وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے نائیجیریا کے معروف مذہبی اسکالر شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی بے جرم وخطاءقید اور ان کیساتھ روا رکھا جانے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف لاھور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ حنا تقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو عدالتی حکم کے باوجود نائیجیرین حکومت اور فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہوا ہے جبکہ نائیجیریا کی سپریم عدالت نے شیخ زکزاکی کو رہا کرنے کے آرڈر جاری کیے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نائیجیرین حکومت عالمی استکباری طاقتوں کے دباو پر شیخ زکزاکی کو قتل کرنا چاہتی ہے ۔ہم ان ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ زکزاکی کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کو مکمل علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ہم اس غیرانسانی فعل پر حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بزرگ عالم دین شیخ زکزاکی کی غیر انسانی قید اور قتل کی سازش کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔

وحدت نیوز (کراچی) اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں دوران قید زہر دینے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھرمیں پرامن یوم احتجاج منایا گیا۔چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان ، آزادجموں وکشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ ملک بھرکی طرح سندھ کے مختلف اضلاع کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ،نواب شاہ ، ٹنڈومحمد خان، بدین، ماتلی، نوشہروفیروز، مٹیاری، دادو، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ،سکھر، کندھ کوٹ اور دیگر میں بھی بھرپور یوم احتجاجی اجتماعات منعقد کیئے گئے۔

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تحت خوجہ جامع مسجد کھارادر، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد اور جامع مسجد حسینی ؑبرف خانہ ملیر کے باہر بعد نمازجمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے گئےجن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقرعباس زیدی،علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر، میر تقی ظفر ، ناصرالحسینی ودیگر مقررین نے کہاکہ شیخ ابرہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے ان کی قید غیر انسانی و عالمی قوانین کے خلاف ہے ۔ شیخ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائیجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یواین او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے نائیجیریا  میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔

مقررین نے کہا کہ شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری امریکہ و اسرائیلی دباو کا نتیجہ ہے ۔ آپ نائیجیریاسمیت پورے براعظم افریقہ میں اسرائیل کہ بڑھتےہوئے نفوذ کہ خلاف ایک آہنی دیوار تھے ۔ جنھوں نے براعظم افریقہ میں مظلوم فلسطینیوں کہ حق و آزادی کی حمایت کی بلکہ اسکے لیے عوامی احتجاج و بیداری کی تحریک چلائی ۔ شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی غیر قانونی حراست حقوق انسانی کے عالمی اداروں کہ منہ پےطمانچہ ہے۔

 رہنماؤں نے کہاکہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ معروف اسلامک اسکالراور اس ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد و رہنماءآیت اللہ شیخ ابرہیم زکزکی قید کو چار سال ہو گئے ہیں شیخ ابرہیم زکزکی نے سرزمین افریقہ پر استعماری قوتوں کے خلاف پرامن قیام کیا جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے ان کے بیٹوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو 2015کے اپریشن میں شہید کردیا گیا اور بے جرم و بے گناہ شیخ ابرہیم زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ان کے ورثا کاکہنا ہے کہ انہیں جیل میں سلوپوائزن دیا جارہا ہے۔ ملک کی اعلی عدالت انہیں باعزت بری کرچکی ہے لیکن نائیجیریا کی اسٹبلشمنٹ انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں۔

 ہم پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وہ نائیجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر اس عظیم اسلامی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کرئے تاکہ شیخ ابراہیم زکزکی ان کی اہلیہ اور نائیجیریا کےعوام کو ظلم واستبدادسےنجات مل سکے۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں سہ روزہ دینی تربیتی سمر کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اب تک چھ یونٹس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اسی سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کی دینی واخلاقی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے بھاٹی گیٹ یونٹ میں تین روزہ دینی سمر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مختلف بنیادی اسلامی تعلیمات ، معرفت امام زمانہ عج ، قرآنی آیات و احادیث بچوں کو حفظ کرانا اور دیگر اخلاقی موضوعات پر دروس دیے گئے۔

 ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے اس موقع پر درس و تدریس کے حوالے سے بھرپور خدمات انجام دیں بچوں کی کثیر تعداد نے سمر کیمپ میں شرکت کی۔کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دینی ماحول کے زیر اثر بچوں کی مستحکم اور منفرد شناخت ابھر کر سامنے آتی ہےاور وہ معاشرے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔جو کہ انفرادی و اجتماعی زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے محترمہ حنا تقوی نے یونٹ اراکین کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین نظم و ضبط پر سراہا۔

 

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے خواتین کیلئےہنر سیکھنے اور روزگار حاصل کرنے کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے نعمت کالونی یونٹ فیصل آباد میں سلائی سینٹر کا آغاز کیا گیا اور سلائ یمشینوں کے ساتھ باقی سامان بھی مہیا کیا گیا ۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے آنا چاہیئے ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے اور ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ حصہ لینے پر ہے تعلیم یافتہ اور با ھنر خواتین نہ صرف اپنے خاندان اور گھر کے لیے بلکہ ملکی ترقی کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ۔

صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق یا فث نوید ہاشمی، سلیم عباس صدیقی، اور اصغر تقی ڈپٹی سیکرٹری ، انجینئر مہر سخاوت علی سیکرٹری سیاسیات، صفدر عباس خان سیکرٹری عزاداری، ندیم عباس کاظمی سیکرٹری روابط،  سید زعیم زیدی سیکرٹری خیر العمل، طاہر خورشید سیکرٹری تعلیم، اسد نوناری سیکرٹری فنانس، سید اجمل نقوی سیکرٹری شماریات ،فہیم جعفر لیگل ایڈوائزر، عابس رضا سیکرٹری تربیت، نیاز گل سیکرٹری میڈیا ،ثقلین نقوی سیکرٹری نشرواشاعت اور دل شیر خان سیکرٹری یوتھ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) نائیجیریا کے معروف مذہبی سکالر شیخ ابرہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لئے پاکستان بھر میں بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔ شیخ ابرہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے ان کی قید غیر انسانی و عالمی قوانین کے خلاف ہے ۔ شیخ زکزکی اور ان کے چاہنے والوں پر نائیجیرین حکومت کی بربریت کے خلاف یواین او سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری ایکشن لے نائیجیریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی عدالتی کمیشن قائم کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ معروف اسلامک اسکالراور اس ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے قائد و رہنماءآیت اللہ شیخ ابرہیم زکزکی قید کو چار سال ہو گئے ہیں شیخ ابرہیم زکزکی نے سرزمین افریقہ پر استعماری قوتوں کے خلاف پرامن قیام کیا جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے ان کے بیٹوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کو 2015کے آپریشن میں شہید کردیا گیا اور بے جرم و بے گناہ شیخ ابرہیم زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت تشدد کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ان کے ورثا کاکہنا ہے کہ انہیں جیل میں سلوپوائزن دیا جارہا ہے۔ ملک کی اعلی عدالت انہیں باعزت بری کرچکی ہے لیکن نائیجیریا کی اسٹبلشمنٹ انہیں رہا کرنے پر تیار نہیں۔

 ہم پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر وہ نائیجیرین حکومت سے سفارتی سطح پر شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرئے ۔کل بروز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اس ظلم کے خلاف ملک بھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گااور اقوم متحدہ کے دفتر میں وفد کی صورت میں احتجاجی مراسلہ پہنچایا جائے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree