وحدت نیوز(پاکپتن ) مجلس وحدت مسلمین پاکپتن کےضلعی جانثاران امام عصر ؑ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی کنونشن میں اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے علی حسین کو دوبارہ ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔اجلا س میں صوبائی کابینہ کے اراکین مولانا حسن رضا ہمدانی اور رائے ناصر علی نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سےان کے عہدے کا حلف لیا۔
وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین ساہیوال کےضلعی جانثاران امام عصر ؑ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی کنونشن میںاراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے محمد حسیب خان کوضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔
اس موقع پر مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے شرکاء سے خطاب کیا اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی باچا خان مرکز پشاورمیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین سے ملاقات۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری سیاسیات اورمشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی کر رہے تھے ۔
ملاقات میں ملک کودرپیش مسائل اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مشکل معاشی صورت حال سے نکلنے کے لئے ہر طبقہ فکر کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ۔اس وقت خطے کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے ۔ سیاسی جماعتو ں کو ملکی مفاد کے لئے ملکر کر پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کرنی ہو گی ۔
مرکزی رہنما اے این پی میاں افتخار حسین نے ایم ڈبلیو ایم وفدکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ بین مسالک ہم آہنگی اور امن کے فروغ سمیت دہشت گردی کے خلاف واضح موقف اپنایا بلکہ اس حوالے سے اپنا کردار بھی ادا کیا۔ اے این پی نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے کارکنان سمیت اہم رہنماؤں کی قربانیا ں دی ہیں ۔ جس طرح پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اے این پی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو باچا خان مرکزکا دورہ بھی کروایاگیا ۔ ایم ڈبلیوایم وفد میں مولانا ظہیر الحسن کربلائی ،ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےمرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں، انہوں نے ہر محاذ پر شیطان بزرگ امریکہ کو رسوا کیا ہے۔ آج امریکہ کے تمام شیطانی منصوبے ناکامی کا شکار ہیں۔ ان شاء اللہ تعالی صدی کی ڈیل نامی شیطانی منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔ بے ضمیر عرب حکمرانوں نے قبلہ اول کو بیچنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ غیور مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگا۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال علامہ سید آغا علی رضوی,علامہ احمد علی نوری اور دیگر رہنماؤں نے کیا۔
اس دورے میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری ، آصف رضا ایڈوکیٹ بھی موجود ہیں ۔ تین روزہ دورے کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت کے صوبائی کنونشن میں شرکت کریں گےاور سکردو میں منعقد ہونے والے ڈیل آف دی سینچری سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور مشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی کی اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے ملاقات۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگوہوئی ۔ اس موقع پر اسدعباس نقوی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا علی شیر انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔