وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام رشی بھون یونٹ میں تین روزہ دینی تربیتی سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں قرآن پاک کی تلاوت،حسن قرآت، حفظ و تفسیرسورۃالفجر و احادیث،فقہی احکام، عقائد، معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور سیرت اہلبیت علیہ السّلام کے عناوین پر مشتمل دروس کا انعقاد کیا گیاضلعی مسئولین محترمہ حنا تقوی ، محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ نجبہ اور محترمہ فرحانہ نے خواتین کو ان موضوعات پر لیکچر دیےتربیتی کیمپ کے تینوں روز ایام ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی طور پر سیرت و کردار امام عالی مقام پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ آسمان امامت کے درخشندہ ستارے امام علی رضا ع نے الٰهی علوم کے ذریعہ اپنے نیک و پرهیزگار آباء و اجداد کی راه کو دوام بخشا اور خالص دینی تعلیمات و اصول کو زائل هونے سے محفوظ رکھتے هوئے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔
انھوں نے کہا کہ امام علی رضا ع کی کریمانہ شخصیت ، ان کی بخشش و رحم ، مہربانی و لطف و کرم ہر خاص و عام کو اپنی جانب مائل کرتا ہے آج بھی ان کا روضہ اقدس زمین پر جنت کا ٹکڑا معلوم ہوتا ہے جہاں عاشقان سجدہ عشق بجا لاتے ہیں اور اپنے محبوب سے محو گفتگو ہوتے ہیں اور ان کی عنایات و عطا کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتے ہیںمحترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین بالخصوص محترمہ نگین رضوی ضلعی سیکرٹری اطلاعات کو یونٹ میں فعال کردار ادا کرنے اور سمر کیمپ کے کامیابی سے انعقاد پر سراہا اور مستقبل میں ان کاوشوں کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کا4اگست پریڈگراؤنڈ پر ناصران ولایت کانفرنس کااعلان۔ کانفرنس کا انعقاد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے کیا جارہا ہے اس حوالے سے باقاعدہ دعوتی مہم کا باقاعدہ بھی کردیاگیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور پر کمیٹیاں تشکیل دی گیں ہیں ۔ دعوتی مہم کے سلسلے میں مختلف وفود بنائے گئے ہیں جو کہ اسلام آباد سمیت پنڈی ڈویژن میں بھی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ۔ ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر بالخصوص وسطی پنجاب سے ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔
مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ناقابل فراموش خدامات انجام دی ہیں۔ شہید علامہ عارف حسین الحسینی ایک دلیر اور بابصیرت لیڈرتھے جو ضیا الحق کے سخت آمرانہ دور میں بھی آواز حق بلندکرتے رہے آپ نے پاکستان میں عوام کوعالمی سامراجیت کی ریشہ دوانیوں سے ناصرف آگاہ کرنے کی کوششیں کیں بلکہ خود بھی استعماری سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے ۔ یہی وجہ تھی کہ عالمی استکباری قوتیں آپ کی دشمن ہو گئیں اور آپ کو منصوبہ بندی کے تحت شہید کر دیاگیا اور یہ سمجھا گیا کہ شہید عارف حسین الحسینی کا رستہ روک لیاگیا ہے ۔
لیکن ہم ہر سال شہید کی برسی شایان شان طریقے سے انعقاد کرکے یہ پیغام دیتے ہیں کہ شہید کا رستہ رکا نہیں ہے ان کے معنوی فرزندان اب بھی میدان میں ان کا پرچم لئے آگے کی جانب گامزن ہیں اور وطن عزیزکی سلامتی کیلئے اور امن کے دشمنوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔اس سال بھی ہم بھرپور انداز میں شایان الشان طریقے سے شہیدعلامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کا انعقاد کریں گئے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے علم تجوید اور قراءت کلاس کا آغاز کردیا گیا ۔ ہفتہ وار کلاس کے پہلے سیشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے خصوصی شرکت کی اور سولجر بازار یونٹ کے ارکان کی اس کوشش اور قدم کو سراہا ۔ کلاس کے دوران قاری کمیل کرجت نے بتایا کہ صرف گیارہ الفاظ ایسے ہیں جن کی پریکٹس سے اپنی نماز کی قرا ء ت صحیح کی جاسکتی ہے ۔ کلاس میں شہر کے مختلف علاقوں سے طلباء نے شرکت کی ۔ پروگرام انچارج کے مطابق جلد خواتین کی اسی طرز کی کلاس کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ الله نے ضلع اٹک میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مسئولین اور کارکنان سے ملاقات کی اور خطاب کیا اور کہایہ عزاداری سیدالشہداء ہے جس نے آئمہ علیھم السلام اور ان کے پیغام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اہل تشیع کو توڑنا اور کمزور کرنا چاہتے ہیں دشمنان مکتب اھلیبیت ع نے اس ڈر سے کہ پاکستان میں کہیں دوسرا خمینیؒ بُت شکن نہ پیدا ہوجائے ہمارے عظیم و شجاع قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ شھید کی برسی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دشمن وقت کو معلوم ہو جائے کہ ایک حسینی شہید کیا ہے یہاں ہزاروں حسینی ہیں جو ان کے مشن کو لے کر گامزن ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) آج کل کے نفسا نفسی کے دور میں علم دین کی ترویج و تبلیغ اور بچوں کو دینی آگہی و شعور دینے کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد بہت احسن عمل ہے ، دین و دنیا کو ساتھ ساتھ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار محترمہ حنا تقوی نے جمران فاونڈیشن لاھور کے تحت منعقدہ تقریب ِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوے کیاجمران فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام ماہ جون میں مختلف مقامات پر قرآن سمر کیمپ منعقد کیے گئے۔
اسی سلسلے میں مورخہ 14 جون 2019 بروز اتوار الحمرا ہال میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سمر کیمپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔محترمہ حنا تقوی نے بچوں میں قرآن شناسی و دینی آگاہی پیدا کرنے کے لیے جمران فاؤنڈیشن کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ایڈن ایونیو میں تین روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔لاھور کے علاقے ایڈن ایونیو میں منعقدہ سمر کیمپ ایم ڈبلیو ایم لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ نجبہ اور محترمہ فرحانہ نے مختلف فقہی اور دینی موضوعات پر درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔
شرکا سے اپنے خطاب میں محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ انسان کی حقیقی عزت و کامیابی اسی بات میں پوشیدہ ہے کہ وہ علم کے ذریعے اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور اسکے بتاے ہوے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کی دین سے آشنائ اور آگہی کے لیے اقدامات کرنا والدین کے اولین فرائض میں شامل ہے۔