وحدت نیوز (ملتان) علامہ سید اقتدار حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کی سربراہی میں انجینئر مہر سخاوت علی سیکرٹری سیاسیات اور کاظم رضا کی مومنین کے ساتھ رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار حسین قریشی سے ملاقات اور حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی علمدار حسین قریشی نے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حلقہ کے تمام مسائل کے حل کے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
وحدت نیوز(ملتان) جانثاران امام عصرؑ کنونشن ضلع ملتان کا انعقاد،برادر وجاہت علی مرزااگلے تین سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے دوبارہ سیکریٹری جنرل منتخب ۔تفصیلات کےمطابق جانثارانِ امامِ عصر کنونشن المصطفیٰ ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے یونٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری برائے شعبہ خواتین علامہ قاضی نادر علوی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سلیم عباس صدیقی نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا نے شرکاء سےخطاب کیا۔جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل صوبہ جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے کنونشن سے مرکزی خطاب کیا اور نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) آل سید ولینٹیر آرگنازیشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سیدمشتاق حسین نقوی اپنے وفد کی ہمرا علامہ سیدتصورحسین نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات اور انہیں مسلسل چوتھی بار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔
وفد میں مرکزی آرگنائزر سید زاہد بخاری مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ سیدفیصل معروف کاظمی مرکزی آرگنائزر علی محمود نقویASVO چکسوری کے صدرسید علی جواد و دیگر رہنما بھی شامل تھے۔اس موقع پر علامہ تصورنقوی نے صدر ASVO کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ MWM اورASVO ویلفیئر کے امور میں باھم اشتراک عمل کا مظاہرہ کریں گۓ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت منعقدہ 31ویں برسی شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی مناسبت سے ناصران ولایت کانفرنس کی دعوت کے سلسلے میں چیئرمین کانفرنس نثار فیضی کی وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز المصطفی ہاؤس آمد۔ مرکزی صدر آ ئی ایس او برادر قاسمی شمسی کو پروگرام کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکرٹری روابط برادر انصر مہدی اور وحدت یوتھ کے برادر سجاد نقوی و دیگر بھی شامل تھے۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا غربی کے انٹرا پارٹی انتخاب میں سید مقصود حسین بخاری سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں ۔انتخابی عمل کی نگرانی سابق صوبائی ترجمان اور صوبائی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ راجہ امجد حسین نے کی علامہ سید محمد باقر شیرازی صاحب نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔
انتخابی عمل کے موقع میں علامہ غلام جعفر قمی پرنسپل مدرسہ دینیہ دارالحسین ؑ۔ علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل دارالعوم محمدیہ سرگودھا۔ راجہ امجد حسین سیکرٹری جنرل انجمن اثناء عشریہ( رجسٹرڈ) بھلوال۔ اور دیگر علماء کرام۔ زعماء ملت۔مجلس وحدت مسلمین کےیونٹس کے ممبران نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(ہمایوں شریف) عشرہ کرامت اور ایام ولادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گوٹھ تاج محمد برڑو میں محفل جشن کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ادارہ جماران کے طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم کی تلاوت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔ قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات ہے۔ امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ قرآن و اھل بیت ع مرکز ھدایت بشریت ہیں۔ ان سے دوری گمراہی اور بربادی کا باعث ہے۔ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ ہے۔ آپ نے مختلف ادیان و مذاہب کے علماء سے مناظرہ کرکے دین اسلام کی صداقت کو ثابت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام وارث پیغمبر اور حجت خدا ہیں۔