وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ضلع علمدار کے نو منتخب جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ آل ہزارہ شہید علی سینا ٹاپ 16 انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2019ءکے دوران بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھی قوم کی ترقی کا راز جوانوں کی مثبت رحجانات، جیسے سپورٹس،تعلیمی قابلیت اور سیاسی شعور پر منحصر ہے بلوچستان کے جوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ماضی میں اس صوبہ کے جوانوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دی ہے جن میں قیوم پاپا، صفدر علی بابل، ابرار آغا جیسے کئی دیگر نام ہیں جنہوںنے اپنی محنت اور قابلیت سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہیں۔
ارباب لیاقت علی نے مذید کہا کہ سپورٹس گراونڈ اور تعلیمی اداروں کو آباد کرنے سے جوانوں میں چھپی قابلیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے نئی نسل میں منفی رحجانات لڈو، تاش، جوا اور دیگر منفی سرگرمیاں پریشان کن اور افسوس ناک ہے جوانوں کو چائیے کہ منفی سرگرمیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے فٹبال، ہاکی ،کرکٹ ،باکسنگ ،کراٹے جیسے سپورٹس کلب میں اپنا لوہا منوائے اور حصول علم اور جدید دور کے تقاضوں سے ھم آہنگ سکلز سیکھیں، نئی نسل لینگویج سینٹرز اور لائبریری میں علم کی روشنی سے اپنی شخصیت کے اندر چھپے قابلیت میں نکار لائیں۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) ولادت با سعادت امام علی رضا علیہ سلام و بی بی معصومہ ؑ قُم کے پر مسرت موقع پر شادمان کالونی فیصل آباد میں جشن میلاد کا اہتمام ہوا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کیا اور سیرت و کردار و کرامات امام علی رضا علیہ سلام کا تفصیلی ذکر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امام علی رضا علیہ سلام کی سیرت تمام محبان اھل بیت ع کے لیے مشعل راہ ہے آپ کی حیات طیبہ کے مطالعے اور آپ کے اخلاق و کرادر کو اسوہ بنا کر ہم دین و دنیا کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اخروی کامیابی و اعلی مقام کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمات اھلبیت علیھم السلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ نائجیرین حکومت نے معروف بزرگ مذہبی رہنماء علامہ شیخ ابراہیم ذکزکی کو کئی سالوں سے بے جرم و خطا قید میں رکھا ہوا ہے، حکومت پاکستان سفارتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ابراہیم ذاکزکی کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے۔
وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک اخباری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ ابراہیم ذکزکی عالمی سطح پر جانے جانیوالی مذہبی شخصیت ہیں، انہوں نے نائجیریا جیسے ملک میں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے تاریخی کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے کروڑوں افراد مذہب حقہ کی جانب راغب ہوئے، امریکہ کے اشاروں پر نائیجرین حکومت نے محض اسلام دشمنی میں شیخ ابراہیم ذکزکی کے بیٹوں سمیت اب تک سینکڑوں مسلمانوں کو شہید اور خود شیخ صاحب کو ساڑھے تین برس سے زائد عرصہ سے پابند سلاسل کر رکھا ہے، جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔
علامہ وحید کاظمی نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے اس عظیم رہنماء کی رہائی کیلئے نہ صرف مذہبی و سیاسی جماعتوں کو آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے بلکہ پاکستانی عوام بھی اس حوالے سے اپنا مذہبی و اخلاقی فریضہ ادا کریں۔ حکومت پاکستان سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے شیخ ابراہیم ذکزکی کی رہائی کیلئے کوششیں کرے، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے علامہ ذکزکی کو رہا کروانے کی کوشش کریں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کراچی میں نرسنگ سٹاف پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں نرسنگ اسٹاف کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں ںے کہاکہ خواتین پر واٹر کینین کا استعمال کر کے ان کی بے حرمتی کی گئی۔ عوامی جماعت کہلانے والی پی پی پی سے عوامی احتجاج برداشت نہیں ہوا۔گرفتار مظاہرین کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔ نرسنگ اسٹاف اس قوم کی مائیں بیٹیاں ہیں ان کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں بچوں کی دینی واخلاقی تربیت کے لیے سمر کیمپس کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے ۔جعفریہ کالونی یونٹ میں گیارہواں سہ روزہ سمر کیمپ قائم کیا گیا۔
محترمہ حنا تقوی ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ فرحانہ سیکرٹری شعبہ تعلیم اور محترمہ نجبہ سیکرٹری شعبہ تربیت نے معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام،معرفت اہلبیت علیہم السلام،تفسیر قرآنی آیات و احادیث، اسلامی احکام و عقائد کی موضوعات پر دروس دیے۔
ایام ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر بچوں اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ گمراہی اور جہالت سے اپنے آپ کو بچائے رکھے اسے چاہئے کہ وہ معصومین علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستہ پر گامزن ہو اور ان کی اطاعت کرے۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین کے جوش و جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیا۔
وحدت نیوز(ٹنڈوباگو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی واور معاون مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع ٹنڈو باگو جو کہ تین ماہ قبل تشکیل دیا گیا تھا ، کا دورہ کیا اور اگلے تین ماہ کا تنظیمی برنامہ ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ سوائ اور رابطہ سیکرٹری محترمہ رقیہ کو دیا گیا ۔
مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیمی نقوی نے اراکین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ماہ محرم الحرام نزدیک ہے ان ایام عزا کو بھرپور طریقے سے منایا جاے اور اپنی مجالس کے موضوع “غیبت امام زمانہ عج میں خواتین کی ذمہ داریاں “ منتخب کیا جائے جس میں تربیت اولاد اور خواتین کا میدان سیاست میں کردار کو بیان کیا جائے یوم علی اصغر ع کی طرح ماہ صفر کے پہلے جمعے کو یوم سکینہ ع کے عنوان سے منایا جائے جس میں بچیوں کو احکام شرعی سے آگاہ کیا جائے اور کردار جناب سکینہ سلام اللہ علیھا سےروشناس کروایا جائے۔
اس موقع پر مرکزی معاون رابطہ سیکرٹری محترمہ غزالہ جعفری کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کیساتھ نوجوان بچیوں کی فکری و تعمیری تربیت کی اشد ضرورت ہے یوم سکینہ س کے عنوان سے کوئز پروگرامنعقد کیے جائیں اور نوجوان بچیوں کے لیے اھلبیت علیھم السلام کی خواتین کو بطور نمونہ پیش کریں نیز بچوں میں اسلامی کتب کے مطالعے کی تشویق دلائ جائے۔