وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک کے انٹرا پارٹی الیکشن شین باغ الزہراء ع ٹیکنیکل سینٹر میں منعقد ہوا جس میں اٹک ضلع کے تمام یونٹس اراکین اور ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔ تقریب میں عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل اٹک کے وفد نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ عبدالخالق اسدی کی نگرانی میں برادر مظاہر شگری نے سر انجام دیے۔

صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے عمائدین شہر اور کارکنان سے خصوصی خطاب کرتے ہو کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مخلصین، وطن دوست اور اسلامی اقدار کے محافظ افراد پر مشتمل ایک الہی کاروان ہے جو معاشرے سے انتہا پسندی عدم برداشت اور ظلم کیخلاف جدو جہد میں مصروف ہے۔ انشاءاللہ وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور استعماری قوتوں کیخلاف ہم ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ضلع اٹک کے ضلعی شوریٰ نے بھاری اکثریت سے سید تحسین نقوی کو آئندہ تین سال کے لئے ضلعی میر کارواں منتخب کیا-

وحدت نیوز (اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اوکاڑہ کا جان نثاران امام عصر کنونشن نخلستان ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں کثرت رائے سے سید سجاد رضا زیدی آئندہ تین سال کے لیئے ضلع کے سیکرٹری جنرل اور سید ممتاز حسین بخاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

 اس موقع پر مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی ، رانا ماجد علی نے شرکت کی اور انتخابی عمل کی نگرانی کی اس موقع پر رکن صوبائی کابینہ مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ہے جس آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔قائد شہید کے برسی کے اجتماع میں سینٹرل پنجاب سے بھر پور شرکت کی جائے گی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون نزد پل سفید میں محترم آغا رضا صاحب، سابقہ MPA اور وزیر قانون بلوچستان آف MWM کی طرف سے سانحہ ہزار گنجی کے شدید زخمیوں کے فیملیز کو بعد از تحقیقات مزید مالی امداد کی گئی کیونکہ انکی حالت مزید نازک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آغا رضا کی جانب سے سانحہ ہزار گنجی کے متعدد زخمیوں کی مالی امداد کی جاچکی ہے۔خداوند ہمارے دوستوں کی اس قلیل خدمت کو اپنے بارگاہ میں قبول کرے۔ آمین۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان ضلع علمدار کوئٹہ کے جانثاران امام عصر عج کنونشن کا انعقاد محترم انوار نقوی کی رہائش گاہ پرکیا گیا ، جہاں ضلع علمدار کے نئے سیکریٹری جنرل کا الیکشن بھی ہوا۔

محترم سید عباس صاحب، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری بلوچستان نے بطور اسٹیج سیکریٹری فرائض انجام دیتے ہوئے پہلے پپل تلاوت کلام پاک کیلئے قاری مہدی کو دعوت دیا اور اسکے بعد منقعبت خوانی کیلئے طالب حسین صاحب کو مدعو کیا جنہوں نے اپنے نورانی و پر تاثیر آواز سے شرکاء کے دلوں کو پُرنور کیا۔

ضلعی الیکشن میں تمام یونٹس کے سیکریٹری جنرل و ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے ووٹ ڈالے مرکزی نگران، انتخابی الیکشن کمیشن اور باقی یونٹ ممبران کی موجودگی میں۔

انتخابی الیکشن کمیشن کے رکن و صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطھری صاحب نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد محترم ارباب لیاقت علی صاحب کو نیا سیکریٹری جنرل، ضلع علمدار منتخب ہونے کی خوشخبری دی۔

کنونشن کے شرکاء سے علامہ مختار امامی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، MWM پاکستان اور علامہ سید ھاشم موسوی صاحب، مرکزی رکن شوریٰ عالی، MWM پاکستان نے خطاب کئے۔

بالآخر میں دعائے امام زمان عج کیساتھ علامہ ولایت حسین جعفری صاحب، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، MWM بلوچستان نے کنونشن کا اختتام ہوا۔نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلسِ وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے انٹرا پارٹی الیکشن مرکزی امان بارگاہ قدیمی میں منعقد ہوا جس میں ضلعی شوریٰ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،الیکشن میں آئندہ تین سال کے لئے علامہ علی اکبر کاظمی کو بھاری اکثریت سے ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا، صوبائی سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

 الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ ضیغم عباس، علامہ شیر علی انصاری اور برادر مظاہر شگری نے سر انجام دیے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے تقریب میں پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی، جماعت اسلامی راولپنڈی، منہاج القرآن راولپنڈی کے رہنماوں سمیت دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

نومنتخب سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی علامہ علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ مجلسِ وحدت مسلمین راولپنڈی اتحاد بین المسلمین اور ملکی ترقی و استحکام کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کہ ہم عالمی استکبار امریکہ اور اس کے حواریوں کو ہر میدان میں رسوا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریںگے اور مظلومین جہاں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) بڑھتی ہوئی امریکی جارحیت نے خطے کے امن کو خطر ے میں ڈال دیا ہے، مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء سمیت عرب ممالک کی معدنی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہے پڑوسی ملک ایران کے خلاف جنگ کرنے کے مذموم عزائم کو لے کر آئے روز خلیج فارس میں ڈرامائی واقعات گھڑے جار ہے ہیں یہ ایک منظم منصوبہ بندی جاری ہے ۔حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی واضح کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرائیں کہ خطے میں امریکی مذموم عزائم کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرینگے۔ گزشتہ ادوار کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں پاکستانی عوام نے بے شمار جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے ۔ ہم مذید کسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree