وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں،لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہورعلامہ حسن ہمدانی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت،مظاہرین سے خطا ب میں علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو دوبارہ حاصل کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے دہشت گردوں کیخلاف استعمال کرے،ہم اسی ہزار شہداء کے لئے انصاف مانگنے نکلے ہیں،اس راہ میں ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے۔

علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد گھروں سے نکلیں گے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ہرروز نماز مغرب اور افطاری کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ پریس کلب لاہور پر احتجاجہ مظاہرہ ہو گا اور یہ سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 جون بعد از نماز جمعہ ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ہماری جماعت کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کا آج 29واں روز ہے۔ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگز ، ریاستی جبر اور دہشت گردی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم اپنے اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔رمضان المبارک اور گرمی کی شدت کے باوجودشیعہ سنی عمائدین کی بڑی تعداد روزانہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہیں۔ہماری جماعت کے مطالبات کے حق میں ہمیں ملک کی بیشتر چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی تائید حاصل ہو چکی ہے۔حکومتی کی مسلسل بے حسی کے باعث شیعہ قوم کے تحفظات اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جا رہا۔ اس قانون کے بیشتر نکات عملاََ معطل کیے جا چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گرد عناصر ڈنکے کی چوٹ پر اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس ظلم و بربریت کے خلاف ہم نے جمعہ کے روز ’’یوم احتجاج‘‘منانے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے۔ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں پْر امن احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کریں اور حکومتی مظالم سے قوم کو آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ قوم کو کسی آزمائش میں ڈالے بغیراپنے مطالبات تسلیم کرائیں جائے لیکن حکومت کا رویہ اس احساس کو تقویت دے رہا ہے کہ جب تک قوم کو سڑکوں پر نہ لایا تب تک نتیجے کا حصول ممکن نہیں۔حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس کے دوران 24 شیعہ جماعتوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کا حق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو دے رکھا ہے۔ملک میں قیام امن یقینی بنانے کے لیے ملک دشمن طاقتوں کی بیخ کنی انتہائی ضروری ہے۔پاکستان کے اسی ہزار بے گناہ افراد کو شہید کرنے والے مذموم عناصر کو جب تک سولی پر نہیں لٹکایا جاتا تب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔ ہم پاکستان کے شہدا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہمارا لڑائی پاکستان کی سالمیت و بقا کے دشمنوں سے ہے۔کچھ نادیدہ طاقتیں ان ملک دشمن قوتوں کو ایک بار پھر فعال کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔اس ملک کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے دیا جائے۔قائد و اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ توایسی سرزمین تھی جہاں اسلامی قدروں کی پاسداری ہو۔جہاں تمام مذاہب کا احترام کیا جائے۔جہاں ہماری قوم اپنے پورے وقار کے ساتھ باعزت زندگی گزار سکے۔ لیکن نالائق حکمرانوں نے اس ملک کو مسلکی پاکستان بنا کر رکھ دیا ہے جہاں ظلم و بربریت کا راج ہے۔جہاں دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں اور شریف آدمی کو امن سے جینے نہیں دیا جاتا۔ ہم نے اس ظلم کے خلاف آواز حق بلند کی ہے۔اس ملک میں بسنے والے ہر باشعور سے ہماری یہ اپیل ہے کہ وہ مادر وطن کے دشمنوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔ہفتہ اور اتوار ہم یوم مناجات اور یوم دعا کے طور پر منائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر میں وطن کی سلامتی و استحکام کے لیے نوافل ادا کیے جائیں گے۔وطن عزیز کے تمام باسیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں بھی وطن عزیز کی تعمیر وترقی کے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ نے ہمارے کیمپ میں آکر جو وعدے کیے ان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جو لائق تحسین ہے۔پریس کانفرنس میں سید اسد نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ نقی نقوی آف کراچی اور آصف رضا کے علاوہ دیگر رہنما و کارکنان موجود رتھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)ا ہلیان محلہ نادر آباد کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. میٹنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے منتخب نمائندہ حلقہ پی بی 2 آغا رضا اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے افراد کابینہ کو دعوت دی گئی. میٹنگ میں اہلیان محلہ نادر آباد کی جانب سے متفقہ طور پر ایک درخواست آغا رضا کو پیش کی گئی جن میں محلہ کے جملہ مسائل درج تھے. آغا رضا نے اہلیان محلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں میں بیٹھ کر خوشی ہوتی ہے. میں آپ ہی لوگوں میں سے ہوں اور آپ کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے میرا فرض بنتا ہے کہ آپ کو مسائل کو حل کروں۔

انشاءاللہ آنے والے بجٹ میں اپنے (PSDP) میں آپ کے علاقے کے لیے ایک عدد ٹیوب ویل اور آپ کے محلے کے لیے 1700 فٹ نئے پائپ بچھانے کا کام شامل کروں گا. علاوہ ازیں ابھی بھی میرے ترقیاتی فنڈ سال 2015-16 سے آپ کے محلے میں نئے پائپ لائن بچھائے جا رہے ہیں. انشاءاللہ مزید ترقیاتی کام آپ کے علاقے میں شروع کیے جائیں گے.

وحدت نیوز(ٹھٹہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹہ  کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مرکزی مسجد وامام بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی  سیکریٹری اطلاعات مختاراحمد دایونے کی جبکہ معززین اور اراکین ضلعی شوریٰ اجلاس میں شریک تھے، اراکین شوریٰ نے حق رائے استعمال کرتے ہوئےکثرت رائے سے آئندہ تین سال کیلئے برادر اسد اللہ شاہ کاظمی کو ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹہ کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، صوبائی  سیکریٹری اطلاعات مختاراحمد دایونے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا،بعدازاں نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل اسد اللہ شاہ کاظمی نے پہلے مرحلے میں اپنی چھ رکنی ضلعی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا، نامزد اراکین میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید قاسم شاہ،سیکریٹری امورسیاسیات ڈاکٹر غلام شبیر شاہ،سیکریٹری فنانس برادر ارشاد کھتری،سیکریٹری تنظیم سازی برادر امتیاز شاہ،سیکریٹری میڈیابرادر حفیظ شاہ اور سیکریٹری تبلیغات مولانا فدا حسین فردوس شامل ہیں ۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین کے اعلی سطحی صوبائی وفد کے ساتھ خیبرپختون خواہ حکومت کے مذاکرات کا دوسرا دورکوہاٹ میں بخوبی انجام پایا۔وفد میں چیف جسٹس(ر)سیدابن علی،سید حسین علی الحسینی ،ایڈوکیٹ حاجی فداحسین،سید قاسم رضا،حاجی علی دادخان،مولانا سیدین،مولاناعبدلحسین،مولانا اقبال بہشتی۔جبکہ حکومت کی جانب  سےکمشنر کوھاٹ سیدمسرت حسین،ڈی آئی جی  اخترحیات گنڈاپور،ڈی پی اوکوہاٹ صہیب اختر،ڈی پی او ہنگوشاہ نذر،ڈی سی ظاہرشاہ،ڈی سی  احسان،اے سی  فضل قادر اور رکن صوبائی اسمبلی  ضیاءاللہ شامل تھے ،اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، حکومتی اراکین نے ایم ڈبلیوایم وفدکو تمام مطالبات پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، زمینوں پر قبضے اور عزاداری سید الشہداءپر بلاجواز پابندیوں کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد پریس کلب پر جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں قائد وحدت کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت کے ساتھ مسائل کے حل اور مشترکہ حکمت عملی کی ترتیب کے لئے مذاکراتی عمل کا یہ دوسرا دور تھا ، اس حوالے سے آئندہ بھی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے لئے مرکزی امام بارگاہ جعفریہ لاڑکانہ میں پیام وحدت کنونشن منعقد کیا گیا. کنونشن میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر منور جعفری نے خصوصی شرکت کی. خطیب نماز جمعہ علامہ سیّد قمر عباس نقوی بھی اس موقعہ پر مدعو کیئے گئے. پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہرین تلاوت کلام پاک سے ہوا. جس کے بعد سابق سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی نے اپنی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا. انتخاب کے مرحلے میں ضلعی کابینہ سے دو نام محترم ممتاز علی کھیڑو اور برادر طارق رسول سامنے آئے جبکہ ضلعی شوریٰ سے ایک نام مولانا محمد علی شر کا عیاں ہوا. تینوں سابق ضلعی کابینہ کے مسئولین کے مابین ووٹنگ ہوئی اور آئندہ تین سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے لئے مولانہ محمد علی شر واضح اکثریت سے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے. علامہ مقصود ڈومکی نے ان سے حلف لیا.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree