وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی شوریٰ کا اجلاس علی مسجد مدینہ ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایاگیا ۔ اجلاس کی صدارت صوبائی رہنما علامہ ظہور احمدنے کی ۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اراکین شوریٰ نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا ۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے علامہ احسان علی جعفر ی کو آئندہ تین سالو ں کیلئے ضلع کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ، سید حسنین شیرازی ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ایک سال کے لیے جنوبی پنجاب کے پہلے عبوری سیکرٹری جنرل منتخب۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیااور نئے سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اس سے قبل جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل کے لیے تین نام پیش کیے گئے، جن میں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی اور سفیر عباس شہانی کے نام شامل تھے۔ چودہ اضلاع پر مشتمل صوبائی شوری کے اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو ایک سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی، سید فضل عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول علامہ عبدالخالق اسدی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ’’مزدوروں کے عالمی دن‘‘ کے موقعہ پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ کردار ان محنت کشوں کا ہے جو مشقت کر کے رزق حلال سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہی طبقہ زوال کا شکار ہے۔زندگی کے تمام شعبوں میں ایسے محنت کش موجود ہیں جن کی محنت سب سے زیادہ اور اجرت سب سے کم ہے۔ یہی سرمایہ دارنہ جبر معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں منائے جانے والے’’یوم مزدور‘‘ میں دانشوروں اور ممتاز شخصیات کی طرف سے محض لفاظی اور ہمدردی کے چار بول انہیں وقتی تسکین تو دے سکتے ہیں لیکن ان کی مشکلات کا حل نہیں ہو سکتے۔درد دل رکھنے والی با اختیار شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کو ریاستی جبر سے آزادی دلوانے کے لیے کوئی مضبوط لائحہ عمل پیش کریں۔پاکستان میں مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔حکومت کی طرف سے مزدور کے لیے جو تنخواہ طے کی گئی ہے اس سے بجلی گیس کے بل بھی پورے نہیں ہوتے۔مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابرجب تک طے نہیں کی جاتی تب تک اس نظام کو منصفانہ نظام قرار نہیں دیا جا سکتا۔وطن عزیز کے پسماندہ علاقوں میں محنت کش نہ صرف غربت کی چکی میں پس رہے ہیں بلکہ سرمایہ داروں کے ہاتھوں آئے دن ان کے ناموس کے جنازے نکالے جاتے ہیں ۔جب تک اس ملک میں مزدور خوشحال نہیں ہوگا تب تک اس استحصال میں حکومت کردار کی موجودگی کے تاثر کو زائل نہیں کیا جا سکتا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو چور کہہ رہی ہیں، چور ہونے پہ سب کا اتفاق ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر عوام کے پیسے سے اشتہارات چھپوا کر صفائیاں دی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب حق حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جا ریا۔ نواز شریف کو مانسہرہ کے بجانے لیہ جانا چاہیئے تھا۔ لیہ میں زیریلی مٹھائی سے متاثرہ افراد اسپتالوں میں تڑپ رہے ہیں اور حکمرانوں کے ہسپتال لندن میں ہیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح پانامہ ایشو سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ مخصوص سرمایہ دار ٹولے کی بادشاہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قومی اسمبلی کی ایک نشست کا الیکشن لڑنے کے لیے جو امیدوار ایک ارب روپے خرچ کرتا ہے، اس کا مقصد عوام کی خدمت کرنا نہیں بلکہ حکومتی نظام کا حصہ بن کر اپنے سرمایہ میں اضافہ کرنا ہے۔ یہی عناصر بعد میں آف شور کمپنیوں، ٹیکس چوری اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے مال سمیٹنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اپنی اہلیت کی بجائے سرمایہ خرچ کرکے پارلیمنٹ تک پہنچنا آئین پاکستان سے انحراف ہے۔ اسی عمل نے نیک و صالح قیادت کو پارلیمنٹ سے دور کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خوف اور لالچ کا شکار ہے، جس کے باعث اس سے حماقتیں سرزد ہو رہی ہیں اور یہی موجودہ حکومت کے زوال کی علامت ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ لیہ میں طبی سہولتوں کے ناپید ہونے کے باعث کتنی معصوم جانیں موت کے منہ میں چلی گئیں۔ اس وقت ضروری تھا کہ وزیراعظم لیہ میں جا کر دکھی خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے، لیکن وہ ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے مانسہرہ پہنچ گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت کی طرف سے آئیں بائیں شائیں جرم کا واضح اقرار ہے۔ یہ امر مضحکہ خیز ہے کہ جس پر الزامات لگائے گئے ہیں، وہی ٹی او آرز طے کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا ایک مضبوط اور بااختیار ادارہ ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے وہ اپنے آپ کو پارلیمنٹ کے سامنے پش کریں۔ ترقیاتی کاموں کی آڑ میں حکومت جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہے، جو بے سود ثابت ہے۔ قوم کرپٹ حکومت سے جان چھڑانے کا تہیہ کرچکی ہے۔ بدعنوان عناصر کا احتساب ہر حال میں ہو کر رہے گا۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ایم ڈبلیو ایم قم کے آفس میں مبلغین اسلام کی ذمہ داریوں کے عنوان سے ایک نشست منعقد ہوئی۔نشست سے حجۃ الاسلام سید نعیم الحسن نقوی اور ایم دبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے خصوصی گفتگو کی جبکہ نظامت کے فرائض آفس سیکرٹری مختار مطہری نے انجام دئیے۔نشست میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے آج بروزہفتہ بعد نماز مغربین جشن مرتضوی صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں منعقد ہوگا جس سے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علما کرام اور مشہور معروف شعراء اور منقبت خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جب کے خصوصی شرکت مقدس شاہ کاظمی (گدی نشین دربار بری امام سرکار) کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree