وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےالیکشن کمیشن نے ضلع شکار پور اور ضلع جیکب آباد میں یونٹس کا ریکارڈ پورا نا ہونے پر انٹراپارٹی الیکشن کا عمل روک دیا۔

صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سیدباقرعباس زیدی نے کہاکہ الیکشن ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیےگئے ہیں ۔دونوں اضلاع کے موجودہ سیکرٹری جنرلز اپنے اپنے اضلاع کے تمام یونٹس کا ریکارڈمکمل کرکے ایک ماہ میں صوبائی الیکشن کمیشن کو آگا ہ کرینگے تب تک کے لئے ضلع شکار پوراور ضلع جیکب آباد کےانٹراپارٹی الیکشن ملتوی کیئے جاتے ہیں۔

وحدت نیوز(لسبیلہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان حب ضلع لسبیلہ کا ضلعی شوریٰ وانٹر پارٹی الیکشن جامع مسجد علیؑ ابنِ ابی طالبؑ و مرکزی امام بارگاہ حسینی جام یوسف کالونی حب میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں صوبائی راہنما ایم ڈبلیو ایم بوچستان و منتظم جامع مسجد و مرکزی امام بارگاہ حب سید قربان علی رضوی اورصوبائی سیکریٹری شماریات سعید احمد بلوچ امام جمع جامع مسجد علیؑ ابنِ ابی طالبؑ حب مولانہ طارق حسین مشہدی و تمام یونٹس کے اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس میں اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے عمران حسینی انگاریہ کو اگلےتین سال کے لئے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا اور علامہ برکت علی مطہری نے عمران حسینی انگاریہ سے حلف لیا۔

 

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ طاقتور لوگوں کا احتساب اور قانون کی بالادستی ضروری ہے مگر یہ احتساب غیر جانبدارانہ ہونا چاہئے جنہوں نے قومی دولت کودونوں ہاتھوں سے لوٹاان کو انصاف کے کٹہرے میں لانا از حدضروری ہے۔                    

انہوں نے کہا کہ وہ معاشرہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا، جہاں غریب اور امیر کے درمیان قانون جدا ہو، پاکستان میں قانون کی حکمرانی بے حد ضروری ہے۔ عوام توقع رکھتی ہے کہ حکومت سادگی اورکفایت شعاری کو اپناتے ہوئے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا سد باب کرے گی۔ ایوان صدر میں حال ہی میں جن شاہ خرچیوں کے اشتہارات دیئے گئے اس پر حیرت ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں بیچنے والے،  لاکھوں روپے طوطوں اور پنجروں پر خرچ کریں گے، یہ ناقابل قبول اقدام ہے۔               

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن اور دھشت گردی دو بڑے مسائل ہیں مگر آج بھی کالعدم دھشت گرد جماعتوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے،جو ملک میں نفرت اور انتشار پھیلا رہے ہیں۔ اسی ہزار شہداء کے وارثوں اور پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ جنہوں نے ملک میں نفرت اوردھشت گردی کو فروغ دیا انہیں جیلوں میں بند کیا جائے اور دھشت گرد گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ آج حضرت قائداعظم ؒاورحکیم الامت حضرت علامہ اقبال ؒکے پاکستان کو دھشت گرد گروہوں اور نفرت اور تعصب کے علمبردار عناصر سے خطرہ ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان مجلس وحدت مسلمین پاکستان، خطیب ولایت، عالم باعمل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے سکردو حلقہ نمبر 2 میں عوام صفائی مہم کی قیادت کرتے ہوئے 2 کلو میٹر سے زائد رقبے پرنوجوانان بزرگان اور سکول کے طلبہ وطالبات کے ہمراہ حصہ لیا ۔

علامہ اعجاز بہشتی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارے جنت نظیر سرزمین پر آنے والے سیاح کو صاف ستھرائی اور بہتریں اسلامی ماحول سے استقبال کر کے ہم علاقے میں ٹورزم کو مزید پرموٹ کرسکتے ہیں سیاحت کے شعبے میں عوام الناس کی تعاون سے ہم مزید پیش رفت کر سکتے ہیں گلگت بلتستان کی سر زمین اور انکے باسیوں کو علاقے میں سیاحت کو فروخت دینے کے لئے صفائی کیساتھ ساتھ ہماری ثقافت اور اسلامی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا تاکہ آنے والے سیاح آپکے سفیر بن کر اپنے علاقوں میں جائیں، انشاءاللہ حلقہ نمبر 2 سے جاری یہ مہم جلد پورے بلتستان میں پھیلے گی۔

وحدت نیوز(کندھ کوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سےجانثاران امام عصرؑکنونشن برائےاجلاس ضلعی شوریٰ و انٹرا پارٹی الیکشن، مدرسہ ارشاد الثقلین و امام بارگاہ کربلا کندھ کوٹ  میں منعقدہوا۔ اجلاس میں اگلے تین سال کے لئے نئے ضلعی میر کاروان (ضلعی سیکریٹری جنرل) کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا یعقوب حسینی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ضلعی جانثاران امام عصرع کنونشن میں ضلعی کابینہ و یونٹس کے عہدیداران نےبھرپور شرکت کی۔

اراکین ضلعی شوریٰ نے رائے شماری کے ذریعے میر فائق علی جکھرانی کودوبارہ اگلے 3 سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کاضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔ نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے حلف لیا۔

قبل ازیں ایم ڈبلیوایم ضلع کندھ کوٹ کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ وحدت اسلامی کانفرنس میں شیعہ سنی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعدادمیں عوام نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(نارووال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نارووال کا جانثاران امام عصر کنونشن جسڑ میں رہائشگاہ سید منیر شاہ میں منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے یونٹس نمائندگان ، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی کنونشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی صوبائی کابینہ کے اراکین رائے ناصر علی نے  شرکت کی نونشن میں کثرت رائے سے محسن علی کو آئندہ تین سال کے لیئے ضلع نارووال  کا سیکرٹری جنرل منتخب جبکہ ایاز علی اور میثم عباس کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ۔

کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کے مسائل کے حل کے لیئے میدان عمل میں اتری ہے اور ملت تمام حلقوں سے متعلقہ افراد کو جماعت میں شرکت کی دعوت دیتی ہے مولانا عبد الخالق اسدی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree