وحدت نیوز (راولپنڈی) اربعین حسینی کے مرکزی جلوس میں وحدت اسکاؤٹس کی شاندار سکیورٹی خدمات،تمام چیکنگ پوائنٹس پر صرف وحدت اسکاؤٹس کے نوجوان ہی موجود رہے۔ جلوس میں ہر طرف سیکنڑوں وحدت اسکاؤٹس مومنین کے طرف سے زبردست پذیرائی اور نوجوانوں کا اسکاؤٹس میں شمولیت کیلئے ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس لیڈر ناصر حسین اور علامہ علی اکبر کاظمی سے رابطے۔ بانیان کی طرف سے اسکاؤٹس کو 9 ربیع الاول تک جاری عزاداری کے پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے رابطے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کراچی میں منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر پاک فوج کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑےسیاسی مگرمچوں کو تختہ دار کی راہ دیکھانا ضروری ہے، کراچی میں امن کا قیام عارضی محسوس ہوتا ہے، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم بدستور جاری ہیں، دہشت گردی کامکمل قلع قمع کرنے کیلئے تکفیری نظریات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت میں ریاست پاکستان کو چیلنج کرنے والے موجود ہیں ، پاک فوج کو ریاست بچانے کیلئے کڑوے گھونٹ پینا ہوں گے۔بلدیاتی انتخابات میں انتظامی اور حکومتی رویہ غیر جمہوری تھا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر رینجرز اور فوج کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کادعوہ جھوٹا ثابت ہوا، موجودہ بلدیاتی انتخابات ماضی کے قومی انتخابات اور گلگت بلتستان انتخابات کی طرح فکسڈ الیکشن ثابت ہوئے، علاقائی برسراقتدار جماعتیں بلدیاتی انتخابات پر بری طرح اثرانداز ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا عدالتی نظام نقائص کا مجموعہ ہے، ہزاروں کی تعداد میں گرفتار دہشت گرد تا حال حکومتی مہمان کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتاردہشت گردوں کو اسپیڈی ٹرائل کورٹ کے ذریعے  فوری سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ابھرنے والاداعش کا فتنہ اپ پاکستان کے اندر داخل ہو چکا ہے، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملے میں ملوث دہشت گرد خاتون کے لال مسجد کے خطیب سے مراسم خطرے کی گھنٹی ہیں ، وفاقی حکومت دہشت گرد مراکز کے خلاف اقدامات اٹھانے میں بہانے بازی کامظاہرہ کررہی ہے جو کہ قومی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے ، پاک فوج تکفیری نظریات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری امو رسیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں انتظامی بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کا شفاف انداز میں انعقاد کرانے میں ناکام رہا ، تیسرے مرحلے میں پولنگ عملے ، سکیورٹی ادارےاور بیوروکریسی کا عدم تعاون اور غیر ذمہ دارانہ وریہ افسوس ناک تھا،مخصوص نشستوں سے نامزد ایم ڈبلیوایم کے تمام امیدوار ٹھپہ مافیا، من پسند انتخابی عملے،ریاستی مشنری کے استعمال،جعلی ووٹر لسٹوں ،من پسندپولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی کے باوجود معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم پر ووٹ کے زریعے اعتماد کا اظہار کرنے والے ہزاروں شہریوں کے ممنون ومشکور ہیں ،ہم پہلے کی طرح بغیر حکومتی وسائل کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوں گے، عوام نے بلاخوف وخطرخیمے کے نشان پر مہر لگاکر ثابت کردیا کہ دھونس ،دھمکی کی سیاست کا زمانہ گزرچکا، عوام اپنے جائز حق کیلئے کسی ظالم یا جابر سیاست جماعت کی بیعت نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (شکارپور) جامڑا ضلع شکارپور میں کالعدم دھشتگرد تنظیم نے مسجد امام زمانہ ؑ میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی دی اور جل کافر جل کے نعرے لگاتے رہے اس واقعے کے نتیجے میں مولانا صابر حسین جل کرشدید زخمی ہوئے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری ،مولانا سکندرعلی اور شہداء کمیٹی کے دیگر رہنماوں نے مقامی اسپتال میں زخمی مولانا صابر حسین کی عیادت کی اور ان کی جلد شفاءیابی کی دعا کی ، اس موقع ہر عبداللہ مطہری کا کہنا تھا کہ ضلع شکار پور ،جیکب آباد اور قریب و جوار کے اضلاع دھشتگردوں کی جنت بنی ہوئی ہے اور انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے ، انہوں نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان شہر میں شفاف بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکام رہابلدیاتی انتخابات میں یوسی۱۱ ملیر،۱۶سولجربازار،۲۶انچولی سوسائٹی میں سیاسی جماعت کے دہشتگردوں نے بدترین دھاندلی کی ہمارے پولنگ ایجنٹ اور ووٹروں کا دھماکا یا گیامگر اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کہیں دیکھائی نہیں دیئے ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حولاے سے الیکشن کمیشن و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاسمیٹک انتظامات کئے رینجرز کو مجسٹریٹ کے دیئے جانے والے اختیارات بھی دھوکا ثابت ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 20امیدوار وں نے بلدیاتی انتخابا ت میں حصہ لیا جہاں ایم ڈبلیوایم کے ووٹروں کا اکثریتی علاقے ہے اور ان جگہوں سے ماضی میں بھی ایم ڈبلیو ایم کوایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سے زیادہ ووٹ پڑھتے رہے ہیں لیکن اس بار لگتا ہے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی طالبان کا ایجنسیوں سے پہلے ہی مک مکا ہوچکا تھاشہر میں انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل غائب رہے متعدد بار انتخابی بے ضابطگیوں ٹھپے لگانے والوں اور اسلحہ بر داروں کے حوالے سے بہت سی شکایات بھی کی گئی مگرالیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے ان واقعات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں شفاف الیکشن کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے انہوں نے ٹپہ مافیا کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے ووٹرز اور پولنگ ایجنٹوں کوقتل کی دھمکیا ں دیئے جانے کی مذمت کرتے ہیں تمام واقعات کے باوجودیو سی ۱۱ملیر،۱۶سولجربازار،۲۶ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے امید وار معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جس پریو سی ۱۱ملیر،۱۶سولجر بازار،۲۶ انچولی سوسائٹی کے عوام کے شکر گزر ہیں کے جنہوں نے ہم پراعتماد کیا خیمہ کو ووٹ دیئے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے چہلم سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جو طاقتیں بھی عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں وہ ابلیسی قوتیں ہیں۔ اسلام دین امن ہے، کسی شرپسند کا تعلق اسلام سے قطعا نہیں۔ حسینی طرز حیات اور شیعہ سنی وحدت کے ہتھیار سے ہمیں باطل قوتوں کو شکست دینا ہو گی۔ اس وقت امت مسلمہ شدید خلفشار کا شکار ہے۔ عالم اسلام کو ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینی شعار ہے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ جس سرزمین پر ظلم کے خلاف حسینی اٹھ کھڑے ہوں وہی سرزمین کربلا کی مانند ہے۔ کربلا کی تقلید ہم پر نماز روزے کی طرح واجب ہے حسینت ظلم کے خلاف شجاعت، استقامت اور جرات کا نام ہے۔ امام عالی مقام کی محبت انسان کے زندہ ہونے کی دلیل ہے۔ اگر یہ محبت نہیں تو پھر چلتے پھرتے جسم کو زندہ لاش تو کہا جا سکتا ہے لیکن انسان کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے شیعہ سنی اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تا کہ ان گروہوں کو شکست دی جا سکے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ درس کربلا کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہم حقیقی معنوں میں دین اسلام کی روح سے آگاہ ہو سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree