The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اسلام آباد کی ذاتی کاوشوں کے تحت بھارہ کہو اسلام آباد کے علاقے میں بے سہارا خاندانوں کو سردیوں کے گرم لباس ، لحاف ،گدے اور راشن بیگز تقسیم کیے گئے ۔ اس کارخیر میں مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ ،ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع اسلام آبادمحترمہ صدیقہ کائنات ،ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد محترمہ نادیہ ظفر نے حصہ لیا ۔

  یوں کئی خاندانوں میں سردی سے بچنے کے لئے ان خواہران نے کچھ اپنی مدد آپ کے تحت اور کچھ مقامی مومنین ومومنات کے تعاون سے وسائل اور راشن بیگز تقسیم کیئے ۔ ان خواہران کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد ،راولپنڈی کے مضافات میں پسماندہ علاقوں میں بے سہارا خاندانوں کے اندر راشن بیگز، گرم لباس اور ضرورت کا سامان تقسیم کیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(جعفرآباد) موسم سرما کے آغاز میں اھل خیر کے تعاون سے سردی سے بچاؤ کے لئے مختلف مقامات پر ضرورت مندوں کو گرم کپڑے فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر ضلع جعفر آباد بلوچستان کے شہر تاج پور جمالی اور گوٹھ بشام خان لہر میں گفتگو کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے شہر محلے اور پڑوس کے ضرورت مندوں کا خیال رکھیں سرد موسم کے آتے ہی بچوں اور بڑوں کے لئے گرم کپڑوں کی فراہمی اجر و ثواب کا باعث ہے۔ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو دکھی انسانیت کے کام آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی کے باعث غریب طبقے کے لئے تین وقت کا کھانا دستیاب نہیں لوگوں فاقوں پر مجبور ہیں ایسے میں معاشرے کے اھل خیر کو معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ وہ مسلمان نہیں جو پیٹ بھر کر کھانا کھائے جبکہ اس کا ہمسایہ بھوکا ہو ہم نے غریب طبقے اور ہمسایوں سے متعلق جو کوتاہیاں کی ہیں اس پر بارگاہ الٰہی میں معافی کے طلبگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلند و بالا دعووں کے باوجود موجودہ حکومت معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ بے روزگاری مہنگائی غربت میں روز افزوں اضافہ افسوسناک ہے۔ کفایت شعاری اور سادگی کے دعویدار حکمرانوں نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے کے لئے وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں تو بیچ دیں مگر اپنے شاھانہ طرز زندگی اور اخراجات میں کمی کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

وحدت نیوز(چینیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ عابدہ عرفان کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع چینیوٹ کی تمام یونٹس ممبران سمیت رجوعہ سادات ، سانگرہ نگر اور لالیاں سے بھی خواہران نے بھرپور شرکت کی۔

 تقریب حلف برداری سے مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے خصوصی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم چینیوٹ برادر اخلاق الحسن شیرازی بھی موجود تھے ،تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے شرکاء سے خطاب کیا اور نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ عابدہ عرفان سے حلف لیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مفکرپاکستان، شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا144واں یوم پیدائش آج ملک بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اسی سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے کابینہ ممبران محترمہ عالیہ ،محترمہ عندلیب،محترمہ رضوانہ،محترمہ ساجدہ اور یونٹ اراکین کے ہمراہ بادشاہی مسجد اور مزارِ حضرت علامہ محمد اقبال پر حاضری دی ۔

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور تمام اراکین کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی محترمہ حنا تقوی نے یوم اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال نے پورے مشرق میں خودی و خود اعتمادی، عزت نفس،جہاں بینی اور جہاں بانی کا ولولہ پیدا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ‎اقبال کے تصور خودی کو اپنا کر فکر اقبال کے ذریعہ قومی ترقی میں ہم اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)شاعر مشرق ، حکیم الامت ، مفکر اسلام اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر 145ویں یوم ولادت کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانان برصغیر کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے ایک الگ اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا اور اسلام کا حقیقی رخ سمجھانے کے لیے بہترین اور گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔

انہوں نے کہا شاعرِمشرق علاّمہ محمد اقبال کے افکارپوری نسلِ انسانی کے لئے عموماََ،امت مسلمہ کے لیے خصوصاََاور امت مسلمہ کے نوجوانوں کے لئے مزید خصوصیت کے ساتھ علم و دانش کا مخزن ہیں حکیم الامت نے اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے فرد میں فلسفہ خودی بیدار کرنے کی کوشش کی جو کسی بھی قوم کی ترقی اور عروج کے لیے لازم ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا بحیثیت مسلم قوم ہم اپنی شناخت کھو رہے ہیں مغربی ثقافت و اقدار ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں رہ رہی ہے علامہ اقبال کے عظیم  ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا بحیثیت مسلم قوم ہم اپنی شناخت کھو رہے ہیں مغربی ثقافت و اقدار ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں رہ رہی ہے علامہ اقبال کے عظیم پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس پہلے کبھی نہ تھی ۔پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس پہلے کبھی نہ تھی ۔

وحدت نیوز(لاہور) خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے " وحدت مذاہب اسلامی کانفرنس " کا انعقاد خانہ فرہنگ ایران میں ہوا خانہ فرہنگ کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کو خصوصی دعوت دی گئی جس کی نمائندگی کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے کانفرنس میں شرکت کی  ۔

کانفرنس میں لاہور کی تمام تنظیموں ، مختلف مذاہب و مسالک کے نمائندگان اور مدارسِ کے علماء نے بھرپور شرکت کی خانہ فرہنگ کی جانب سے خانم معصومہ محقق نے خواتین کی میزبانی کے فرائض ادا کئے۔ تقریب کے اختتام پر محترم جعفر روناس cultural attach,e  نےمحترمہ حنا تقوی سے خصوصی ملاقات کی اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں  امید کرتا ہوں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور خانہ فرہنگ میں اپنے پروگرامز کا انعقاد کرتے ہوئے ہمیں خدمت کا موقع دے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام کوسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں ایک خصوصی نشست بعنوان (نفاذِ اردو میں خواتین کا کردار) منعقد کی گئی جس میں محترمہ فاطمہ قمر صدر پاکستان قومی زبان تحریک کی خصوصی دعوت پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاھور نے بطور اسپیکر شرکت کی۔

 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی اور مادری زبان ہے پاکستان قومی زبان تحریک نفاذ ِ اردو کے لئے جو کاوشیں کررہی ہے وہ قابلِ تعریف ہیں ۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین کو مخاطب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ بیشک ہمیں اپنے نظام تعلیم میں اردو کو فروغ دینا چاہیے لیکن اس سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ملک میں جو ہزاروں بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں ان کو اس زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ہم سب مل کر کام کریں اور ملک میں تعلیم کو عام کریں کیونکہ کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے تعلیم ترقی کی ضامن ہے یہی علم قوموں کی ترقی اور ان کے زوال کی وجہ بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں لاہور کے دانشور ، شعراء کرام اہم سیاسی اور علمی شخصیات موجود ہیں اور میں امید کرتی ہوں کے نفاذ اردو کے ساتھ ہم سب اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوۓ نفاذ علم کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے۔ کیونکہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بھی صرف ایک ہی دعا تھی" رب زدنی علما" آخر میں محترمہ حنا تقوی نے پاکستان قومی زبان تحریک کے تمام اراکین اور خصوصاً محترمہ فاطمہ قمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے کشمیر بھی فلسطین کی طرح جل رہا ہے امریکہ اور مغرب کی حکومتیں بھارت کو دنیا کی نمبر ایک جمہوریت قرار دیتے ہیں یہ مغربی دنیا کی حکومتوں کا دوہرا معیار ہے جو فلسطین کے بعد کشمیر میں نظر آتا ہے۔

 انہوں نے کہا کشمیر میں بے گناہ قتل ہورہے ہیں معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں اور خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن انسانی حقوق کی مغربی تعریف بھارت جیسے ریاستی دہشتگرد کے لیے علیحدہ بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا مغربی کی حکومتوں نے اپنے اسی دوہرے معیار کی بدولت دنیا بھر میں نہ صرف ذلت اور رسوائ حاصل کی ہے بلکہ دنیا کی تمام اقوام اور بالخصوص خود مغربی دنیا کی غیور اور با شعور عوام بھی اپنی ان حکومتوں اور ان کی دوہری پالیسیوں کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں۔

 ان کا مذید کہنا تھا خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا لازم ہے کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ سے قربانیاں دیتے آئے ہیں لیکن اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے ان شاء اللہ وہ دن اب دور نہیں جب ظلمت کے اندھیرے چھٹیں گے ظالم رسوا اور تباہ ہونگے اور مظلومین جہاں کو غلبہ اور طاقت حاصل ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے چیمبر الیکشن آفس جیل روڈ لاہور میں سیرت النبی ص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کا آغاز اور نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے انجام دیے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کانفرنس کی صدارت کی اور خصوصی خطاب کیا ۔

محترمہ نجبہ علوی نے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا بعد ازاں محترمہ افشاں اور محترمہ حلیمہ نے شان رسالت مآب ص میں نذرانہ عقیدت پیش کیے  ذات گرامی جناب محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے منور اس محفل میں شہر لاہور کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا  سیرت النبی ص کانفرنس سے  معلمات میں محترمہ عصمت زہرا، محترمہ معصومہ محقق ، محترمہ فرحانہ فصاحت ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ نسیم زہرا ، فلحیہ نقوی اور زینب حسنین جبکہ پروفیشنلز میں سے ڈاکٹر معصومہ ، محترمہ فاطمہ قمر پریذیڈنٹ اردو تحریک ، محترمہ روزی رضوی جرنلسٹ ایجوکیشنل اور محترمہ ثنا پولیٹیشن نے خطاب کیا۔

 تمام مقررین نے نے سیرت مبارکہ رسول دو عالم ص کو مشعل راہ قرار دیتے ہوے معاشرے میں امن ، اتحاد رواداری اور بھائ چارے کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ، مقررین کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام ایک کٹھن دور میں داخل ہوچکا ہے صیہونی اور طاغوتی طاقتیں دیں اسلام کو زک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں جبکہ مسلمان نہ صرف خواب غفلت  میں گھرے ہوئے ہیں بلکہ بدترین تفرقے کا شکار ہیں تمام مسالک کے علماے کرام حکم قرآن اور تعلیمات نبوی کے مطابق عوام کی راہنمائی کریں اور وحدت کی فضا قائم کریں۔

 کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جن میں انٹیلیجنس آفیسر محترمہ ثمینہ ، ائیرفورس سے منسلک محترمہ ہما ، سی ای او ڈور آ اوئیرنس محترمہ رباب، محترمہ راحیلہ بزنس وومن ، اور محترمہ بشری انیس پرنسپل لائزیم سکول شامل ہیں ۔اس عمدہ کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات و مہمانان گرامی کی خاطر تواضع میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی کابینہ اراکین محترمہ نیر زہرا نقوی ،محترمہ عالیہ رضوی،  محترمہ عندلیب ،محترمہ رضوانہ اور محترمہ ساجدہ نے بہترین خدمات انجام دیں۔

وحدت نیوز(لاہور) میلاد با سعادت جناب ختمی مرتبت حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم و فرزند رسول خدا (ص) امام جعفر صادق علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر حجت حق آقا امام زمان عج و تمام مسلمانان عالم کی خدمت میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں  پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص)کی ذات اقدس ، خداوند عالم کا مکمل آئینۂ جمال و کمال ہے اور پرودگارعالم نے کہ جوتمام خوبیوں اور اچھائیوں کا خالق ہے اپنی عظیم کتاب قرآن مجید میں اپنے اس عظیم پیغمبر(ص)کی مدح و ثنا کرتے ہوئے انہیں تمام مخلوقات عالم کے لئے باعث رحمت قرار دیا ہے آپ (ص) کے فرزند امام جعفر صادق علیہ سلام آپ کے فضائل و کمالات کے وارث ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے 17 ربیع الاول روز ولادت صادقین (ع) کے موقع پر جاری ایک بیان میں کیا۔

 انہوں کہا رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی دنیائے بشریت کے لئے اسوئہ حسنہ اور الٰہی فیوض و ہدایات و احکام کا ایسا مفید وگہرا چشمہ ہے جو کبھی خشک ہونے والا نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی نورخداوندی کا ایسا مرکز ہے جہاں تاریکی کا گذر نہیں اور مکروفریب کی تاریکیوں سے بھری ہوئی اس دنیا میں زندگی بسر کرنے والے لوگ اگر سیرت نبوی کو اپنے لئے نمونہٴ عمل بنالیں تو دنیا و آخرت کی کامیابی ان کے قدم چومے گی انہوں نے کہا رسول اللہ (ص) کے فرزند امام جعفر صادق علم و کمال ، اخلاق کردار اور سیرت و عمل میں اپنے جد کی شبیہ تھے آپ علیہ سلام کے زمانے کو علمی اِرتقاء اور ترقی کا زمانہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ عوام و خواص ہر ایک اس زمانے میں تحصیلِ علم کی طرف متوجہ تھا۔ اور اس زمانے کا ماحول کاملاً اسرارِ قرآنی کی تبلیغ اور انکشاف کے لئے سازگار تھا۔

 ان کا کہنا تھا امام جعفر صادق علیہ السلام سے کسب فیض کرنے والے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جن میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں انہوں نے مزید کہا ملت اسلامیہ اسی وقت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے گی جب وہ سیرت محمد و آل محمد ص کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالے اور انکے نقش قدم پر چلتے ہوے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

 پیغمبر اعظم ص مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج امت مسلمہ جس زبوں حالی اور کسمپرسی کا شکار ہے اس کی وجہ اتحاد و وحدت کا فقدان اور اختلافات کا دشمنی میں بدل جانا ہے وقت کی ضرورت ہے ایسی عظیم الشان کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کیے جائیں تاکہ شیعہ سنی وحدت قائم کی جاسکے انہوں نے تمام شیعہ سنی مرد و خواتین سے اپیل کی کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوے ملی وحدت و یکجہتی کے لیے اپنا عملی کردار پیش کریں۔

Page 34 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree