وحدت نیوز (لاہور) امام حسن ع الہی کمالات و فضائل کی حامل شخصیت ہیں آپ کی ذات گرامی میں مولا علی ع اور جناب سیدہ س دونوں کی سیرت و کردار کی جھلک نظر آتی ہے محترمہ حنا تقوی ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے آخری منٹ یونٹ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے آخری منٹ یونٹ لاھور میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی محترمہ حنا تقوی نے اراکین کابینہ سے حلف لیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیرت امام حسن مجتبی ع کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امام حسن ع سیرت و کردار میں اپنے نانا رسول الله ؐ کی شبیہ تھے جیسے رسول الله ؐ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں بالکل ایسے ہیں امام حسن ع بھی دین اسلام کے ماننے والوں کے لیے نمونہ عمل ہیں آپ کی سیرت سے ہمیں رحم و کرم ،جود و سخا، تقوی الہی اور آپس میں اتحاد اور بھائ چارے کی فضا قائم کرنے کا درس ملتا ہے۔
علاوہ از ایں تمام اراکین کو القدس ریلی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئ اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے یونٹ کے مستحقین افراد میں آٹا بھی تقسیم کیا گیا۔
ایم ڈبلیوایم رہنما مولانا محمد علی کی کوششوں سے گستاخ امام مہدی ؑملعون دلبرجتوئی ساتھیوں سمیت گرفتار
وحدت نیوز (لاڑکانہ) حضرت امام زمانہ عج کے شان میں گستاخی کرنے پرملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت کے کارندے ملعون دلبر جتوئی کے خلاف آج ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڈکانہ مولانا محمد علی شر سمیت ایک وفد نے ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ سے ملاقات کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ،ڈی آئی جی نے فوری ایف آئی آر کاٹنے کا حکم دیا ، متعلقہ تھانے میں مولانا محمد علی شر و دیگر نے شاتم امام مہدی عج ملعون دلبر جتوئی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرائی اور ملعون دلبر جتوئی سمیت تین لعینوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے سمن آباد کے مقام پر یونٹ تشکیل دیا گیا اس موقع پر امامبارگاہ بیت الحزن میں پندرہ رمضان المبارک جشن ولادت امام حسن ع کی مناسبت سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ امام حسن علیہ سلام الہی اوصاف و کمالات کا مکمل نمونہ ہیں آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر معاشرہ امن و استحکام کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی معاشرے کے قیام اور دینی اقدار کی بقا اور اجراء کے لیے خواتین کا کردار پیش کرنا لازم ہے ہمارے سامنے جناب سیدہ زینب س کی سیرت موجود ہے جن سے ہمیں دین کی سربلندی اور حق کا پیغام عام کرنے کے لیے باطل یزیدی قوتوں کا سر قلم کرنے کا حوصلہ اور جرات ملتی ہے۔
جشن سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے بھی خطاب کیا اور کارکنان کو یونٹ کی افادیت سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں اور عالمی و ملکی حالات کے پیش نظر خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ رہنا چاہیے۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں جشن کے اختتام پر دسترخوان امام حسن ع کا اہتمام کیا گیا۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جہاں حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، وہیں عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے ہم تاریخی اقدام کرسکتے ہیں۔
میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان کو معاشی دہشتگردی کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ وطن عزیز کو دیوالیہ کردیا جائے، تاہم حکومت سمیت عوام کو ملک دشمنوں کی اس مذموم خواہش اور کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی وہ اشیاء جن کا متبادل یہاں موجود ہو، کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ڈالر مافیا کے خلاف کارروائی کرے، اس وقت معیشت کا غیر مستحکم ہونا وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاون کیا جائے اور معاشی دہشتگردی پھیلانے والوں کو سزاء دی جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی فرشتہ کے والدین کے نام تعزیتی پیغام میں اس قتل اور زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بچی فرشتہ کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو جیل بھیجا جائے، ملک میں انصاف کا یہ حال ہے کہ پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا لیکن اس کا پوسٹ مارٹم ہی نہیں کیا جا رہا تھا اور ایف آئی آر کے مطالبہ پر مقامی تھانہ نے صاف انکار کیا۔ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کر دینا ہی کافی نہیں انہیں برطرف کر کے جیل بھیجا جائے کیونکہ ایف آئی آر درج نہ کرنے کا مطلب پولیس ملزمان سے ملی ہوئی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ فرشتہ پوری قوم کی بیٹی ہے، قوم کی بیٹی اور انصاف کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے جبکہ یہاں ایک ظلم نہیں بلکہ تواتر سے ہی مظالم ہو رہے ہیں۔علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ مظلوم کے ساتھ پہلے انصاف ہونا چاہیے، جزا اور سزا پر عمل کو یقینی بنائیں گے تو آئندہ جرم نہیں ہو گا جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ مظلوم اور غریب کو سب سے پہلے انصاف ملے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے جاری تربیت ساز پندرہ روزہ سلسلہ معارف کے آخری روز حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ کاظم عباس نقوی نے امام حسنؑ کی زندگی کے پنہاں پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آئمہ اطہار ؑنے شاتر ترین دشمنوں کی سیاست کا دانشمندی سے مقابلہ کیا ۔ امام حسنؑ آخر تک جنگ پر ڈتے رہے ۔ امام ؑ سے مقابلے کے لئے آنے والا لشکر کربلا کے لشکر سے بھی بڑا تھا ۔ امامؑ کے لشکر کی بڑی تعداد کو خرید لیا گیا ۔ امام ؑ کے پائوں پر خنجر لگایا گیا ۔ کئی لوگوں نے امام ؑ کو خط لکھے کہ آپ ؑ جنگ سے باز آجائیں ۔ مگر امام ؑ قوی عزم کے ساتھ جنگ کے لئے ڈتے رہے ۔جس سے حکومت پر خوف طاری ہوا اور انہوں نے صلح کی پیشکش کردی ۔ ابتداء میں امام ؑ نے صلح کورد کیا ۔
علامہ کاظم عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ غالب اور طاقتور فریق صلح کے شرائط لکھتا ہےصلح کے شرائط امام نے لکھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امام نے بیعت نہیں کی تھی بلکہ مشروط صلح کی تھی ۔ صلح کو غلط رنگ میں پیش کرنے کے لئے جعلی حدیثیں گڑھی گئیں ۔ ان حدیثوں میں مخالف گروہ کو مسلمان پیش کرنے کی سازش کی گئی ۔ صلح کے بعد امام ؑ پر سخت ترین الفاظ استعمال کئے گئے جبکہ امام ؑ نے اپنی شرائط پر صلح کرکے منافقت کے چہرے کو بے نقاب کیا ۔ آپؑ نے صلح کو مسلمانوں کی بیداری کا ذریعہ بنادیا ۔ آپ ؑ نے قلم کے ذریعہ شجرہ خبیثہ پر کاری ضرب لگائی ۔ صلح کے بعد سات سال امام حسن ؑ کے دور حکومت اور دس سال امام حسینؑ کے دور تک دشمن جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہ رہے ۔
علامہ کاظم عباس نقوی نےکہا کہ امام حسنؑ کی مظلومیت کا ایک پہلو یہ ہے کہ انہیں محض صلح جو ,جہاد مزاج نہ رکھنے والے اور محض حلیم انسان کے طور پر متعارف کروایا جاتا ہے ۔ جبکہ امام حسنؑ آخر تک جنگ کے لئے ڈتے رہے ۔