وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے رہنما اور سنہرے اصول نمایاں کئے جائیں اور عالم اسلام کے تنازعات کے حل کے لئے پاکستانی حکومت قائدانہ کردار ادا کرے۔ قومی کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، ایم ڈبلیو ایم کے آغا محمد رضا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ مدثر، پاکستان عوامی تحریک کے شفیق قادری سمیت اہم سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہماری حکومت نئے انداز میں خارجہ پالیسی کو مرتب کر رہی ہے۔ ہم کسی بھی ملک کی جنگ کے شریک کار نہیں بنیں گے۔ ہندوستان کے ساتھ بات چیت میں کشمیر کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ ہندوستان میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ پاک افغان قائدین نے تعلقات میں موجود غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایران کے خلاف امریکی محاذآرائی کی قطعاََ حمایت نہیں کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو ایران سے نہیں بلکہ اسرائیل سے خطرہ ہے۔ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا مشرق وسطیٰ کا امن خطرے میں رہے گا۔ چین کے ساتھ تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوطی آئی ہے۔ روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور اس سال کے آخر میں وزیراعظم کی دعوت پر روسی صدر پاکستان تشریف لائیں گے۔ ہماری ساری کوشش خطے میں امن کے لئے ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ پورے یروشلم پر اسرائیل کا قبضہ، شام کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضہ، لبنان کے بعض علاقوں پر قبضہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی بستیاں بسائی جا رہی ہیں، جو سب غیر قانونی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے امن کے لئے مسلمان اور عرب ممالک کو مکالمہ کرکے میکنزم تیار کرنا ہوگا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ امریکا اور نیٹو کی اس خطے میں فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا، جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوگی، بیرونی جارحیت ہوتی رہے گی۔ مسلم ممالک کے مابین اختلافات کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ افغانستان اور ایران محفوظ پاکستان کے لئے ضروری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر بخاری نے کہا کہ خارجہ پالیسی تب ہی موثر ثابت ہوسکتی ہے، جب اس کی تشکیل منتخب نمائندوں کے ذریعے کی جائے۔ مغرب نے ایشیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔ ملک میں استحکام لائے بغیر خطے میں استحکام لایا جانا ممکن نہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

 سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اداروں کی بگڑتی ہوئی صورتحال دیکھ کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ ایک ناکام ریاست میں رہ رہے ہیں۔ ہم نے افغانستان میں جو غلطی کی ہے، اس نے نفرتوں کو جنم دیا ہے۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کر لینا اعلیٰ ظرفی ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم امریکہ کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ایران ہمارا برادر مسلم ممالک ہے۔ اس پر جارحیت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ایران پر حملے کی صورت میں پاکستان کو اعلانیہ ایران کا ساتھ دینا چاہیئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون،جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو عالمی امن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے، ہمیں دو رخی پالیسی کو ترک کرکے واضح خارجہ پالیسی دینا ہوگی۔ ماضی میں خطے میں روس اور امریکہ کے مفادات کی جنگ نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 

MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree