وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ ولایت جعفری نے ملکی استحکام میں شہریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور عظمت و استحکام میں اس ملک کے افراد ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کسی بھی قوم کو دنیا کی صف اول میں لا کھڑا کرنے اور عزت و شرف کی قبا پہنانے میں اس قوم کے افراد نمایا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ماضی کا جائزہ لیا جائے تو تاریخ میں وہی قومیں کامیاب رہے ہیں جن کے افراد میں محنت و جدوجہد کا جذبہ،فہم و دانائی اور سمجھداری و شعور ہوتی ہیں ۔جو افراد ان صفات کے مالک ہوتے ہیں وہی ترقی کی دوڈ میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا شمار دنیا کے کامیاب قوموں میں ہو تو ہمیں بھی ان اوصاف کواپنانے ہونگے۔ اقوام کی عظمت اور ذلت کا دارومدار ان کے افراد کے رویوں پر ہوتا ہے کیونکہ کسی قوم کو کامیابیوں کی سڑھیوں چھڑنے اور اوج ثریا سے تنزلی گھاٹیوں میں گرانے میں بھی افراد ہی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، اگر افراد لا شعور اور محنت و جدوجہد، فہم و دانائی سے محروم ہو تو پستی ہی قوم کی مقدر بن جاتی ہے ، ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے ملک میں غیر سنجیدگی و عدم فہم و شعور کے مظاہر زندگی کے ہر موڑ پر نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا نوجوان طبقہ پیش پیش دکھائی دیتا ہے، حالانکہ نوجوان طبقہ کسی بھی قوم کا انتہائی قیمتی سرمایہ ہوتا ہے۔ نوجوانوں میں قوموں کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا جذبہ اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی امنگ ہوتی ہے۔ ان کی قابلیت و صلاحیتیں انہیں حالات کا رخ موڑ دینے کا حوصلہ عطا کرتی ہیں۔ نوجوان طبقے کی صلاحیتوں کو اگر مثبت انداز میں کام میں لایا جائے تو ترقی و کامیابی قوموں کے قدم چومتی ہیں لیکن اگر قوموں کے اس سرمائے کو منفی سرگرمیوں میں استعمال کیا جائے تو یہ صلاحیتیں قوموں کے لیے وبال بن جایا کرتی ہیں۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ڈپٹیء سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجودپاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہوناافسوسناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دنیابھرکے ممالک میں پیٹرول کے نرخوں میں کمی کردی گئی ہے لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ پاکستان میں تاحال پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی اورعوام نہ صرف مہنگے داموں پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبورہیں،انہو ں نے مزیدکہاجب بھی عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے تو پاکستان کی آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے فوری طورپرقیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے لیکن جب عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تواوگراکی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی اورعوام کوکوئی ریلیف نہیں دیاجاتااوروہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے رہتے ہیں۔علامہ احمد اقبال رضوی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے اورعوام کوریلیف دیاجائے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی اور ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو بچانے کے لیے عوام کے پیسوں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے اشتہارات شائع کیے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا ایکشن لے اور حکومتی مشینری کی جانب سے عوامی پیسے کو ضائع ہونے سے بچائے۔ ایک طرف اربوں روپے کی کرپشن اور دوسرا اُس کرپشن کے دفاع کے لیے عوام کے خون سے تماشا حکمرانوں کے لیے تباہی کا موجب بنے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے لیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینری اپنی ناجائز دولت کو بچانے کے لیے اشتہارات پر کروڑں روپے خرچ کرنے کی بجائے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرے۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مریضوں کو نشترہسپتال اور لاہور لے جاتے ہوئے ہزاروں اموات ہوچکی ہیں۔ اگر حکومت اپنے اور اپنے اولادوں کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کرے گی تو اس کو کوئی نہیں بچا سکتا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) کاچو امتیاز حیدر خان ممبر گلگت بلتستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے ۔ کمیٹی کی سربراہی مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں ، کمیٹی کا اجلاس کورم پورا ہونے پر باقاعدہ شروع کر دیا گیا، کاچو امتیاز حیدر خان حالیہ گلگت بلتستان کونسل انتخابات میں جماعت کی پالیسی کی خلاف اقدام پر اپنی صفائی پیش کریں گےجبکہ کاچو امتیاز کی وضاحت کے بعد مرکزی قیادت کاچوامتیاز کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں سربراہ شوری عالی بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسین صلاح الدین ،علامہ نیرعباس مصطفوی ،علامہ سید آغا علی رضوی،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان ،سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی ،علامہ اعجاز بہشتی ،علامہ سید مبارک موسوی۔ سابقہ سیکرٹری سیاسیات ایڈوکیٹ سید ناصر شیرازی ،جناب عباس صاحب ،ڈاکٹر کاظم سلیم ،شیخ فرمان نجفی ، شیخ اسماعیل اورجناب مظاہر شگری صاحب موجود ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کے سیکریٹری فلاح وبہبود امدادعلی جعفری کے بہیمانہ قتل پرمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، اراکین مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکریٹری جنرل ، صوبائی کابینہ اور ملک بھر سے تنظیمی ذمہ داران نے افسوس کا اظہار کیا ہےمرحوم کی بلندی درجات کی دعاکی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم ومغفورامدادعلی جعفری کے اہل خانہ ، عزیز واقارب، ضلعی سیکرٹری جنرل رحمٰن رضا ایڈووکیٹ اور تمام تنظیمی دوستوں کی خدمت میں تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک انتھک کارکن اور قومی دردکے حامل شخصیت تھے، ان کے پر اسرارقتل پر ایم ڈبلیوایم تشویش کا اظہار اور مذمت کرتی ہے ، ہمارا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے چھپے تمام محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری تفتیش کا آغاز کیا جائے اور قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔
وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کے سیکرٹری فلاح و بہبود برادر امدادعلی جعفری کو انکے گھر سادات کالونی حیدر آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق امداد جعفری انتہائی فعال اور شفیق دوست تھے، وہ سندھ حکومت کے اعلیٰ افسر ہونے کے باوجود ملی و قومی امور میں انتہائی فعال تھے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح امداد جعفری کی تشدد زدہ نعش گھر سے ملی، جسکے مطابق انکی گردن اور جسم پہ تشدد کے شدید نشان تھے۔ تاہم قتل کی وجہ اور قاتل کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا جبکہ پولیس اسکی تحقیقات کررہی ہے،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد میں اداکی گئی،جس میں مرحوم کے پسماندگان سمیت اہل علاقہ اور ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے شرکت کی،جب کہ تدفین رات گئے قبرستان وادی حسینؑ میں عمل میں آئی۔