وحدت نیوز(لاہور) ناصران ولایت کانفرنس بمناسبت 31 ویں برسی قائد شہید عارف حسین الحسینی کے حوالے سے وحدت ہاؤس لاہورمجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ شادمان میں وحدت یوتھ لاہور کے ٹاوئز سیکریٹریز اور ڈپٹی ٹاوئز سیکریٹریز کی سابقہ سیکرٹری یوتھ ضلع لاہور بردار سجاد نقوی کی صدارت میں نشست کا اہتمام کیا گیا۔نشست میں مرکزی سیکریٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بہشتی نے خصوصی شرکت کی۔
نشست میں علامہ اعجاز بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے جس طرح وحدت یوتھ گزشتہ دو سالوں سے برسی کے انتظامات اور سیکیورٹی کو مینج کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ہمیں اپنے جوانوں سے یہی امید ہے کہ وہ اس سال بھی برسی کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا رول ادا کرے گے۔بعد ازاں بردار سجاد نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ اس دفعہ بھی شہید کی برسی کے اتنظامات اور سکیورٹی کو بہتر انداز میں مینج کرنے کے لیے 150 سے زیادہ جوانوں کا قافلہ ایک دن پہلے لاہور سے روانہ ہوگا اور میٹنگ میں خصوصی شرکت پر علامہ اعجاز بہشتی مرکزی سیکرٹری جوان کا شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے، چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنے پڑے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرہ سازی کیلئے تعلیم اور انصاف کے نظام کو عام کرنا ہوگا، معاشرے سے ظلم کو مٹانا اور مظلوموں کو انکے حقوق دلانا انبیاء علیہم السلام کے سنتوں میں سے ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں، محروموں کی مددگار اور ظالموں جابروں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دشمن طاقتیں ہمیں دست و گریباں دیکھنا چاہتی ہیں، ہمارا دشمن ہم سے خوفزدہ ہے کیونکہ آپ نے ان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں کو اس وقت دنیا بھر میں ذلت و رسوائیوں کا سامنا ہے، ہمیں بیدار قوم بن کر ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عالمی صہیونی و استعماری گروہ عبرتناک شکست سے دوچار ہیں، یہ شیطانی طاقتیں اب ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہدف ہے کہ قوم ملت کو فرقوں میں تقسیم نہیں کرنا بلکہ ایک امت بن کر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے، ہمارے حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، ملک میں مہنگائی اور گراں فروشی کے سبب ہر طبقہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران معاشی قارونوں کو لگام دینے کیلئے عملی اقدامات کرے، کرپشن کیخلاف بے رحمانہ اور بلا امتیاز کارروائی کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ان شاءاللہ 4 اگست کو اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر تاریخی قومی اجتماع منعقد کرینگے۔ انہوں نے کہا ملک بھر سے فرزندان اسلام و وطن اس عظیم الشان اجتماع میں بھر پور شرکت کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین شمالی لاہور ،وحدت یوتھ لاہور اور حربی زون پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے کا آغا ز ایم ڈبلیوایم پنجاب سیکرٹریٹ شادمان اور خورشید پارک شادمان سے شعبہ فلاح و بہبود اور شعبہ جوان شمالی لاہور کے ( ویلفیئر ٹیم لاہور ) کے اہم ارکان بردار سفیر عباس ، رانا کاظم اور سجاد نقوی نے مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بہشتی ، شمالی لاہور کے سیکرٹری بردار نجم عباس اور ضلع لاہور کی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم حنا تقوی سے کروایا۔
مہم میں شعبہ خواتین ضلع لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری اور وحدت یوتھ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کے گلی کوچوں کو شجرکاری سے سر سبز کر دیں ۔یہ ایک صدقہ جاریہ ہے جس کا ثمر آپ کی آئندہ آنے والی نسلیں دیکھے گی۔
وحدت نیوز(ملتان) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کی صوبائی کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں مرکزی نائب صدر مولانا حافظ اللہ وسایا، مرکزی ڈپٹی سیکر یٹری جنرل ثاقب اکبر سمیت 14جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے عہدیداران کا اتفاق رائے سے چناؤ ہوا۔ صدر میاں آصف محمود اخوانی(جماعت اسلامی)، سیکر ٹری جنرل ایوب مغل جے یو پی، نائب صدور مولانا ابو بکر عثمان جے یو آئی (س)،علامہ سید اقتدار حسین نقوی مجلس وحدت مسلمین، مولاناعبدالرزاق جمعیت اتحاد العلماء پاکستان، بشارت عباس قریشی اسلامی تحریک، ڈپٹی سیکرٹریز راؤ عارف رضوی، بلال انصاری تحریک نوجواناں پاکستان، محمد انس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سہیل عابدی انصیرہ، سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق، سیکر ٹری رابطہ حافظ محمد اسلم جمعیت اتحاد العلاماء، سیکر ٹری مالیات وچیئر مین علمی تحقیقاتی کمیشن مولانا مجاہد گردیزی ابصیرہ، چیئر مین خطبا ت جمعہ کمیشن ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، جے یو آئی چیئر مین مصالحتی کمیشن مولانا ایاز قاسمی جے یو آئی نو منتخب۔
عہدیداران کا پہلا اجلاس19/جولائی کو ہوگا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ہوا کا تازہ جھونکا ہے پاکستانی قوم کی امیدوں کا مرکزہے فرقہ واریت،لسانیت،قوم پرستی ملک میں ظالمانہ فرسودہ نظام کے خاتمہ اور اقامت دین اور ملک کو اسلام کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام دینی جماعتیں ملکر جدوجہد کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے لہذا مقاصد اور اہداف واضح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حکومت عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کا حصہ بنی ہوئی ہے اور وقتا فوقتا تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے قانون پر حملہ کرتی رہتی ہے حکومتی سرپرستی کی وجہ سے قادیانیوں کی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست مدینہ کا نام لیتی ہے مگر ملک میں بے حیائی،فحاشی عریانی،اور بد تہذیبی کو فروغ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار اورشاہانہ طرز حکمرانی نے قوم کو مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ملک میں بے حیائی،بد تہذیبی فروغ اور اسلامی قوانین کا مذاق اڑایا جا رہاہے حکومتی اقدامات سے ناموس رسالت کے قانون کے لئے خطرات پیدا ہورہے ہیں کیونکہ قرض دینے والوں کا ابتداء سے ہدف رہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر اور مادر پدر آزاد ملک بنانا چاہتا ہے تمام دینی جماعتیں اور علماء کرام کو ملکر اس کا راستہ روکنا ہوگا۔
اجلاس میں،مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، جمعیت اتحاد العلماء پاکستان، تنظیم اسلامی، پاکستان عزا داری کونسل، اسلامی تحریک، متحدہ جمعیت اہل حدیث، امامیہ آرگنائزین ملتان، جمعیت علماء اسلام، تحریک منہاج القرآن، جماعتہ الدعوۃ /تحریک حرمت رسول، انجمن خدام القر آن پنجاب، جمعیت علماء پا کستان، جماعت اہل حدیث، تحریک جواناں پاکستان، مجلس بصیرت کی نمائندہ جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) نائیجرین حکومت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ عالم دین اور قائد تحریک اسلامی علامہ محمد ابراھیم زکزاکی کو بے گناہ قید کرنے اور جیل میں زھر دینے کے خلاف آج عالمی یوم احتجاج کے موقع پرقائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم احتجاج منایا گیا۔
جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقعہ پر مظاھرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نائیجرین پارلیمنٹ کے سامنے زکزاکی،کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عوامی اجتماع پربوہاری حکومت نے گولیاں چلا کر بربریت کی انتہا کردی ہے۔ علامہ محمد ابراھیم زکزاکی کی بے گناہ قید کو تین سال گذر گئے، نائیجیرین سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود نائجیرین حکومت انہیں آزاد نہیں کررہی ہے۔بلکہ زکزاکی کو جیل میں سلو پوائزن دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی، کروڑوں انسانوں کے محبوب لیڈر ہیں وہ کسی ایک ملک کے نہیں بلکہ اقوام عالم کی محبوب شخصیت ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حقوق انسانی کے عالمی ادارے مظلوم زکزاکی کی رہائی کے لئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں سید احسان شاہ اور آئی ایس او کے کارکن بھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کانائیجیریا کے معروف عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لئے ملک کے اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے وفاقی دارالحکومت ،کشمیر گلگت بلتستان کراچی کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر اہم شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین کا نائیجریا حکومت سے شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ یواین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نائجیریا میں جاری غیر قانونی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہر ہ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے شروع ہو ا ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ ظلم دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو بیدار اور باضمیر انسان اس پر خاموش نہیں رہ سکتا ۔ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہے نبی اکرم ص کے ماننے والوں پر کہیں بھی ظلم ہو تو دوسرے مسلمانوں کو فوری اس ظلم پر آواز بلند کرنا چاہئے ۔ نائجیریا کی حکومت نے لاکھو ں لوگوں کے قائد اور روحانی لیڈر کو بلاجوز قید کر رکھا اور ان کے چاہنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کو عالمی استعماری قوتوں کے اشارے پر سزا دی جار ہی ہے کیونکہ شیخ زکزکی نے سرزمین افریقہ پر دنیا کی استعماری اور جابر حکومتوں کے خلاف قیا ئم کیا عوام کو شعور اور آگہی دی ۔
مظاہرین سے اپنے خطاب میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم نثار علی فیضی نے کہا کہ شیخ زکزکی کی پر امن تحریک کو دبانے کی کوشش کی گئی شیخ زکزکی افریقی خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ان کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر حکومت نے بلاجوز ان کے ادارے پر حملہ بے گناہوں کا قتل عام کیا ۔ شیخ زکزکی کو ان کی اہلیہ سمیت قید میں ڈال دیا گیا چار سال گزر گئے لیکن اب تک حکومت نے اعلی عدالت کے فیصلے کے باوجود شیخ زکزکی کو آزاد نہیں کی جو کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے حکومت پاکستان بھی اس عظیم رہنما کی رھائی کہ لیے اپنا سیاسی و سفارتی کردار ادا کرے تاکہ نائیجیریا کہ عوام کو ظلم ا واستبداد کہ چنگل سے نجات مل سکے۔
علامہ اکبر کاظمی رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیمو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نائجیر یا میں جاری غیر انسانی ظالمانہ اقدامات پر نوٹس لے اقوام متحدہ کو شیخ زکزکی جوکہ ایک عالمی سطح کے مذہبی سکالر ہیں کی بلاجواز قید اور ان کے چاہنے والوں پر حکومتی مظالم پر نائجیرین حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے ۔ ہم عالمی استعماری قوتوں امریکہ اسرائیل اور اس کے حواریوں کے اشارے پر ہونے والے اس ظلم پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور شیخ زکزکی جوکہ قید میں اس وقت بیمارہیں ان کو عالمی قوانین کے مطابق علاج فوری رہاکرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔