وحدت نیوز(قم) مدرسہ حجتیہ قم المقدس ایران میں رسولِ اکرم ﷺ و امام حسن مجتبیٰؑ اور شہدائے مِنیٰ خصوصاً شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین کی شہادت کی مناسبت سے بعد از نمازِ مغربین سے ایک عظیم الشّان سیمینار منعقد ہوا۔
ایم ڈبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس سیمینار سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی،فرزندِ شہید محمد عباس فخرالدّین اور ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔
مقررّین نے نبی اکرم ﷺ اور امام حسن مجتبیٰ ؑکی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدّین دینِ اسلام کے مخلص مبلغ اور ولایت معصومینؑ کے حقیقی مدافع تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتِ مسلمہ خصوصاً او آئی سی اور اسلامی مکاتب کے دینی و سیاسی سربراہوں کو چاہیے کہ وہ سانحہ مِنیٰ کو سنجیدگی سے لیں اور نااہل سعودی حکمرانوں کو بیت اللہ کے انتظامات سے الگ کیا جائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے گزشتہ روز نور ویلفیئر سوسائٹی کے ذیلی برانچ " نور میڈیکل سنٹر " کا افتتاح کیا. اس موقع پر علاقے کے معزز شخصیات میجر ( ریٹائرڈ )نادر علی صاحب, ڈی آئی جی ( ریٹائرڈ ) فقیر حسین صاحب, سابق کونسلر حسن کاکڑ صاحب, کونسلر کربلائی رجب علی, کونسلر کربلائی عباس علی اور دیگر شخصیات تھے.اس موقع پر نور ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عامر علی چنگیزی نے اپنے دیگر اراکین کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیے.
واضح رہےکہ نور میڈیکل سنٹر میں ڈاکٹر کریم اللہ دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تشریف فرما ہونگے .
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے گوادر کاشغر روٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت خستہ حال ہے ۔ صوبہ بلوچستان کو تعلیم، ترقی اور کھیل سمیت دیگر چیزوں میں پست سمجھا جاتا ہے ،گوادر کاشغر پروجیکٹ صوبے کو ملک کے دیگر صوبوں کی برابری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور مستقبل میں بلوچستان کے ترقی میں گوادر کاشغر منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد مغربی علاقوں میں پروجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کر وائے ، صوبے میں خوشحالی کی لہر دوڑ اٹھی ہے، گوادر کاشغر روٹ سے ملک کو اقتصادی طور پر فائدہ ہوگا اور صوبے کے عوام معاشی طور پر اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ صوبے کے عوام کو انکا حق ملنا چاہئے وفاقی اور صوبائی حکومت ملکی مفادات کے وقت بلوچستان کو نظر انداز نہ کرے اور صوبے کی ترقی کیلئے فکرمند رہے۔
کامران حسین کاکہناتھا کہ اپنے ساتھ خوشحالی لانے والی گوادر کاشغر روٹ کی تعمیر میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، اگر حکومت کی جانب سے منصوبے میں مغربی روٹ کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تو اس کا کام بھی شروع ہونا چاہئے، جتنی جلدی کام کا آغازہوگا اتنی جلدی یہ منصوبہ اپنی تکمیل تک پہنچے گا۔ آخرمیں ان کا کہناتھا کہ یہ منصوبہ ملک کی تقدیر بدلنے والا ہے، گوادر کاشغر روٹ سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو ہونا چاہئے حکومت صوبے کو ہرگز نظر انداز نہ کرے اور جس طرح بلوچستان وطن عزیز کی ترقی کا باعث بن رہا ہے اسی طرح وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر غور کرے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں حلقہ 12کے کونسلرکربلائی رجب علی نے عوام کو درپیش اہم مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت مملکت کی حالت سنوارنے کیلئے مزید جدو جہد کرے، بہتر اقدامات صوبے کی حالت بہتر بنانے میں کار آمد ہونگیں، صوبے میں عوام زندگی کی روز مرہ ضروریات سے محروم ہیں۔ مہنگائی کا عذاب ایک طرف تو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل اپنی جگہ عوام کی زندگی دشوار کر بیٹھے ہیں اور سب سے برہ بات یہ ہے کہ یہ مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔
ان کا کہناتھا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائے، صوبے بھر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہو رہا ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ عوام کی خدمت کو ترجیح دے اور ہر طور اس بات کو ممکن بنائے کہ عوام کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کر رہے ، عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہئے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی طرف متوجہ ہو، عجیب بات ہے کہ ان مسائل کا تذکرہ تو کیا جاتا ہے مگر ان کو حل کر نے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اور اگر کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو سست روی سے کام لیا جاتا ہے، بجلی اور گیس کی پیداوار کیلئے منصوبیں تشکیل دئے جائے اور جلد از جلد صوبے کو ان کے بحران سے نجات دلایا جائے۔ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلا کر حکومت صوبے میں عوام کا دل جیت سکتی ہے، لہٰذا اقدامات کئے جائے اور ان کے حل کے بعد صوبے کے دیگر مسائل بھی حل کئے جائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی نچاری روڈ میں اہلیان نچاری روڈ, سمندر خان روڈ, حاجی مجید اسڑیٹ, رئیسانی محلہ اور ملحقہ علاقوں کے نمائندوں سے (جن میں پشتون , بلوچ , پنجابی , یوسفزئی اور ہزارہ سبھی شامل ہیں) ان کے علاقوں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت. اس موقع پر کونسلر کربلائی رجب علی اور کونسلر کربلائی عباس علی بھی موجود تھے.
علاقہ نمائندوں کی جانب سے مذکورہ محلوں میں پانی کی کم یافتی, سڑکوں کی مرمت, اسٹریٹ لائٹس ( جن کو واپڈا اہلکار چرا کے لے گئے ) اور پیر محمد روڈ کے ٹیوب ویل کے لیے سمر سیبل کی مرمت کی درخواست کی.
ایم پی اے آغا رضا نے اہالیان محلہ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسلک اور ہماری تنظیم ہمیں مساوات, رواداری, بھائی چارے اور اخوت کا درس دیتے ہیں. اس لیے ہم بلا رنگ و نسل و مذہب اپنے علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں.
وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) بجلی لوڈشیڈنگ ظلم عظیم ہے، بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے، مجلس وحدت مسلمین اس عوامی حق کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے، کشمیر کو بجلی عملاً بجلی دی ہی نہیں جا رہی، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ایسی زیادتی جو ناقابل برداشت ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر مولانا سید حمید نقوی نے ہٹیاں بالا میں عوامی ملاقاتوں کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، لیکن ایک بات افسوس ناک ہے کہ کل جب ایک طرف عوامی حق کے لیے آواز اٹھ رہی تھی اس میں محض گنتی کے چند افراد تھے جبکہ دوسری جانب جی حضوری اور شو آف پاور کے نام پر سینکڑوں لوگ نکلے ہوئے تھے، وزیراعظم نے اپنی تقریر کے دوران اپنی خدمات تو گنوائیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ایک طرف جب ان کی تقریر جاری تھی ، جس میں ترقی ترقی ترقی کے الفاظ بولے جارہے تھے ٹھیک اسی وقت عوامی آواز بن کر سٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ، تاجر برادری و دیگر لوگ سڑک پر اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دلانے کے لیے موجود تھے، اگر وزیر اعظم عوامی ہوتے تو فوراً اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کرتے تو معلوم ہوتا کہ عوامی ہیں ۔ محض ہوائی اعلانات سے عوامی ترقی ممکن نہیں ہوتی ، اور افسوس کا مقام یہ کہ ضرورت سے کئی گنا زیادہ بجلی پیدا کر کے دینے والے خطے کی اپوزیشن بھی سوئی ہوئی ہے، کسی بھی عوامی نمائندے کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ مولانا حمید نقوی نے کہا کہ ہم اس عوامی حق کے لیئے آواز اٹھانے پر سٹی ڈویلپمنٹ فورم و تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے لیئے ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔اور حکومت وقت کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ گنے چنے دن رہ چکے ہیں آپ کے ، اب تو عوام کا خیال کریں۔