وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے آفس سیکریٹری حاجی ناصر علی نے کہا ہے کہ اسلام امن و محبت کا نام ہے اور اسلامی نظام کو اپنانے سے ملک میں امن کی فضاء برقرار ہو سکتی ہے کیونکہ یہی نظام امن اور انصاف کا ضامن ہے۔ اسلام ہمیں جن چیزوں کا حکم دیتا ہے ہمیں ان چیزوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور جن چیزوں سے روکھتا ہے ان سے دوری اختیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اتحاد و بھائی چارگی کا درس دیتا ہے جس پر عمل کرنے سے ہمارے درمیان نہ صرف محبت میں اضافہ ہوگا بلکہ آپسی اختلافات ختم ہو جائیں گے۔ اگر وطن عزیز میں عوام کو مختلف فرقوں اور ذاتوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکا نتیجہ فرقہ واریت، آپسی جھگڑوں اور دہشتگردی کی صورت میں ہمارے سامنے آسکتا ہے، آپسی اختلافات کا تنیجہ کبھی مثبت نہیں ہو سکتا اور ایسا کرنے سے ہمیں نقصان کے سوا اور کچھ نہیں ملنے والا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بیشتر غیر مسلم افراد اسلام اور اسلامی نظام کو دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہیں، اسکی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ دہشتگردوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے اسلام کی غلط تصویر پیش کی اور بعض مذہبی جماعتوں نے انکی بھر پور حمایت کی اور غلط تبلیغات کی وجہ سے دنیا بھر کے غیر مسلم اس نظام کو برا تصور کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ مسلمانوں سے جتنا ممکن ہو دوری اختیارکرے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ وطن عزیز میں بڑھتی بد عنوانی اور کرپشن اسلامی احکامات سے غفلت کا نتیجہ ہے۔جہاں ہمیں نیکی اور بھلائی کے کاموں کو فروغ دینا چاہئے وہی ہم بدعنوانی اور دیگر جرائم کے رد عمل میں خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین شاہدرہ ضلع شیخوپورہ صوبہ پنجاب کے تحت " ایک روزہ ضلعی تربیتی ورکشاپ " منعقد کی گئی جس میں صوبائی سیکرٹری تربیت پنجاب مولانا ڈاکٹر محمد یونس نے شرکت کی اورنظام ولایت ،مجلس وحدت مسلمین (ماضی، حال، مستقبل)کے عنوان پر شرکاءسے خطاب کیا،ورکشاپ میں ضلعی کابینہ و یونٹس کابینہ سمیت دیگر مومنین نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوٹلی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شعبہ خواتین کشمیر ضلع کوٹلی میں حضرت فاطمہ(س) کے نام کے عنوان سے مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی  مرکز ی کوآرڈینیشن کمیٹی کی رکن  خواہر نرجس نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔مجلس کے بعد ایک تنظیمی اجلاس بھی ہوا جس میں خواہر نازیہ نقوی کو ضلعی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین  منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز (کراچی) کراچی پر حق حکمرانی کی جنگ کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیاہے، موسم گرما کی آمد سے قبل ہی بجلی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس میں گلستان سوسائٹی کے معززین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ گلستان سوسائٹی کے وفد کی قیادت عرفان حیدرنے کی جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما عباس اشرف، جعفر زیدی، حیدر عباس عابدی بھی موجود تھے۔ علامہ مبشر حسن نے علاقہ مکینوں کے مسائل کو بغور سنا اور علاقے کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر حق حکمرانی کی جنگ کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیاہے، جو کام حکومت کا ہے وہ سیاسی جماعتیں ادا کرررہی ہیں، کراچی کو صاف رکھنا جہاں سندھ حکومت کا کام ہے وہیں شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ کراچی کو ہر قسم کے کچرے سے صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ علامہ مبشر حسن نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کی اذیت دیکر کے الیکٹرک انتظامیہ جہنم خرید رہی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ شہر کراچی کے باسیوں کو ذہنی مریض بنانے پر تلی ہوئی ہے،مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ،طویل اور بلاجواز بجلی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، موسم گرما کی آمد سے قبل ہی بجلی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے الیکٹرک انتظامیہ کی عوام دشمنی کا نوٹس لیں۔

وحدت نیوز (ہری پور)  ہری پور ہزارہ میں ملک بھر کی طرح ایام فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور میں درجنوں مقامات پر علمائے کرام نے سیرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالتے ہوئے شہادت کی مجالس سے خطاب کیا۔ مردانہ مجالس کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت زنانہ مجالس بھی زور و شور سے جاری ہیں، ضلع بھر میں درجنوں عالمات نے بھی خواتین کے اجتماعات سے خطاب کیا اور خاتون جنت کی زندگی کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔ دس ایام سے تین ایام تک بڑی مجالس منکرائے، مونن، نڑتوپہ، ٹھپرہ، نور کالونی، اور دیگر مقامات پر ہوئیں۔ مجالس سے سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین صوبہ خیبر پی رضیہ جعفری، خانم سیدہ سدرہ طاہرہ، مسز روبینہ واجد علی شاہ اور مسز تصور نقوی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے دہشت گردی میں ملوث سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سفاک مجرموں کی ضمانتوں اور رہائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سفاک دہشت گردوں کو NROطرز کی کلین چٹ دیکر رہا کرنا قومی سلامتی کیلئے تباہ کن ہے،ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو یوں آزادی دینے سے امن وامان کی صورت حال مخدوش ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان کسی صورت اس رسک کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایک ایک واقعے میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ، بزرگوں ، بچوں اور جوانوں کو خاک وخون میں غلطاں کرنے والے اتنی آسانی سے کسی صورت آزاد نہیں ہونے چاہیں ، اگر ایسا ہوا تو عوام کا بچا کچا اعتبار بھی اعلیٰ عدلیہ اور پاک فوج پر سے اٹھ جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہزاروں بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث کالعدم جماعت کا سرغنہ  کس معاہدے کے تحت آزاد کیا گیا قانون نافذ کرنے والے ادارے جواب دیں ، حکمران ذاتی دوستیوں کی خاطر قومی استحکام کو دائوپر لگا رہے ہیں جس کہ اثرات انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے، دہشت گردوں کے خلاف جاری پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری رکھنا بیس کروڑعوام کے محفوظ مستقبل کیلئے ناگزیر ہے،پاک فوج کے تمام اقدامات کو عوام کی واضح اکثریت کی مکمل کی مکمل حمایت حاصل ہے، اگر سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کو ماضی کے لٹیرے سیاست دانوں کی طرح  NROطرز کے معاہدے کرکے چھوڑا گیا تودو برس سے جاری آپریشن ضرب عضب، ہزاروں بے گناہوں کی قربانیاں  اور عوامی حمایت سب راکھ کا ڈھیر بن جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree