وحدت نیوز (مشہد مقدس) شیعہ نسل کشی ہر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورانصاف کے حصول کے لئے تینتیس روز سے اسلام آباد میں جاری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ والجماعت مشہد مقدس آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو کہ درج ذیل ہے ۔

انا الله و انا الیه راجعون

پاکستانی مظلوم شیعہ  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے مظلوم آئمہ اطہار کی سیرت پر چلتے ہوئے ایک نمایاں تحریک کی صورت میں تاریخ رقم کرہے ہیں.پچھلے کئی برسوں سے پاکستانی عزیز قوم کا ظالمانہ قتل عام حکومت کی طرف سے نظر انداز کیا جارہا ہے. یہ حکومت کا انداز اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پاکستان اور عالمی دھشت گردی کے مقاصد ایک ہیں.حال ہی میں ولادت با سعادت امام حسین ع کے موقع پر پاراچنار میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے حادثے نے اس حقیقت سے  مزید پردے ہٹائے کہ امریکیوں اور سعودیوں کے دہشت گرد ایجنٹ کس انداز سے پاکستانی سیکیورٹی اور عسکری اداروں میں سرایت کر چکے ہیں.حجت الاسلام والمسلمین جعفری (راجہ ناصر عباس جعفری) کی انصاف حاصل کرنے کے لئے دلیرانہ مقاومت اور استقامت قابل تعریف ہے، میں ان کے لیے اور ان کی قیمتی ثابت قدمی کے لیے اس پاک مقام حرم امام رضا ع میں دعا گو ہوں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دس نکاتی مطالبات کے حق میں چوک گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سلطان احمد نقوی، مخدوم عباس رضا مشہدی،شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ غلام مصطفی انصاری،مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا عون محمد نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا وسیم عباس جعفری، مولانا سلیمان محمدی،مولانا عمران ظفر اور ثقلین نقوی نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے کے شرکاء نے نماز مغربین چوک گھنٹہ گھرمیں ادا کی ۔ احتجاجی جلسے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی جابر اور ظالم حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم بار بار حکومت کو متنبہ کررہے ہیں کہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ عید کے بعد لانگ مارچ ہوگا۔ سجادہ نشین بری امام سرکار مخدوم عباس رضا مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک مہینے سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے لیکن ان ظالم حکمرانوں کوکوئی فکر نہیں ہم آج اعلان کرتے ہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اکیلے نہیں ہیں ہم سب ان کے ساتھ اور بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ میں حکومت وقت پر واضح کرنا چاہتا ہوں عزاداری امام حسین کو محدود کرنے کی سازشوں سے باز آجاؤ ، امام حسین کا غم منانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور اسے کوئی نہیں چھین سکتا ۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں کیونکہ یہ ہمارے حقوق ہیں ، ہم عزاداری سیداشہداء کو برپا کرنے کی اجازت نہیں لیں گے، وقت کے ہر یزید نے امام حسین کے ذکر کو محدود کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئی ۔ جلسے کے آخر میں ماتمداری اور نوحہ خوانی کی گئی۔ مخدوم سید حسن رضا مشہدی نے نوحہ پڑھا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود عالم کربلائی نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں۔ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار کراچی وحدت ہاؤس صوبائی دفتر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں۔ روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر کی طرح مخیر حضرات کے تعاون سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی مستحقین میں پانچ ہزار سے زائد راشن تقسیم کئے ہیں اور انشااللہ مخیر حضرات کے تعاون سے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ۔

وحدت نیوز (مطفرآباد) سینئر نائب صدر پی وائی او ارسلان شاہ عہدے سے مستعفی ہو کر مجلس وحدت مسلمین میں شامل ، مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا فیصلہ کارکنان سے مشاورت کے بعد کیا ، سید ارسلان شاہ نے اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سالوں کے دوران نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا ، مجلس وحدت مسلمین خدمت خلق کا منشور رکھتی ہے ، اس جماعت میں شمولیت کا فیصلہ اصولی ہے ، سیاست عوام الناس کی خدمت کے لیے کرنی ہے ، مجلس وحدت سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں کہ جو عملی طور پر مظلوموں و محروموں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کرے ، آمدہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار انتہائی اہم ہو گا ، کرپشن کے خاتمے ، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے ، تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر بنیادی سہولیات، صحت و تعلیم ، میرٹ کی بحالی ، انفراسٹریکچر کی بہتری ، سیاحت کے فروغ ، جبگلات کے تحفظ اور کشمیری عوام کی خوشحالی کا مشن لیکر میدان میں اتری ہے ، ایسا مشن کہ جو سیاست کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمت کا بھی ہے ، اس مشن کی تکمیل کے لیے حلقہ تین سٹی میں بھرپور کوشش کی جائے گی ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ،جامع مسجد خواجا اثنا عشر کھارادر اور جامع مسجد دربار حسینی ملیرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما اعجاز بہشتی صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی علامہ مبشر حسن مولانا نشان حیدر ساجدی سیکرٹری جنرل کراچی ڈویژن میثم عابدی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت،مظاہرین سے خطا ب میں مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو دوبارہ حاصل کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے دہشت گردوں کیخلاف استعمال کرے، علی حسین نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی ہزار شہداء کے لئے انصاف مانگنے نکلے ہیں،اس راہ میں ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے،علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد لانگ مارچ کریں گئے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں،لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہورعلامہ حسن ہمدانی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت،مظاہرین سے خطا ب میں علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد گھروں سے نکلیں گے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ہرروز نماز مغرب اور افطاری کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ پریس کلب لاہور پر احتجاجہ مظاہرہ ہو گا اور یہ سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree