وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام اسلام آبادہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینئر رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑاورمعروف صحافی مظہر برلاس نے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کو بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو نجانے کیسے رات نیند آجاتی ہے جبکہ ہر طرف مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ۔
خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلی پیر صابر شاہ نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آج قبلہ اول پر یہودی قابض ہیں، اسلام دشمن قوتوں نے مسلمان ریاستوں کو مختلف بنیادوں پر تقسیم کر رکھا ہے۔اس وقت ایسی عالمی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو امت مسلمہ کو متحد کرے۔مسکی و لسانی حدبندیوں سے نکل کر ہمیں بنیادی عقائد پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے اس میں عالم اسلام کی کامیابی ہے۔القدس پر امام خمینی ؒ کی للکار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما علی حسینی نے کہا کہ امریکہ آج اگر ایران کو نیچا دکھانے پرتلا ہوا ہے تو وہ کل پاکستان کو بھی نہیں چھوڑے گا۔
وحدت نیوز(اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نےایم ڈبلیوایم کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطا ب ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ اسرئیل جو گریٹر اسرئیل کا خواب دیکھ رہاتھا آج وہ اپنے بارڈرز محفوظ بنا نے میںمصروف ہیں۔مزاحمتی بلاک نیومڈل ایسٹ کے رستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مزاحمتی بلاک کا خدا پر یقین ہی وہ طاقت ہے جس نے سپر پاوز کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ مادی وسائل سے لیس استعماری قوتوں کو مڈل ایسٹ میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا۔ پڑا انشااللہ فلسطین کی آزادی کا پرچم بھی مزاحمت کے بلاک کے ہاتھوں ہی بلند ہو گا ۔
وحدت نیوز(اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نےایم ڈبلیوایم کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطا ب ہوئے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین پر کسی قسم کی سودے بازی کو تسلیم نہیں کرے گی۔امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی سے اسرئیل کا فلسطین پر قبضہ ہے ۔اسرائیل کے خلاف مسلم حکمران صرف قرارد ادیں پیش کرتے رہے کبھی عملی اقدامات نہیںکئے ۔ایم ڈبلیو ایم جمعتہ الوداع کوبھرپور انداز میں یوم القدس منائے گی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام اسلام آبادہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں مسلہ فلسطین پہلے سے زیادہ توجہ کامتقاضی ہے۔استعماری قوتوں نے مشرق وسطی میں یمن کے حوالے سے خفیہ اور اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان کویمن کی جنگ میں فریق بننے سے اجتناب کرنا ہو گا ورنہ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام اسلام آبادہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےنائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ روح اللہ امام خمینی نے مسئلہ قدس کوکرپٹ حکمرانوں سے نکال کر عوام کے ہاتھ میں دیا ۔ ایک ریاست ہے وہ ہے فلسطین جس کا دارلحکومت بیت القدس ہے۔ اسرائیل صرف قابض ہے اور ہم ہرگز اسرئیل کو تسلیم نہیںکریں گے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری نے کہا کہ القدس سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کا اتحاد بنیادی شرط ہے۔ہمیں ایران کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جس کی بدولت آج دنیا بھر میں القدس کو یاد رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے ہمارا موقف اور پالیسی بالکل واضح ہے کہ ہم نے اس جنگ میں فریق نہیں بننا۔او آئی سی کا نام بدل کر اس میں غیر مسلم ممالک کو حصہ بننے کا موقع فراہم کر دیا ہے جو اس تنظیم کوکمزور کرے گا۔امریکہ، اسرائیل اور بھارت ایک ٹرائیکا ہے جس کے مقاصد ایک جیسے ہیں۔ہم امت مسلمہ کی بات کرتے ہیں لیکن مجھے دنیا میں ا مہ نظر نہیں آتی۔مسلمان ایک دوسرے کا گلا کاٹنے میں مصروف ہیں۔