وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری سے ملاقات۔ مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور مشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی زیر قیادت وفدمیں ایم ڈبلیوایم کےمرکزی رہنماملک اقرارحسین اور علامہ ظہیرالحسن کربلائی بھی شامل تھے ۔رہنماؤ ں کے درمیان ملکی سیاسی سمیت خطہ کی بدلتی صورت حال اور تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی اور صوبائی رہنماوں کے ہمراہ وحدت آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ستر سالوں سے آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ۔ ایک طویل عرصے کے انتظار کے بعد سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا اس پر عملدرآمد نہ کرنا ظلم ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان کے عوام پر مختلف ناموں سے آرڈرز نافذ کیے گئے ، یہاں کے عوام اب کسی آرڈر کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ یہاں کے عوام کو ان کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق حقوق دئیے جائیں اور انہیں محروم رکھنا پاکستان کے حق میں نہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوامی مطالبات اور خواہشات کے مطابق حقوق نہ دینا ریاست کے اصولوں اور انسانی حقوق کے منافی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعدیہاں کی زمینوں ، میدانوں ، پہاڑوں اور جنگلات پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، جس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ۔ یہاں کی زمینیں یہاں کے عوام کی ملکیت ہے ان سے چھیننے کی کوشش نہ کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف شیڈول فور کا استعمال قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے ۔ شیڈول فور کا استعمال شرپسندوں پر کیا جانا چاہیے لیکن یہاں پر امن علماء اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف سیاسی حربے کے طور استعمال ہو رہا ہے ۔ عوامی استحصال کے لیے شیڈول فور کا اطلاق بند کیا جائے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہاں کے عوام نے بلتستان یونیورسٹی کے سینکڑوں کنال اراضی مفت میں دے دی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی بدانتظامی اور سستی افسوسناک ہے ۔ اس حوالے سے عوامی تحفظات اہم اور توجہ طلب ہیں ۔ بلتستان یونیورسٹی کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابل برداشت عمل ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلتستان یونیورسٹی کو ایک ایچ ای سی کے معیارات کے مطابق ایک بہتر تعلیمی ادارہ ثابت کرانے کے لیے فوری عملی اقدامات کریں ۔ لور سٹاف کی تقرریوں پر جن علاقوں کے عوام نے زمین دی ہے وعدہ کے مطابق انہیں ترجیح دی جائے اور دیگر تمام تقرریوں پر حکومتی و سیاسی اور دیگر دباو سے بالا تر ہومیرٹ پر تقرریوں کو یقینی بنائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر سکتی ہے لیکن مقتدر حلقے اس معاملے سے سنجیدہ نہیں ۔ سیاحت کے سیزن میں پی آئی اے کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ اس خطے کے خلاف سازش ہے ۔ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے ساتھ دیگر نجی ہوائی کمپنیوں کو یہاں ایکسیز دی جائے تاکہ پی آئی اے کی اجارہ داری ختم ہو ۔ کرگل لداخ روڈ کی واہ گزاری سے یہاں سیاحت میں بہتری آسکتی ہے اسے فوری طور پر کھولا جائے ۔ پاکستان کے تمام بارڈز کھلے ہوئے لیکن صرف گلگت بلتستان کے بارڈرز کو بند رکھنا یہاں کے عوام پر ظلم ہے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ چیف اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان اور میں چیف جسٹس کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور چیف الیکشن کمیشن کی تقرری بھی تمام سیاستی جماعتوں کی مشاورت کے بعد عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ گلگت اسکردو روڈ کی بروقت تکمیل اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے ۔
وحدت نیوز(سکردو) نامور مجاہد ومبارزعالم دین سید علی رضوی آئندہ تین سال کیلئےمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ سید علی رضوی اس سے پہلے بھی سکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے انہیں ان کی شاندار کارکردگی کی بنا پر دوبارہ تین سال کیلئے سکریٹری جنرل منتخب کر دیا گیا۔ سکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے باقاعدہ پولنگ ہوئی، جس میں تمام اضلاع سے پارٹی کے ایک ایک ذمہ دار نے حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران سکریٹری جنرل کے انتخاب کا اعلان کیا، راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید علی رضوی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ہیں، انہوں پچھلے تین سال کے دوران جماعت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کیلئے بھی بڑے کام کئے انہیں، ان کی کارکردگی پر مذید تین سال کیلئے جماعت کا سکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے، امید ہے کہ آغا علی رضوی پہلے سے زیادہ موثر طریقے سے جماعت کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے موثر طریقے سے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔
وحدت نیوز(ننکانہ صاحب) مجلس وحدت مسلمین ننکانہ صاحب کےضلعی جانثاران امام عصر ؑ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی کنونشن میںاراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے سید سبط حسن کو دوبارہ ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔اجلا س میںصوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع چنیوٹ کا جانثاران امام عصر کنونشن جامعہ بعثت چنیوٹ میں ہوا جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے نمائندگان ، علماء کرام ، بانیان مجالس اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
کنونشن میں شریک اراکین ضلعی شوری نے بھاری اکثریت سے سابق صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری کو ضلع چنیوٹ کا آئندہ تین سال کے لیئے سیکرٹری جنرک منتخب کر لیا ۔
اجلاس سے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی ، مولانا عمران نواز ، سابق سیکرٹری جنرل سید انیس الحسن زیدی نے خطاب کیا مولانا عبدالخالق اسدی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے سید اخلاق الحسن بخاری سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کا ضلعی جانثاران امام عصر ؑ کنونشن کاڈیرہ سید فضل عباس شاہ رشید چوک جھنگ میں انعقاد کیا گیا۔ضلعی کنونشن میں اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے ملک صفدر عباس کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔اجلا س میںعلامہ سید ملازم حسین نقوی نے صوبہ کی نمائندگی کی اور نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔