وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط و کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ پارا چنار کے علاقے عید گاہ مارکیٹ میں بے گناہ انسانوں کی شہادت بد ترین دہشتگردی اور بربریت ہے۔ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے معصوم اور بت گناہ انسانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وقافی اور خیبر پختونخواں حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ وجہ سے کالعدم جماعتیں آزادانہ طور پر فصالیت جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقاء کے ازلی دشمن ہیں۔ ان کو سخت ترین سزا دینی چاہئے۔مساجد ، امام بارگاہوں ، بازاروں، سکولوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ روزی کمانے والوں کا خون بہانہ درندگی کی بدترین مثال ہے اور قطن عزیز پاکستان کے لئے بڑا سانحہ۔ عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نا اہل حکومت اور نا واقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بزدلی انکی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے۔ ان واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے دعوے بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی ہیں جبکہ حقیقت میں مٹھی بھر عناصر آج بھی ملک کا امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے بغیر قیام امن ممکن نہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ پالیسی تشکیل دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ بیان میں دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے سیکریڑی جنرل عباس علی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اور اسلامی روایات میں وعدے کی پاسداری ضروری ہے۔ مری معاہدے پر عملدر آمد نیک شگون ہے۔ مری معاہدے پر عملدرآمد اصول کا تقاضا تھا ، اسلام بھی وعدے کی پاسداری کا حکم دیتا ہے۔ اُنہوں نے نواب ثناء اللہ زہری کو وزیر اعلیٰ نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ صوبے میں امن و امان اور تعمیر و ترقی میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انجام سے کوئی باخبر نہیں ہوتا ، تاہم نواب ثناء اللہ زہری انتہائی سینئر سیاستدان اور ایک بڑے قبیلے کے نواب ہیں۔ اُن سے اچھے کاموں کی اُمید ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے درمیان معاہدے اور وعدے ہوتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں سیاسی حوالے سے معاہدوں کی پاسداری کی تاریخ قابل رشک نہیں رہی، مگر بلوچستان کی سیاسی پارٹیوں نے مری معاہدے کے تقدس کا احترام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ڈالی۔ اقتدار چھوڑنے والے نے کوئی تعرض کیا نہ اس کی جگہ لینے والے کو کوئی جوڑ توڑ کرنا پڑا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا بحیثیت وزیر اعلیٰ کارکردگی بہت اچھی رہی ، جس کے نتیجے میں آج کا بلوچستان دس سال پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ نیشنل پارٹی ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور دیگراتحادی جماعتوں نے آئینی اور جمہوری طریقے سے رضا کار طور وزارت اعلیٰ نواب صاحب کے سپرد کردی۔ ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کی اچھی کارکردگی کے بعد نواب ثناء اللہ زہری کو ایک اہم ذمہ داری کا سامنا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ بھی ثابت کرنا ہے کہ ان کی ایڈمنسٹریشن صاف اور شفاف ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین نواب ثناء اللہ زہری کا بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کا خیر مقدم کرتی ہے اور یہ امید رکھتی ہے کہ وہ بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے معاملات کو اچھے طریقے سے حل کریں گے۔

وحدت نیوز (کوٹلی) پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نہتے شہریوں کا قتل عام ، پولیٹیکل انتظامیہ نوٹس لے، دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد علی قریشی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر نے کوٹلی میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، پہلے بھی کہا اب بھی کہتے ہیں ، ضرب عضب کا دائر کار پورے ملک تک پھیلایا جائے، ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ، ضرب عضب کے مخالف دراصل پاکستان کے مخالف ہیں ، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی لگام دی جائے، بول چال میں حمایت کرنے والوں سے بھی پرسش کی جائے، طالبان کے حمایتی دراصل ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، بھرپور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) شہداء کمیٹی جیکب آباد اور شکارپورکے ایک وفد نے چئیرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی، وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ، وزیر ٹرانسپورٹ اور جیکب آباد سے رکن صوبائی اسمبلی میر ممتاز حسین جکھرانی، ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی، آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ڈی آئی جی، کمشنرو دیگر شریک ہوئے۔ جبکہ وارثان شہداء کمیٹی جیکب آباد اور شکارپور کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سندہ کے رہنما عبداللہ مطہری بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت کی جانب سے وارثان شہداء کے ساتھ گیارہ ماہ قبل جو معاہدہ طے پایا تھا اگر اس پر عمل در آمد کیا جاتا تو صورتحال بہتر ہوتی آج بھی ضلع جیکب آباد،شکارپور اور قمبر شہداد کوٹ و دیگر اضلاع میں دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور مراکز موجود ہیں، جن کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء کو سرکاری ملازمت دی جائے اور زخمیوں کا مکمل علاج کیا جائے۔ اور معاہدے پر عمل در آمد کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندہ نے معاہدے اور شہداء کمیٹی کے مطالبات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شخصیات کو سیکورٹی کیلئے لائسنس دیئے جائیں گے، جبکہ الیکشن پراسس کی تکمیل پر ملازمتوں پربین ختم ہوگاتو خانوادہ شہداء کے ایک ایک فرد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوھفتوں میں جیکب آباد اور شکارپور میں یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ پارہ چنار کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر اور حکومتی بے حسی کے خلاف 18 دسمبر بعد از نماز جمعہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت ملت تشیع کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثرلائحہ عمل کا اعلان نہیں کرتی۔ تمام صوبائی و ضلعی دفاتر کا آگاہ کر دیا ہے تاکہ احتجاج کو بھرپور انداز میں کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی حکومتی صفوں میں موجودگی اس حقیقت کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص نہیں۔جب تک ایسے لوگوں کو حکومت سے الگ نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کا خاتمہ محض ایک خواب ہی بنا رہے گا۔ایک مخصوص ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے ملت تشیع کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ملک حالت جنگ میں ہے اور حکومت اختیارات کی تقسیم کے نام پر اپنے اداروں سے تصادم کی راہ اختیارکرنے پر تلی ہوئی ہے۔ جس کا فائدہ ملک دشمن قوتیں حاصل کر رہی ہیں۔ضرب عضب سے مطلوبہ نتائج کا حصول تب ہی ممکن ہو سکے گا جب اہداف کے تعین میں حکومتی اور عسکری فکر میں مماثلت ہو گی۔ضرب عضب کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ان علاقوں تک پھیلایا جائے جہاں دہشت گرد عناصر نے اپنی کمین گاہیں بنا رکھی ہیں۔دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے کسی سیاسی دباو یا مصلحت کو خاطر میں نہ لایا جائے بصورت دیگر دہشت گردوں کی طرف سے جاری آگ اور خون کا یہ کھیل کبھی بند نہیں ہو گا ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں بشمول علامہ احمد اقبال ،علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت دیگر نے پاراچنار کرم ایجنسی عید گاہ بازار دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے اس واقعے کو حکومت و افواج پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ناکامی قرار دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کرم ایجنسی پارا چنار بم دھماکے دہشتگردی کے خلاف مسجد و امام بارگاہ شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک نکالے جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب میں کیا نمائش ریلی میں علامہ مبشر حسن ،علامہ احسان دانش،علامہ صادق جعفری ،ناصر حسینی،رضوان پنجوانی سمیت سینکڑوں ایم ڈبلیو ایم کارکنان کی شرکت اورداعش ،طالبان اورکالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ دوماہ کے دوران دہشتگردی کا یہ تیسرا بڑاواقعہ ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں طالبان و کالعدم جماعتوں کا نیٹورک مضبوط ہو را ہے تکفیری دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے بغیر قیام امن ممکن نہیں،سانحہ جیکب آباد ،بولان کے بعد اب پارا چنار میں ہونے والے دھماکے نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو مشکوک بنا دیا ہے دہشتگردی کے متواتر واقعات ملکی عوام میں خوف و مایوسی کی فضاء قائم ہو رہی ہے مقررین نے وفاقی حکومت وافواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشتگروں کے خلاف مشترکہ پالیسی تشکیل دیکر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں سانحہ میں22سے زائد افراد کی شہادت پر دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، دریں اثناء ریلی کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن نے شہید وزخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے عوام سے دعاء کی اپیل۔ دریں اثناء وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید گاہ مارکیٹ پارہ چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سیکورٹی اداروں کی غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے سیاسی و عسکری قوتوں کو یکساں فیصلے کرنا ہوں گے۔حکومت اوراداروں میں تصادم ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اس المناک سانحہ سے وزیر اعظم کے پشاور میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے دعوے کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے۔یہ امر باعث حیرت ہے کہ بہت سارے سیکورٹی چیک پوائنٹس کی موجودگی میں بارود سے بھری گاڑی جائے حادثہ تک کیسے پہنچی۔اس واقعہ کی فوری تحقیقات کے لیے جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے۔ملک دشمن قوتوں کے سدباب کے لیے ضرب عضب کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے اس کرم ایجنسی تک بڑھایا جائے تاکہ ان کمین گاہوں کو تلف کیا جا سکے جہاں سے دہشت گردوں کی فکری تربیت اور معاونت کی جاتی ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ریاست کے ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔حکومت کو چاہیے کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر اپنے اہلیت کو ثابت کرے۔جو حکومت اپنی عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہ پہنچتا۔علامہ ناصر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree