وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری امورسیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ جمہوریت عوامی حکومت کا نام ہے ۔ عوام اس طرز حکومت میں عوام کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے اور عوام کے فائدے کیلئے کام کیا جہاں تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ جس حکومت میں پارلیمانی لیڈرز عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوتے ہیں وہی وہ نمائندے اسمبلی کے پلیٹ فارم پر پہنچ کر عوام کو ہی بھول جاتے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کے بعض حکمران اپنے بچوں کی تعلیم ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں یا پھر ملک سے باہر کراتے ہیں اور اس مقصد کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ اسی طرح بعض حکمران اپنا علاج باہر ممالک میں کرواتے ہیں مگر اس ملک کی اسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات نہیں اٹھاتے۔ ایسے حضرات کو اپنے ذات کی تو فکر ہوتی ہے مگر ان لوگوں کی فکر نہیں ہوتی جنہیں نے ان پر اعتماد کرکے انہیں اسمبلی تک پہنچایا، عوامی نمائندے بلندی پر پہنچ کر عوام کو ہی فراموش کر دیتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہئے، عوام اس لئے ٹیکس نہیں دیتے کہ پارلیمانی حکمرانوں کا علاج ملک سے باہر ہو بلکہ ملک کے تمام اداروں کی بہتری کیلئے دیتے ہیں۔ اصل سرمایہ کاری ملک کے عوام پر ہونی چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ سب سے زیادہ پیسہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے لگائے۔ اچھی تعلیم کے ذریعے ہی مستقبل کے معماروں کے شعور میں اضافہ ہوگا اورہماری مستقبل روشن ہوگی۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی بڑی تعداد دوسرے ممالک کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر پیسہ خرچ کرتی ہے اگر وہی پیسہ اپنے ملک میں خرچ کرواکر ہمارے اسپتالوں اور سکولوں کا نظام بہتر کیا جائے تو جہاں ان حکمرانوں کت بچے انہیں اسکولوں سے پڑھیں گے وہی ملک کے دیگر طلباء بھی فائدہ اٹھائیں گے اور جہاں ان حکمرانوں کا بہتر علاج ہوگا وہی دیگر شہریوں کی بھی زندگیاں بچ جائیں گی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں توانائی بحران کا تذکرہ کرتے ہوئے کونسلر کربلائی رجب علی نے ہے کہاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔ ملک توانائی بحران کا شکار ہے اور عوام کو لوڈشیڈنگ کی عادت سی پڑ گئی ہے ، مظلوم عوام کب تک اس ملک میں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرے،ن لیگ کی جانب سے لوڈشیڈنگ خاتمے کے الیکشن سے قبل کیئے گئے تمام دعوے ہوا ہوگئے، حکومت کو چاہئے کہ وہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے صنعتوں کا استعمال کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پچھلے ایک دہائی سے ملک میں بجلی کا بحران ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی خاص اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوام کو کئی بار لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوتا ہے، حکومت کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانا چاہئے۔ توانائی بحران کی وجہ سے روزانہ نہ صرف معیشت کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ عوام کو دیگر سینکڑوں مشکلات کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ توانائی کے بحران سے نجات کیلئے حکومت ملک کے صنعتوں کو بروئے کار لا سکتی ہے ، صوبے کے بعض علاقوں سے کوئلہ ایک بڑی تعداد میں برآمد ہوتا ہے۔بعض دانشوروں کے مطابق اگر تھر کول پروجیکٹ کی ابتداء کی جائے تو ملک میں بجلی کے بحران سے چھٹکارا مل سکتا ہے اگر کوئلہ کے استعمال سے بجلی تیار کی جائے تو نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے بجلی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے اور ایک سیکنڈ بھی ہمیں لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ توانائی بحران کی وجہ سے ملک کو ہر روز کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے اور عوام کی پریشانی و مشکلات دوسری طرف۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی بہتری کیلئے منصوبہ بندیاں کرے، عوام کے مسائل کو زیر بحث لائے اور اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل کو ھل کرے۔ اس طرز حکمرانی کے ذریعے ہی پارلیمانی رہنما ملک و قوم کی ترقی کا سبب بن سکتے ہیں۔
وحدت نیوز (گلگت) وزیر جنگلات جنا ب حاجی محمد وکیل کی ناگہانی موت پر غمزہ خاندان کے غم میں شریک ہیں،خدا پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عنایت فرمائے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے حاجی محمد وکیل کی اچانک فوتگی پر غمزہ خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ شریک ہیں،خدا پسماندگان کو مصیبت کے اس عالم میں صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔موت ایک حقیقت ہے جس سے انکار ناممکن ہے ہر ذی حیات کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور انسان کی ترقی کا سفر اصل میں موت کے بعد ہی شروع ہوتا ہے لیکن افسوس کہ اس راز سے ہمیں واقفیت نہیں اور موت سے خوف اور ڈر محسوس ہوتا ہے۔حاجی محمد وکیل کے اچانک رخصت ہونے سے ایک خلا ضرور پیدا ہوااور اس کی جگہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا۔ہماری دعا ہے کہ خدا وند تعالی مرحوم کی جملہ کوتاہیوں کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے اعلیٰ سطحی وفدنے پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکریٹریٹ میں علی اوسط ، ظفر اقبال اور خان محمد بلوچ سے ملاقات کی،ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی اور علامہ صادق جعفری شامل تھے، ایم ڈبلیوایم رہنمائوں نے پی ایس۱۱۷اور پی ایس۱۲۷کے ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کی حمایت اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں حکمت عملی پر گفتگو کی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی، ضلع ملیرکا سال 16-2013کے تنظیمی دورکا آخری ضلعی شوری کا اجلاس زیرصدارت سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی وحدت ہائوس جعفرطیارمیں منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس کے سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی،اجلاس میں صوبائی اور ڈویژنل کنونشن سمیت ضلعی کنونشن میں کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باہمی اتفاق رائے سے 15مئی کو ضلعی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا، کنونشن ضلعی ہیڈ کوارٹرجعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوگاجس میں مرکزی ، صوبائی اور ڈویژنل قائدین شرکت کریں گے، جبکہ اراکین شوریٰ خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے نئےسیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔
جمیعت علمائے پاکستان(نیازی)کے وفدکی پیرمعصوم نقوی کی سربراہی میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات
وحدت نیوز (لاہور) جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کےمرکزی صدر پیرمعصوم شاہ نقوی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفدنے وحدت ہائوس لاہورمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی، جے یو پی کے قائدین نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو تیسری مرتبہ ایم ڈبلیوایم کا مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی خصوصی پوشاک اور پھولوں کے تحائف پیش کیئے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےنو منتخب مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کو بھی پھولوں اور خصوصی پوشاک کاتحفہ پیش کیاگیا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اعلیٰ قائدین شریک تھےجن میں ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،جمیعت علمائے پاکستان کے ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیرسیدطیب حسین نقوی،مخدوم سید نفیس الحسن بخاری، مفتی سید عاشق حسین، بابااعجازچشتی،عمرحیات،حسن منصور، سیف الرحمن،چوہدری غلام نبی،صاحبزادہ بلال چشتی،مفتی محمدسہیل رضا قادری،رائے صابر علی کھرل،شفاعت رسول اورذوالفقار علی شمسی شامل تھے، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان قومی وعالمی سیاسی صورت حال سمیت پانامہ لیکس کے بعد پیداہونے والے حالات اور دہشت گردی اورحکمرانوں کی کرپشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمیعت علمائے پاکستان نیازی کے قائدین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔