وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے تحت سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی عظیم الشان جشن مولود کعبہ بمناسبت ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ منعقد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ سید باقرعباس زیدی اور علامہ اعجاز بہشتی نے کیا جبکہ مختلف منقبت خوانوں نے بارگاہ امامت ؑمیں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر علاقہ عوام اور شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جشن کے اختتام پر ضلعی سیکریٹری جنرل مختاراحمد دایو نے معزز مہمانان گرامی اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے لاہور میں قیام کے دوران جامعتہ المصطفیٰ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جامعہ کے پرنسپل علامہ سید حسین نجفی اور دیگر اساتیذسے ملاقات کی اور طلاب سے اخلاقی عنوان اور حالات حاظرہ پر گفتگو فرمائی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم پنجاب کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ، سابق سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اقبال کامرانی، مظاہر شگری،اسد عباس نقوی، آصف رضاسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ سید احمد اقبال رضوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اور نثارعلی فیضی مرکزی سیکریٹری تعلیم،علامہ سید شفقت شیرازی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی مرکزی سیکریٹری امور تربیت، علامہ سید باقرعباس زیدی، مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود(چیئرمین خیرالعمل ورکنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ)،علامہ سید مبارک موسوی مرکزی سیکریٹری مالیات، سید علی احمر زیدی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی حیثیت سے نامزدکردیئے گئے ہیں، مرکزی میڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئندہ تین سال 19-2016کیلئے اپنی کابینہ میں آٹھ  افراد کی شمولیت کا باقائدہ اعلان کردیا ہے، باقی شعبہ جات کے سیکریٹریزکے ناموں کا جلد اعلان متوقع ہے، اگلے  مرحلے میں جن شعبہ جات کے مسئولین کو نامزد کیا جائے گا ان میں سیکریٹری تنظیم سازی، سیکریٹری روابط، سیکریٹری نشرواشاعت، سیکریٹری مرکزی آفس، سیکریٹری یوتھ ودیگرشامل ہیں ، کابینہ کی تکمیل کے بعد تمام اراکین کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کے تعاون سے جرنلسٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی  میچ گلستان ٹاون کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا۔اس شاندار میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آغا رضا صاحب تھے۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے کونسلر کربلائی رجب علی اور آفس سیکریٹری جناب حاجی ناصر علی بھی موجود تھے۔معزز مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی بھی کی، پہلے روز کے  میچ میں ایگلز بمقابلہ ٹائیگرز الیون مدمقابل رہے،واضح رہے کہ الیکٹرونک  میڈیا کے مختلف چینلزسے تعلق رکھنے والے اسٹاف ممبرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے گزشتہ سال گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مومن آباد میں اسپورٹس ویک کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی طالبات کےلئے نقد انعامات کا اعلان کیا تھا.اپنے وعدے کو وفاکرنے کیلئے گزشتہ روز گرلز ہائی اسکول مومن آبادکا دورہ کیا اورسادہ سی تقریب  میں اعلان شدہ رقم مبلغ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے نقد طالبات میں تقسیم کردی، اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور طالبات نے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کمب) خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین تعلقہ کوٹ ڈیجی  کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل اور بلڈ ٹیسٹ کیمپ پرائمری اسکول کمب میں لگایا گیا، میڈیکل کیمپ کا باقائدہ افتتاح ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور پرنسپل مدرسہ امام علی ؑعلامہ نقی حیدری نے کیااور اجتماعی دعائے خیر ادا کی گئی،تفصیلات کے مطابق ایک روزہ اس فری میڈیکل میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی  546مریضوں کا معائنہ کیا گیااور بلڈ ٹیسٹ کیا گیا، رپورٹس کے مطابق 32مریضوں میں ہیپاٹائٹس جیسے موزی مرض کا انکشاف ہوا،کیمپ کے اختتام پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے فاتمید فائونڈیشن پاکستان کو تھیلسمیاکے مریضوں کیلئے12خون کے بیگ عطیہ کیئے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree