وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں دہشت گردوں نے بربریت کی ایک نئی دلخراش داستان رقم کی ہے۔انہوں نے بائیس افراد کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا۔انہوں نے کہا مستونگ کا علاقہ دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے۔یہاں بھی وزیر ستان طرز کے فیصلہ کن فوجی آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔افواج پاکستان ضرب عضب کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بلوچستان کے ان علاقوں میں بھی فوری کاروائی کرے جہاں دہشت گرد قوتوں کی خفیہ کمین گاہیں ہیں۔پڑوسی ملک بھارت کی ایما پر وطن عزیز میں اس طرح کی کاروائیاں کر کے پاکستان کو ایک غیر محفوظ ریاست ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے غیر ملکی ذرائعوں کو پاکستان آنے سے روکا جا سکے۔ملک دشمن طاقتیں ہماری اقتصادی و معاشی ترقی پر کاری ضرب لگانے کے لیے اس طرح کی گھناونی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ ملک بھرمیں جاری دہشت گردی کے پس پردہ بھی یہی مقاصد کارفرما ہیں۔ہمیں قومی وحدت کے ہتھیار سے ان ملک دشمن طاقتوں کے تمام تر عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا۔انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کو گیڈر بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی کوشش نہ کرے۔ ہم داخلی صورتحال سے نبرد و آزما ہونے کے ساتھ اپنے دفاع سے بھی لمحہ بھر غافل نہیں۔ اس ناقابل تسخیر ریاست کا ہر جوان اس ماد وطن کی حفاظت کے لیے افواج پاک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔بھارت کسی بھی قسم کی جارحیت کا خیال اپنے دل سے نکال دے۔علامہ راجہ ناصر نے کہا موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اطمینان بخش کردار ادا نہیں کر رہی۔یہی وجہ ہے کہ آئے روز دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔حکومتی کی یہ ناکامی ملک کو تیزی سے عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہے۔ مسلم لیگ نون اگر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو سب سے پہلے ان سیاسی اتحادیوں سے قطع تعلق کرے جو ملک کی کالعدم مذہبی تنظیموں کے سہولت کار ہیں۔جب تک ملکی سلامتی کو سیاسی مفادات پر قربان کیا جاتا رہے گا ملک ایسی ہی بدامنی کا شکار رہے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سعودی عرب کے شہردمام میں جامع مسجد امام حسین ؑ اور مستونگ دہشتگردی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر  مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوجمعہ سے سعودی عرب میں مساجد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا اور شہرکراچی ،کوئٹہ ،مستونگ میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک ہی تکفیری پروڈکشن ہاؤس کے تیار کر دہ ہیں جنہیں امریکہ و اسرائیل نے پالا ہے مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن نے سعودی عرب و کوئٹہ دہشتگردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ایسے خطہ میں امریکی و صہیونی اور عرب ممالک کی شیعہ افراد کے خلاف سازش قرار دیا ہے مظاہر ے میں خواتین بچوں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو امریکہ مردہ باد ،اسرائیل مردہ باد،آؒ ل سعود مردہ باد، بزد عرب حکمران مردہ بعد کے نعرے لگائے اس مو قع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما بشمول علامہ علی انور ،مولانا احسان دانش،علی حسین نقوی ،موجود تھے۔

مظاہرین سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کاکہنا تھا کہ سعودی عرب شیعہ آبادیوں میں مساجد کو سیکورٹی فراہم کرے مسلسل دوجامع مساجد کو دہشگردی کا نشانہ بنایا جانا خطہ کے موجودہ صورتحال میں امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ عرب ممالک کی ناکامی کی سزا دی جارہی ہے سامراجی قوتو ں نے عرب ممالک کے زریع جس تکفیری سوچ کی آبیاری کر کے دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیا آج اسی سوچ کے پروردہ سعودیہ کے اندر خود کاروائیوں میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ خوف زدہ سعودی حکومت عوامی بیداری کی تحریکوں کو دبانے کے لیے اپنا ردعمل دیکھا رہی ہے ۔ سعودی حکومت نے شیعہ اکثریتی علاقوں میں داعش اور دوسرے تکفیری گروہوں کا کھلی چھوٹ دے رکھی ہے تاکہ وہ مکتب تشیع کے خلاف سعودی حکومت کے عزائم کو عملی شکل دے سکیں۔سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز،ولی عہد محمد بن نائف اور نائب ولی عہد محمد بن سلمان مکتب تشیع کے خلاف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ قطیف کی مسجد امام علی میں ہونے والے دھماکے کے بعد ولی عہد محمد بن نائف نے شیعہ مساجد سے ذاتی سیکورٹی ختم کرنے کے احکامات صادر کر دیے تھے۔تاکہ دہشت گردوں کے راہ کی رکاوٹ کو کم سے کم کیا جا سکے۔اگر دمام واقعہ میں مسجد کی سیکورٹی پر معمور مقامی نوجوان بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے خودکش بمبار کو نہ پکڑتا تو بہت بڑا سانحہ رونما ہونا تھا۔

انہوں نے کہا حجاز کے شہنشاہ بیت اللہ اورمسجد نبوی کے تقدس کو پامال نہ کریں ۔سعودی حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لیے مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اقدامات کرے اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔دریں اثنا مظاہرین سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا سانحہ مستونگ بے گناہ افراد کو ہدف بنا کر دہشتگردی کا نشانہ بناے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان واقع میں واقع میں بھی وہی تکفیری مدارس کے دہشتگرد ملوث ہیں جہیں عرب ممالک کی امداد کے علاوہ بھارتی خوفیہ ایجنسی را پال رہی ہے ۔آخر کب تک بے گناہ افراد کا قتل عام کیا جاتا رہے گا اور بے گناہ افراد دہشتگردی کا نشانہ بنتے رہیں گے بلوچستان حکومت صوبہ میں دہشتگردی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے زیر اعلیٰ جن جماعتوں سے اتحاد کئے بیٹھے ہیں ان جماعتوں نے نہ تو کبھی پاکستان کو تسلیم کیا اور نہ ہی ان کی نظر میں ملک کا دفاع کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کی قربا نیایوں کی کوئی قدرنہیں مذہبی دہشتگرد جماعتوں کے زیر اثر مدارس سے خود کش حمہ آور وں سمیت دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دسیکڑوں دہشتگرد پکڑت جاتے ہیں ہیں سر براہ افواج پاکستان کو اب ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کرنا ہو گئی ۔ رہنماؤں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ مستونگ اور کوئٹہ کی موجودہ صوتحال میں بلو چستان میں ایمر جنسی لگائی جائے اور آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آرمی آپریشن کیا جائے۔ آخر میں مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پر چم نظر آتش کئے اور امریکہ و اسرائیل کے خؒ اف شدید نعرے بازی کی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلہ بصیرت کے مدیر جناب ظہیر الحسن کربلائی نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی اور ضلعی سیکرٹری جنرل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ 10جون 2015ء تک مجلہ بصیرت کی ممبرسازی مہم کو مکمل کیا جائے ۔جن میں سیکرٹری جنرلز نے ممبر سازی کا کام مکمل کر لیا ہے انہیں چاہیے کہ ممبران کے کوائف مرکزی شعبہ تربیت کے مندرجہ ذیل ایڈریس پر ارسال کریں ۔مکان نمبر 603 بلاک Dہائوسنگ سوسائٹی کینال ویو لاہور
انہوں نے اس خط میں زور دیا ہے کہ اگر کسی ضلع کی طرف سے ممبر سازی مہم میں تاخیر کی گئی تو اس کو مجلہ بصیرت کی ترسیل روک دی جائے گی ۔لہٰذا تمام عہدیداروں اور کارکنان سے درخواست ہے کہ اس مہم میں فعالیت دکھائیں اور اپنی دینی اور الہٰی ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت میں برسی شہدائے سانحہ 1988ء و امام خمینی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قومی وحدت و اتحاد کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہوں، علامہ راحت حسین الحسینی حکم دیں تو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں کھڑے امیدوار بٹھانے کے لئے تیار ہوں۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خالق نے انبیاء (ع) کی بعثت کا مقصد معاشرے میں عدل کا قیام اور ظلم و ناانصافی کا خاتمہ قرار دیا۔ انبیاء (ع) اس دنیا میں آئے، تاکہ انسانی کے معاشرہ عدل کے سائے میں پروان چڑھے۔ عدل کے قیام کے لئے عوام کا ساتھ بھی ضروری ہے، عوام کے ساتھ کے باعث عدل حاکم ہو جاتا ہے، عدل کی حمایت کرنے والے جب گھروں سے نہ نکلیں تو عدل پسندوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور تہ تیغ کر دیا جاتا ہے، امام علی علیہ السلام کی وصیت تھی کہ ظالموں کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بن کر رہنا۔ شہید قائد نے کہا تھا کہ ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں، چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو۔ ہماری تحریک عدل کے نفاذ کی تحریک ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ قومی وحدت عظیم دولت ہے، جس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دی جاسکتی ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر ظلم کے خاتمہ کے لئے وحدت انتہائی ضروری ہے۔ واجبات میں سے ہے، وحدت کے سلسلہ میں ڈپلومیٹک زبان بولنا اور پوائنٹ سکورنگ کرنا خیانت ہے۔ وحدت کی خاطر ایثار اور فداکاری کی ضرورت ہے۔ ہم اکٹھے ہوجائیں تو پہاڑوں کو بھی اپنے راستہ سے ہٹا سکتے ہیں، دشمن کے لئے ہماری وحدت زہر قاتل ہے۔ سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، تھوڑی دیر قبل علامہ راحت حسین الحسینی نے علامہ ساجد نقوی کو اور مجھے بلایا تھا۔ علامہ ساجد نقوی ہمارے بزرگ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ جی بی الیکشن میں آخری حد تک جانے کو تیار ہوں۔ یہ میرے دل کی آواز ہے۔ آغا راحت حکم دیں تو ہم جی بی الیکشن میں بیٹھ جائیں گے۔ مرکز مضبوط رہنا چاہیے۔ وحدت کی یہ ہوا پورے وطن کو بدل کر رکھ دے گی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ شیعہ جماعتیں اکٹھی ہو کر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا الیکشن لڑیں۔ ملت جعفریہ کی خواہش ہے کہ قائدین مل بیٹھیں۔ علامہ راحت حسین الحسینی کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وہ کام کر دکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں برسی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطہ جی بی کے عوام کو شین یشکن اور بلتی بروپہ میں تقسیم کر دیا گیا۔ قومیت، زبان، مسلک کے نام پر لڑائیاں کرائی گئیں۔ تمام حکومتوں اور اداروں نے اپنا اپنا حصہ اس کام میں ڈالا اور عوام کو تقسیم کیا گیا۔ حکومت نے گلگت کے ڈیم کا دہانہ کے پی کے میں کھول کر خطہ کے عوام کو رائیلٹی سے محروم کیا۔ اقتصادی راہداری منصوبہ میں گلگت بلتستان کے عوام کو شریک نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے میدان سیاست میں وارد ہوئی ہے،مجلس وحدت کو حکومت سازی کیلئے مطلوبہ مینڈیٹ مل گیا تو آئینی حقوق کا حصول ہماری پہلی ترجیح ہوگی۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہوپر نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق اور شناخت عطا کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن بد نیت حکمرانوں نے جان بوجھ کر علاقے کے عوام کو حقوق سے محروم رکھا ہے اور اب یہ محرومی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی ۔عوام پارٹی وفاداریوں سے بالاتر ہوکر ایسے افراد کا چناؤ کریں جو اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی صحیح ترجمانی کرسکیں،مجلس وحدت نے صاحب کردار اور اہل امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے تاکہ عوامی نمائندگی کا حق ادا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان کے مظلوم ومحروم خاص طور پر گلگت بلتستان کے بہادر بیٹوں کے حقوق کی جنگ ہماری کا عہد کیا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ کرپٹ ، نااہل اور مفاد پرست ٹولے سے ہے جس نے ہر دور میں مظلوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور آج پھر نت نئے کھوکھلے نعروں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی سرتوڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن خطے کے عوام باشعور ہیں وہ انہیں مسترد کردینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک عزیز میں آج منظم دہشت گرد گروہ پاک فوج کے جوانوں، بیگناہ بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہے ہیں یہ سب کچھ حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور منافقانہ سیاست کی مرہون منت ہے ،ہمیں امید ہے کہ 8 جون کو گلگت بلتستان کے عوام منافقانہ سیاست کو دفن کرکے علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے زینے چڑھنا شروع کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree