The Latest

وحدت نیوز(کراچی )جشن ولادت امام زین العابدین ؑ کے پرمسرت موقع پر المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کراچی کی جانب سے ضرورتمندوں میں راشن بیگز کی تقسیم کیئے گئے۔ اے ڈی ایم سی کراچی کے چیئرمین سید زین رضا رضوی نے کہا کہ الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم کا فلاحی ادارہ پورا سال ضرورت مند افراد، خانوادہ اسیران اور خانوادہ شہداء میں راشن بیگز ، ملبوسات، عیدی گفٹس، قربانی کا گوشت اور دیگر اشیاء کی تقسیم کویقینی بناتا رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ یوم ولادت امام زین العابدین ؑ کے بابرکت موقع پر بھی المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کراچی نے درجنوں ضرورت مند خاندانوں میں راشن بیگز کی فراہمی ممکن بنائی ہے ۔ انہوں نے اس کاخیر میں حصہ لینے والے مخیرین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مشکلات کے خاتمے ، ان کے رزق میں اضافے اور ان کی توفیقات میں اضافے کی دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور)آغاز ایام شہادت دختر رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت پر مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایام فاطمیہ کو ایام دفاع ولایت سے تعبیر کیا جاتا ہے ان مجالس عزا کے ذریعے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کا روشن و تابناک کردار و  اسوہ کاملہ کو اجاگر کریں انہوں نے کہا اگر ہم جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں تو بی بی دو عالم اپنے چاہنے والوں کو اپنی پاکیزہ سیرت اور گفتار سے ہر دور میں ایک اہم ترین عمل یعنی ولایت سے متسمک رہنےاور ولایت کے دفاع کی خاطر میدان میں رہنے کی دعوت دے رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا زہرا مرضیہ سلام اللہ علیھا نہ صرف خواتین کے لیے اسوہ ہیں بلکہ کل بشریت کے لیے آپ کی ذات مقدسہ نمونہ عمل ہے آپ سلام اللہ علیھا کی تعلیمات،  اقوال اور خطبات قیامت تک کے لیے منبع ھدایت ہیں ان کا مذید کہنا تھا دور حاضر میں ہر ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کا حوصلہ اور دین اسلام کا دفاع کرنے کی جرات و ہمت ہمیں سیدہ طاہرہ سلام اللہ علیھا کی عظیم شخصیت سے حاصل ہوتی ہے پروردگار ہم سب کو سیرت فاطمی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات وتربیت محترمہ نرگس سجاد جعفری اپنے تین رکنی مرکز ی وفد جس میں محترمہ بیناشاہ مرکزی مسئول آفس و رابطہ سیکریٹری، محترمہ شبانہ میرانی کے ہمراہ، صوبہ بلوچستان ،صوبہ سندھ میں کراچی کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد اندرون سندھ سکھر پہنچیں جہاں انہوں ضلع سکھر کی ضلعی سیکریٹری جنرل محترمہ سعیدہ سے ملاقات کی اور مختلف تنظیمی وتربیتی امور پر گفتگو کی ۔

انہوں نے اپنے دورے کے حوالے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک نظریاتی ،سیاسی اور مذہبی تنظیم ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے ایسے ورکرز دیئے ہیں جن میں جذبہ ایمانی کے ساتھ ساتھ خدمت کرنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے جو کہ قابل رشک اور ستائش ہے ۔ اور ہم نے اس دورے کے دوران دیکھا کہ کس طرح خواتین میں کام کرنے کی لگن موجود ہے ۔ مختلف خواتین سے ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ اگر انہیں میدان فراہم کیاجائے اور سرپرستی کی جائے تو ان میں کس قدر کام اور خدمت کا شوق پایا جاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہمیں یقین دلایا کہ جب بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو ان کی ضرورت پڑی وہ میدان میں آئیں گی اور اپنے مردوں کے شانہ بشانہ امام عصر (عج) کے ظہور کے لئے زمینہ ہموار کرنے میں اپنا کردار پیش کریں گی ۔ ہم جس طرح عزاداری سید الشہداء میں اپنے بچوں کے ہمراہ مجالس عزاءکی مجالس و محافل اور جلوسوں میں شرکت کرتی ہیں اسی طرح اپنے وقت کے امام(ع) کےظہور کے لئے زمینہ سازی میں بھی شریک ہونگیں ۔ ہمیں پاکستان میں مجلس وحدت کے قائدین پر پورا یقین ہے کہ وہ ہمیں تنہا نہیں چھوڑیںگے ۔جس طرح پاکستان میں جب بھی مکتب اہلبیت ؑ کو مشکل پیش آئی ہے تو ہماری واحد جماعت(مجلس وحدت مسلمین ) پیش پیش نظر آتی ہے ۔ ہم بھی اپنی توان کے مطابق اپناحصہ ضرور ڈالیں گی ۔ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز :مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات صاحبہ نے افغان مہاجرین کی فیملیز کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اسلام آباد کے علاقہ بھارکہو میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے ۔محترمہ خدیجہ کائنات نے اس سے پہلے بھی علاقہ بھارہ کہو ، راولپنڈی کے علاقہ خیابان سر سید میں بھی افغان بے سہارا مہاجرین کی امداد کے طور پر بستر ، لباس ،ادویات اور خواراک تقسیم کی ہیں ۔

ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی خواتین برادران کے شابشانہ اس کار خیر سےپیچھے نہیں رہیں بلکہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔ خواہر صدیقہ کائنات کا کہنا تھا کہ آج سے۲۰ دن پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد کے پسماندہ شیعہ نشین علاقوں میں افغانستان سے شیعہ فیملی اپنے اہل وعیال کے ہمراہ بے سروسامانی کے عالم میں ہجرت کرکے پہنچیں۔ یہ لوگ چمن اورطورخم باڈر سے آئے ہیں ۔ انہوں نے افغانستان کے اندر بھی ایک طولانی سفر اورصعوبتیں برداشت کیں اور یہاں آکر بھی انہیں ٹرانسپوٹروں نے لوٹا ۔ ۱۵۰۰ روپےکا کرایہ ان سے ۵۰۰۰ ہزار سے ۲۵۰۰۰ ہزار تک لیا گیا ۔

 کوئٹہ اور خیبر سے ہوتے ہوئے یہاں کیپیٹل سٹی اسلام آباد پہنچے ۔ زبان انہیں نہیں آتی ۔ شیعہ کے علاوہ کوئی ان کا پرسان حال نہیں ۔ ان خاندانوں میں شہداء اور سادات فیملیز ہیں جن کی حالت نہایت ناگفتہ ہے ۔ ایک ایک خاتوں کے ہمراہ ۵ سے ۸ تک بچے ہیں جن کا سنبھالنا بہت مشکل ہے ۔ ان لوگوں کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں تھی ۔ ہمارے مخلص دوستوں نے بندہ حقیر سے ملکر کافی حد ان کی مشکلات کو کم کیا مگر کب تک ۔ کس حد تک ؟ اور کیسے؟ ایک چھوٹے گھر میں ۴سے ۵ فیملیز اور وہ بھی ناکافی وسائل کے ساتھ ۔

پانی کے مسائل،خواراک کا مسئلہ ،لباس کا مسئلہ ، اور بستر ،کمبل تک نہیں ۔اسی گھر میں ایک خاتوں نے اسی گھر کے برآمدے میں چادر لٹکا کر پناہ لی ہوئی تھی ۔ ایک فیملی جس کی خاتون مریض اور بچے بیمار تھے دوکان کے شٹر کے نیچے بیٹھی اپنے بچوں کو تسلیاں دے رہی تھی ۔لہذا ضلع اسلام آباد اور مرکزی خواہران شعبہ خواتین نے مجلس وحدت مسلمین کے برادران کے ہمراہ تعاون کر نا شروع کردیا ہے ۔ جہاں تک ممکن ہوا اس کار خیر سے پیچھے نہیںہٹیں گے ۔ان شاءاللہ

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کی اراکین مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات وتربیت محترمہ نرگس سجاد نے اولڈ رضویہ سوسائٹی کراچی کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سینیئر تنظیمی خواتین کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔ محترمہ نرگس سجاد نے ضلع کو فعل کرنے کے لئے مشاورت کی اورکسی بھی دینی ،سیاسی اورمذہبی جماعت کو مظبوط بنانے اور اس کی ضرورت پر گفتگو کی اورساتھ ہی مجلس وحدت مسلمین کی خدمات اور  اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر کراچی ڈویژن کی تمام اراکین نے عزم وحوصلہ سے کام کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس نشست میں مرکزی خواتین رہنماؤں کے علاوہ کراچی ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ معصومہ ممتاز ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ نایاب زہرا،سیکریٹری روابط محترمہ سلمٰی ، سیکر ٹری مالیات محترمہ عتیق اور مختلف یونٹ کی سیکرٹری جنرل خواتین نے شرکت کی

مرکزی سیکریٹری آفس محترمہ بینا شاہ نے تنظیمی ریکارڈ چیک کئے،تنظیمی پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی۔ آخر میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ بنین زہرا نے سب کا شکریہ ادا کیا  اس نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ سے ہوا،اس کے بعد یہ وفد محترمہ نشاد عابدی کی رہائش گاہ پر گیا ان سے ملاقات کی مجلس وحدت کے وسیع اھداف ومقاصد پر بات چیت ہوئی۔

وحدت نیوز (کراچی) سندھ اور بلوچستان کے دورے پر مصروف مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے وفد کامرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور تربیت محترمہ نرگس سجاد جعفری کی سربراہی میں جعفرطیارسوسائٹی ملیر کا دورہ، وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ بنین زہرا، مرکزی مسئول آفس محترمہ بینا شاہ، مرکزی سیکریٹری عزاداری کونسل محترمہ شبانہ میرانی شامل تھیں۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماؤں نے بیت فاطمہؑ انسٹی ٹیوٹ جعفرطیار میں فاضلہ قم محترمہ ریاض فاطمہ سمیت دیگر اساتذہ اور طالبات سے ملاقا ت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کی مرکزی رہنما محترمہ نرگس سجاد جعفری نے محترمہ ریاض فاطمہ کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرجعفرطیاریونٹ کی آرگنائزنگ کی ذمہ داری سوپنی اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محترمہ ریاض فاطمہ نے مسئولیت کے حصول پر اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لانے اور تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاںمحترمہ نرگس سجاد نے اسلام اور تعلیم اور تربیت پر تفصیلی خطاب کیا اور ایم ڈبلیو ایم میں دختران ملت کے کردار اور ایم ڈبلیو ایم کے وسیع ہداف پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ملیر اور جعفرطیار کی خواتین جن میں شعورور آگاہی حد درجہ اضافی ہے امید ہے کہ آپ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قومی وملی خدمات میں بہتری کا سبب بنیں گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی وفد نے کوئٹہ میں مدرسہ نرجسیہ کوئٹہ کے علاوہ شعبہ خواتین کےمختلف یونٹس اور اداروں کا وزٹ کیا اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ محترمہ نرگس سجاد صاحبہ ،مرکزی سیکریٹری سیاسات وتربیت شعبہ خواتین نے ہزارہ ٹاون میں تنظیمی خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے’’ اسلام میں تکفیریت ، شدت پسندی اورفرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا اور کہاکہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اور اس کا عالمی منشور اور ایجنڈا 'صلحِ جہانی ہے۔یوں اس کے تمام احکام و قوانین بھی آفاقی و جہانی ہیں۔ اسلام کے قانون کا نام’’ قرآن‘‘ اور اس کے رہبر کا نام حضرت’’ محمدﷺ‘‘ہے۔اسلام اپنے اندر ہر قوم و قبیلہ اور ہر خطے کے لوگوں کو اپنانے کی ظرفیت رکھتا ہے لیکن افسوس آج دنیا میں بعض نادان افراد کی نادانی اور جہالت کی وجہ سے اسلام بدنام ہو رہا ہے۔ اسلام،مسلمین اور پاکستانی معاشرے کو تباہ کرنے کے دو اسباب ہیں:۱۔ ایک سبب داخلی ہے اوردوسرا خارجی۔ خارجی اسباب کے حوالے سے پہلے تفصیل سے روشنی ڈالتے ہیں۔

پاکستان جغرافیائی، نظریاتی معاشرتی اور عسکری حوالے سے عالم اسلام کا ایک مضبوط ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں اسلام اور مسلمین کو بدنام کرنے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ مسلمانوں کے پاس قرآن کی شکل میں ایک مستقل اور ناقابلِ تحریف نظام ہے؛ جس کے اندر سیاست اقتصاد، معاشرت، اور اجتماع سے لیکر خانوادگی تک کا  ایک 'کامل ترین نظام موجود ہے۔ آج اگر دنیا کے سامنے اسلامی نظام اپنے حقیقی شکل میں آجائے تو باقی تمام نظام خود بخود مِٹ جائیں گے یہی وجہ ہے کہ دنیا کو اسلامِ سیاسی ناپسند ہے وگرنہ اسلام ِ عبادی تو سب کو قبول ہے۔قرآن مجید کی سورہ نساء( آیۃ ١۴١)میں اسلام کے سیاسی چہرے کا اعلان ہورہا ہے کہ کافروں کو کسی صورت مسلمانوں پر غلبہ کے حق نہیں ہے۔غلبہ کا حق فقط اسلام کو حاصل ہے۔پس مسلمانوں پر کسی کو غلبہ نہیں ہے لہذا مسلمانوں کو ہی سیاسی، علمی، سائنسی، ٹیکنالوجی اور حتیٰ مدیریتِ کے میدان میں بھی سب سے آگے ہونا چاہیے۔عالمی استعماری قوتوں کے مکروہ اقدامات کی وجہ سے مغربی ممالک کی ایجنسیاں جعلی اور جھوٹے لوگوں کو مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے نظر آتی ہیں۔

شام، افغانستان ، لیبیا اور دوسرے اسلامی ممالک میں باہمی اختلاف ڈال کر جعلی اور اسلام سے ناآشنا قیادتوں کو سامنے کی کوششوں کے ذریعے سے مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کیلیے داعش، القاعدہ جیسی تنظیمیں بنائی گئیں۔حالانکہ دنیا جانتی ہے ان سب تنظیموں کی قیادتیں خود مغربی طاقتوں کی بنائی ہوئی ہیں۔اب یہی طاقتیں پاکستان پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ یہاں خواتیں کو حقوق حاصل نہیں اور مذہبی آزادی نہیں وغیرہ وغیرہ۔عالم اسلام کو ٹکڑوں میں بانٹنے کیلیے ہی 'اسلاموفوبیا کو ایجاد کیا جاتا ہے تاکہ دنیا اور خاص طور پر مغربی ممالک کے لوگ اسلام کے قریب ہی نہ آئیں۔ ۲۔ مذہبی شدت پسندی کے داخلی اسباب ہمارےوطن عزیز میں کرایہ افراد کواسلام کا لبادہ اوڑھا کر(تکفیری سوچ کے حامل افراد)شدت پسندوںکو سامنے لایا گیا ہے، جن کے مکروہ اور سیاہ اہداف کی وجہ سے پچھلے تیس چالیس سالوں سے پاکستان میں شیعہ سنی، مسلمان عیسائی اور مسلمان ہندو قتل و غارت گری اور فسادات سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح غیر مسلموں کا قتل اور مساجد و امام بارگاہ وغیرہ پر حملے، سب کچھ تکفیری سوچ اور شدت پسندی کی وجہ سے ہوا۔اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ اسلام تو امن درس دیتا ہے۔ اسی فرقہ واریت اور  شدت پسندی کے ذریعے ہی استعمار نے پاکستان کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور اسلام کے نام پر جو کچھ ہوا اور ہورہا وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔

 آج اس تکفیری سوچ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں ایک عجیب قسم کی جنونیت سےبھری نسل کو جنم دیاہے۔مدارس میں قرآن و فہمِ قرآن نام کی کوئی تعلیم دی گئی، اور نہ ہی صحیح سنتِ پیغمبرﷺپڑھائی گئی بلکہ فرقہ واریت، خودکُش بمبار، کافر کہنے والے، اور ایک جنونیت سے بھرا ہوا خشک قسم کا طبقہ وجود میں لایا گیا ہے۔یہی لوگ پھر گاہے بگاہے دین اور نبی اکرم ﷺکے نام پر اپنی وحشی پن کا اظہار کرتے  رہتے ہیں۔جس کی زندہ مثال حالیہ دنوں کا سانحہ سیالکوٹ ہے۔اس کا راہ حل کیا ہے ؟اگر ہم چاہتے یں کہ فسادات ختم ہوں تو ہمیںاس تکفیری سوچ ،شدت پسندی اور فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا ۔ اسی طرح فرقہ واریت کے نصاب کے بجائے اسلام شناسی کا نصاب پڑھانا ہوگا۔

ان شاء اللہ پاکستان کو کافرستان بنانے کی ناپاک کوشش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے مقتدر طبقے، عوام اور علماء کرام اِن دشمنوں کو اُن کے منحوس مقاصد میں ناکام بنائیں گے۔۳ دسمبر کو ہونے والے سانحہ سیالکوٹ کا واقعہ ہمارے چہرے پر ایک طماچہ ہے۔کسی شخص کو اسلام میں انتقام لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایسے معاملات ہمیشہ عدالتوں کے سپرد کیے جاتے ہیں۔البتہ عدالتوں کی کارکردگی کہ مجرموں کی سزا میںبے جا تاخیر بھی اس جیسے واقعات کا باعث بنتی ہے۔لہذا ہماری عدالتوں کو بھی فوری انصاف کا مکینزم ایجاد کرنا ہوگا۔ تاکہ لوگ عدالتوں پر اعتماد کریں۔پاکستان میں کتنے شیعہ سنی ناحق مارے گئے ہیں جن کے قاتلوں کو کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔ بلکہ کئی مجرموں کو تو باعزت رہا کیا گیا۔یہ ایک المیہ ہے جس پر مقتدر طبقوں کو سوچنا چاہیے ؛ چونکہ یہ چیز ایسی ہے جو پاکستان کو اندر سے دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔سانحہ سیالکوٹ میں ایک مسافر غیر ملکی کو مارنے کے بعد آگ لگائی گئی جبکہ اسلام نے جنگی حالات میں بھی مدمقابل متحارب گروہ کے ساتھ بھی اس قسم کے غیرشائستہ امور سے منع کیا ہے۔ بدقسمتی سے ہم جذبات سے مملو اور عقل سے عاری لوگ ہیں۔جبکہ قرآن میں سوچ سمجھ اور عقل سے کام نہ کرنے والوں کو ’’شرّالدّواب‘‘ کہا گیا ہے۔

 اس حوالے سے حضور نبی اکرم ﷺسے سوال ہوا تو آپ ﷺنے فرمایا بدترین لوگ وہ علماء ہیں  جوفساد پھیلاتے ہیں۔قیامت والے روز بھی سورہ ملک کی آیت ١٠ کی رو سے حق بات نہ سننے اور عقل سے کام نہ لینے والے جہنم میں کفِ افسوس مل رہے ہوں گے کہ کاش کچھ ہوش کے ناخن لیتے اور اپنی عقل کو استعمال میں لاتے! پس یہ لوگ جہنم کے ایندھن ہوں گے چونکہ اسلام عقل کا نام ہے جذبات کا نہیں ہمارے نبیﷺ عقلِ کُل ہیں اور مسلمان عاقل طبقہ ہے۔ اور شیعہ سنی روایات میں حقیقی علماء کو انبیاء کا وارث کہا گیا ہے۔ آج بھی عقل سے کام لیکر پاکستان اور اسلام کو اِس جنونیت سے بھرے جذبات سے بچایا جاسکتا ہے۔ ہمیشہ(مفسد فی الارض) فسادی لوگ اسلام کو بانٹتےنظر آتے ہیں جبکہ قرآن واعتصموا بحبل اللہ ۔۔۔ کا پیغام دیتا ہے۔ دوسرے مقام پر قرآن ان لوگوں کو ’’ خیرَ امت‘‘ کا خطاب دے رہا ہے جو امر بہ معروف اور نہی از منکر کرتے ہیں اور معاشرے میں نیک کاموں کو پھیلاتے اور برے کاموں سے روکتے ہیں۔قرآن تو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل شمار کرتا ہے۔ ایک بےگناہ کے قتل کو ایک پورے معاشرے اور کلِ انسانیت کا قتل گردانتاہے۔ایسے میں جن لوگوں نے اِس مجنونیت سے مملوشدت پسندی کو پروان چڑھایا ہے وہ سب انسانیت کے اس قتل جیسے قبیح فعل میں میں برابر کے شریک ہیں۔

شعبہ خواتین کے مرکزی وفد کی خواتین صوبہ بلوچستان کے وزٹ کے بعد صوبہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ گئیں ہیں جہاں پر وہ تنظیمی خواتین سے ملاقات کریں گی اورکراچی میں شعبہ خواتین کے سیٹ اپ کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیکر عملی اقدامات اٹھائیں گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا مرکزی وفد بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچا ۔ اس وفد میں محترمہ نرگس سجاد صاحبہ مرکزی سیکریٹری سیاسیات وتربیت ،محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس ورابطہ سیکریٹری شعبہ خواتین، محترمہ شبانہ میرانی مرکزی سیکریٹری تحفظ عزاداری کونسل شامل ہیں ۔ شعبہ خواتین کے اس مرکزی وفد نے سب سے پہلے ضلع کوئٹہ کی کابینہ کے ساتھ ایک تنظیمی وتربیتی نشست رکھی جس میں ضلع کوئٹہ کی تنظیمی خواتین نے شرکت کی ۔

یہ وفد کوئٹہ کی خواہران کی دعوت پر یہاں پہنچا ہے تاکہ کوئٹہ میں شعبہ خواتین کی فعالیت کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور جو مشکلات اور مسائل درپیش ہیں ان کا ازالہ ہوسکے ۔ محترمہ نرگس سجاد صاحبہ تربیتی امور پر لیکچر دیا اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی جبکہ محترمہ شبانہ میرانی صاحبہ نے ایام فاطمیہ میں مجالس عزاء ، اسی طرح 20 جمادی الثانی اور 3 جنوری کو شہداء کی برسی کے حوالے سے گفتگو کی ،محترمہ بیناشاہ نے تمام تنظیمی خواتین کو خالصتا دستور کے مطابق اور مرکزی شعبہ خواتین کی جانب سے دیئے گئے سالانہ پروگرام کی روشنی میں فعالیت انجام دینے پر زور دیا ۔

 مرکزی وفد کی خواہران نے آئندہ تین ماہ کے دوران مزید تنظیم سازی پر بھی زور دیا اور کوئٹہ شہر میں مزید یونٹس سازی کی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی تنظیم سازی اور یونٹس سازی پر تاکید کی گئی ۔ شعبہ خواتین کا مرکزی وفد اب کوئٹہ میں مختلف یونٹس کادورہ کرے گا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین، ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی اور یونٹس سیکریٹری جنرل نے حلف اٹھایا مرکزی سیکریٹری سیاسیات وشعبہ تربیت محترمہ نرگس سجادجعفری صاحبہ نے ان سے حلف لیا ۔حلف برداری کی اس تقریب میں مرکزی سیکریٹری یوتھ[خواہران زینب(س)]محترمہ قندیل زہراء صاحبہ ، ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات صاحبہ ، محترمہ نادیہ ظفر ، محترمہ مبین ، محترمہ سمائرہ ، محترمہ حسینہ صفت ،محترمہ ماہزیب ،محترمہ اجلا زہراء ، محترمہ تحریم ظفر ، کے علاوہ محترمہ فرح ،محترمہ سمیعہ ، محترمہ اقصی ٰ، محترمہ ریحانہ نے بھی شرکت کی  ۔

حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نرگس سجاد صاحب کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا عقیدہ و ایمان مضبوط ہو ، اور دین اسلام کے تمام تر شرعی احکامات کی بجا آوری میں کوتاہی نہ برتیں تو ہم اپنے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی کے لیے بھی بہترین خدمات سر انجام دے سکتی ہیں پھر ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ ضرور بارگاہ خداوندی میں قبول ہوگا۔سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اور متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدرد کرتے ہوئے محترمہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ درحقیقت ہماری جہالت کا ثبوت ہے ۔’’پاکستان کے قانون میں گستاخِ رسولﷺ کی سزا بطورِ حدموجود ہے۔ اور اس جرم کے پائے جانے اور اقرار یا شرعی گواہوں کی گواہی سے یہ ثابت ہوجانے کی صورت میں حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس سزا کا اطلاق کرے اور توہین رسالت ﷺسمیت تمام شرعی حدود کے نفاذ اور سزاؤں کا اجرا ءحکومت کا کام ہے، ہرکس و ناکس اس طرح کی سزا جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ دین سے محبت ایمان کا حصہ ہے مگر ہمیں اس حصے کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کےلیے استعمال کرنے کاقطعی حق حاصل نہیں ہے ۔ سیالکوٹ واقعہ غیرمعمولی ہے۔ سری لنکا پاکستان کے دوست ممالک میں سے ہے۔ ہم کس منہ سے انہیں جواب دیں گے، ہم کس طرح اس منیجر کی جھلسی ہوئی لاش اس کے گھر والوں کو دیں گے؟ یہ انتہائی اہم سوال ہے جس کا جواب ابھی ہمارے پاس موجود نہیں۔بھوک برداشت کی جاسکتی ہے مگر جہالت کبھی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ہم کس طرف جارہے ہیں؟ ہم پہلے تو ایسے ہرگز نہ تھے۔ پیار، محبت، امن اس ملک کی پہچان ہوا کرتی تھی۔ دنیا ہماری مہمان نوازی کی مثال دیا کرتی تھی۔ لیکن آج ہم دنیا میں تو رسوا ہو ہی رہے ہیں، ساتھ ساتھ دین سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں۔ واقعہ ہوکر گزر گیا، مگر آنے والے وقتوں میں جو پریشانیاں اور مصیبتیں ہم پر ٹوٹیں گی، یقیناً ہم اس سے ابھی واقف نہیں۔

آئیں ہم سب مائیں بہنیں بیٹیاں یہ عہد کریں کہ معاشرہ جیسا بھی ہو ہم اپنے اپنے گھروں پر توجہ کرتے ہوئے اپنی بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ معاشرے میں جاکر اپنا بہترین مثبت رول پلے کرسکیںان کی تعلیم پر توجہ دیں اور ہم اپنے مردوں کے شانہ بشانہ معاشرہ سازی میں بھی اپنا مثالی کردار پیش کریں ۔پہلے گھریلو ماحول کو بہتر بنائیں گلی محلے کا ماحول خود بخود بہتر ہوتا جائے گا ۔اپنی زندگیوں کو تعلیم وتربیت کے وقف کردیں ۔ اس صدقہ جاریہ میں جتنا حصہ ڈال سکتی ہیں ڈالیں ۔ اس عمل سے اللہ تعالیٰ اور رسول پاک ﷺ یقیناً راضی ہونگیں اور ہم بھی اپنے شرعی اور اخلاقی وظیفہ کی ادائیگی سے سرخرو ہو جائیں گی ۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سنٹرل سیکریٹریٹ میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محترمہ نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات و مرکزی سیکریٹری تربیت شعبہ خواتین ، محترمہ قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری یوتھ (خواہران زینب:س)محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین ، محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد اور محترمہ صدیقہ کائنات کی دختر نے شرکت کی اس میٹنگ کئی فیصلے کیے گئے ہیں ۔

1۔ اسلام آباد،راولپنڈی میں شعبہ خواتین کے یونٹس کی خواہران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی جس میں 25 خواتین شرکت کریں گی ۔                                                                                                                      

2۔ اسلام آباد میں ایک 3 گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل ایک تنظیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد ہوگی جس میں کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھایاجائیگا اور دستوری نکات کے علاوہ تنظیمی اور تربیتی امور پر گفتگو ہوگی۔جس میں 30 خواتین شرکت کریں گی ۔

3۔ راولپنڈی میں بھی 40 خواتین پر مشتمل ایک تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خالصتا تنظیمی اور تربیتی امور زیر غور آئیں گے ۔ راولپنڈی کی ورکشاپ میں 40 سے 45 خواتین میں شریک ہونگی۔ ان شاءاللہ ۔

4۔ ولادت باسعادت حضرت زہراء سلام اللہ علیہا (20جمادی الثانی)کی مناسبت سے راولپنڈی یا اسلام آباد یوم مادر کے عنوان سے ایک کانفرنس بلائی جائے گی جس میں اپر پنجاب (اسلام آباد ،راولپنڈی ،جہلم ،اٹک ،چکوال ، پنڈدانخان ،فتح جنگ،تلہ گنگ ،ٹیکسلا ،واہ کینٹ اور ریاست آزاد کشمیر) سے 150 تنظیمی خواتین کو مدعو کیا جائے گا ۔ البتہ اس سلسلے میں محترمہ سیدہ زہراء نقوی ایم پی اے ومرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین پاکستان سے ہم آہنگی کی جائیگی اور پروگرام کو حتمی شکل دینے کی صورت میں وینیو اور دیگر امور اگلی میٹنگ میں ڈسکس کیے جائیں گے ۔ ان شاءاللہ

5۔اپر پنجاب (اسلام آباد ،راولپنڈی ،جہلم ،اٹک ،چکوال ، پنڈدانخان ،فتح جنگ،تلہ گنگ ،ٹیکسلا ،واہ کینٹ اور ریاست آزاد کشمیر) کے لئےتنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور محترمہ نرگس سجاد ، محترمہ بینا شاہ ،محترمہ قندیل زہراء دیکھیں گی ۔

6۔ اسی طرح سنٹرل پنجاب ،جنوبی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور جی بی میں شعبہ خواتین کے تنظیمی اور دیگر امور بقیہ خواہران دیکھیں گی جن کے نام اور ذمہ داریاں مرکزی سیکریٹری جنرل کے ساتھ ہم آہنگی کرکے بعد میں اعلان کیا جائیگا ان شاءاللہ ۔

7۔ مرکزی کنونشن سے پہلے پہلے ملک بھر میں اضلاع کی تنظیم سازی،یونٹس سازی اور دورہ جات کو آئندہ کے اجلاس (جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا )،میں بیان کیا جائےگا ۔ ان شاءاللہ ۔

Page 33 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree