وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےدوسرے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں شامل مزید 5اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سال 2019تا2022کیلئے بزرگ عالم دین رفیق شہید قائد علامہ عارف حسینیؒ علامہ سید غلام شبیر بخاری کو مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی، علامہ مقصودڈومکی کو مرکزی ترجمان ،سید حسین شاہ کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات ، ملک اقرارحسین کومرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ اورسابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصرمہدی کو مرکزی سیکریٹری روابط کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی کابینہ میں نامزدنئے اراکین کوشمولیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ انشاءاللہ تمام اراکین کابینہ پہلےسے زیادہ لگن اور تندہی کے ساتھ ملت تشیع کی خدمت اور ایم ڈبلیوایم کی فعالیت کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حیدرآباد میں مال گاڑی اور جناح ایکسپریس کے درمیان حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سےجاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹرین حادثے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔خدا مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 10ماہ میں 9ٹرین حادثات رونما ہوئے ہوچکے ہیں ۔ حکومت متواتر ٹرین حادثات کی فوری تحقیقات کرے۔ان حادثات کے عوامل کا جائزہ لیکر آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کی جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سینٹرل پنجاب کی کابینہ کے 12اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، ان اراکین کے عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں علامہ عبدالخالق اسدی جن 12راکین کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں حجت السلام والمسلمين امجد حسین جعفری امام جمعہ گوجرانوالہ، چوہدری ممتاز حسین گوندل آف کمالیہ، چوہدری حاجی مشتاق حسین ورک آف نوشہرہ ورکاں،برادر مظاہر شگری۔

برادر سید حسن رضا نقوی لاہور، برادر تہور عباس سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان،برادر انیس عباس زیدی آف چینوٹ،برادر سید انوار الحق زیدی اوکاڑہ،برادر حسین شہزاد، برادر سید حسن رضا کاظمی شیخوپورہ،برادر سید حسین زیدی لاہوراور برادر منتظر مہدی آف گوجرانوالہ شامل ہیں ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام وداپور گوٹھ سید جہان علی شاہ میںپندرہ شوال یوم شہادت حضرت امام جعفر صادق ؑکی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل رسول ﷺنے خدا کے دین کی بقاء کے لیے ہر دور میں قربانی دی، چھٹے امام، حضرت جعفرصادق ؑ کوحق و صداقت اور دین اسلام کے تحفظ کی راہ میں وقت کے حاکم کے ہاتھوں زہر دے کر شہید کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ صادق آل محمد ؑ نے مدینہ طیبہ میں عظیم دینی درسگاہ قائم کی جہاں چار ھزارطالب علم، آپ سے علم حاصل کیا کرتے تھے۔ آپ کے ممتاز شاگردوں میں بانی علم کیمیا حضرت جابر بن حیانؒ اور امام اعظم حضرت امام ابو حنیفہؒ سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔ آئمہ اہل البیت ؑنے اپنے اعلیٰ اخلاق و کردار سے امت مسلمہ کی رہبری اور رہنمائی کی۔

 انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اخوت اور اسلامی بھائی چارے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آل رسول ؑ کے پاکیزہ اور بے داغ کردار کے سبھی معترف ہیں۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ لوگوں نے آل رسول ؑ پر تلوار اور تیر تو اٹھائے،مگر ان کا بے عیب و بے داغ کردار اتنا بلند تھا کہ دشمن بھی ان پر انگلی نہ اٹھا سکا۔ ہم اہل بیت پیغمبرؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر دنیا اور آخرت میں سربلند اور سرخرو ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر مجلس عزاسے ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سیف علی بلوچ، ضلعی سیکریٹری تبلیغات مولانا عبدالخالق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے امام جعفر صادق ؑ کی پاکیزہ سیرت پر روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(ملتان) سید اقتدار حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کی طرح امام بارگاہ و مساجد میں مناسب سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں ۔ پولیس اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوتاہی نہ کرے اور عوام تعاون کرے تو کسی حد تک سٹریٹ کرائم کو روکا جاسکتا ہے۔ قانون کی بالادستی لازم ہے۔پولیس افسران کی مساجد میں عوامی اجتماع میں شرکت اور مسائل سننا قابل ستائش ہے۔

عمران محمود سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ انشاء الله ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی مجالس و جلوس عزاء کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ۔ عوام کے جان مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔پنجاب پولیس پاکستان میں موجود تمام مکاتب کی بلاتفریق خادم ہے اور عوام کے مسائل سننے کے لیے حاضر ہے۔

انجینئر مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں قانون کی بالادستی قائم کرنے اور امن وامان قائم کرنے کے لیے وطن کے بیٹوں کی لازوال قربانیاں ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ملتان میں امن و امان قائم رکھنے اور قانون پر عملدرآمد کروانے پر ملتان پولیس کے شکر گزار ہیں اور آخر میں مسجد الحسین ؑکے شہداء کے فاتحہ خوانی کی جس میں سی پی او ملتان عمران محمود، ڈی ایس پی طاہر اور انجینئر مہر سخاوت علی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے ہونہار شاگرد اور ملک کی پرامن اور وطن دوست تنظیم "اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر محسن علی اصغری کی بلا جواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ برادر محسن علی اصغری کو رہا کر کے ایک ہونہار طالب علم کا مستقبل بچایا جائے اور بلا جواز گرفتاری پر حیدرآباد پولیس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree