوں کی اساس اور بنیاد عدل پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا وند کریم نے انسانیت کی ہدایت کے لئے اپنے عدل کے مظہر معصوم انبیاء اور آئمہ طاہرین کو بھیجا جن کی زندگیاں معاشرے سے ظلم و بربریت اور نا انصافی کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام کے لئے صرف ہوئیں۔ اسلام نے جو ضابطہ حیات دنیا کو دیا اس کی بنیاد بھی عدل ہے۔ ابو الآئمہ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے مولائے کائنات سے پوچھا کہ عدل افضل ہے یا سخاوت ؟ تو آپ نے فرمایا کہ عدل افضل ہے کیونکہ عدل کی بنیاد پر نظام حیات کو تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا معاشرے سے ظلم کا خاتمہ اور عدالت کا قیام ہماری شرعی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے تاریخ تشیع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب عدالت کو گھر میں محصور کر دیا گیا اور ظلم وہاں جا بیٹھا جہاں کا اہل نہیں تھا تو اس وقت حضرت سیدہ فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیھا نے ظلم کے خلاف قیام کیا۔ اور یہی بعد میں آنے والے آئمہ طاہرین کے لئے مشعل راہ بنا۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ظلم کے خلاف اٹھنانہ صرف مردوں بلکہ خواتین کی بھی شرعی ذمہ داری ہے۔ ہم شیعیان حیدر کرار انبیاء کرام اور آئمہ طاہرین کے مبارزات کے وارث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ صرف خود کو عالمی انقلاب امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے تیار کرنا چاہیے بلکہ اس انقلاب کے لئے جس میں پوری انسانیت کی فلاح ہے زمین ہموار کرنی چاہیے اور اس راستے میں مشکلات سے گھبرانا ملت جعفریہ کا شعار نہیں ہے،یہی وقت ہے منجی عالم بشریت امام مہدی عج کے عالمی انقلاب کی راہ ہموار کرنے کا، انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ دنیا کی بہترین ملت ہے اور اس کے اخلاص کا موازنہ کسی بھی دوسرے سے نہیں کیا جا سکتا ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو طاقتور بنائیں اور اپنی ملت کے لئے اپنی زندگیاں صرف کر دیں۔

وحدت نیوز( گلگت) مجلس وحدت مسلمین نے حقیقی معنوں میں اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے اورپورے پاکستان میں اتحاد و وحدت کے ذریعے تکفیریت کو شکست فاش سے دوچار کردیا ہے۔ جو جماعتیں کل تک القاعدہ اور طالبان کی پشت پر کھڑی تھیں اور میڈیا اور اسمبلیوں میں ان کے گیت گارہی تھیں انہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ان خیالات کا سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے برمس کے مقام پر عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رضاکارانہ طور پر گلگت بلتستان کے حالیہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کے قومی و ملی خدمات کے پیش نظر مجلس کے امیدواروں کی کمپین چلانے کیلئے پچھلے ایک ہفتے سے گلگت کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے مجلس وحدت کے ساتھ اتحاد کسی ذاتی لالچ یا مفاد کیلئے نہیں کیا بلکہ وسیع تر ملکی مفاد اور استحکام پاکستان کی خاطر کیا ہے اور نہایت ہی قلیل عرصے میں اتحاد کی برکت سے پورے ملک میں دہشت گردوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور ان دہشت گردوں کے درپردہ حامی بے نقاب ہوچکے ہیں اور چھپتے پھر رہے ہیں۔لہٰذا گلگت بلتستان کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ استحکام پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مجلس وحدت کا ساتھ دیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree