The Latest

وحدت نیوز(اٹک) بی بی زینب ع ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد پیام حق دنیا تک پہنچایا اور شہادت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد بیان کیا ۔محترمہ چمن بی بی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شین باغ یونٹ ضلع اٹک کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت زینب ع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دور حاضر میں ہم خواتین کو کردار زینبی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ امام وقت کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کی جاسکے،مجلسِ کے آخر میں تابوت بی بی زینب ع بھی برآمد کروایا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے وزارت اوقاف اور وزارت مذہبی امور پنجاب سے سوال کیا کہ سرکاری فہرست کے علاوہ موجودغیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائےکہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں رائج نصاب کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے، نفرت انگیزاور تکفیر آمیز مواد پر مشتمل نصاب کے حوالے سے بھی معززایوان کو آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزارات اولیاء کی سکیورٹی میں تو کافی بہتری آئی ہے لیکن مزارات کے اندر اور اطراف ایسے شرپسند عناصر کی موجودگی تشویش ناک ہے جو سادہ لوح زائرین کی برین واشنگ میں مصروف ہیںاور عوام کو دین کے نام پرگمراہ کرنے میں مصروف ہیں، جعلی پیر نفرت پھیلانے اور ایسے نظریات کے پرچارمیں مصروف ہیں جواولیائے کرام ؒ کی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس پرتفصیلات سے آگاہ کریں اوران اعتراضات پر ایوان کو جواب دیں کہ حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، جس پر ایک سیکریٹری صاحب کے غیر اطمینان بخش جواب کے علاوہ کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

وحدت نیوز(لاہور) شہداے کربلا و نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسین علیہ سلام نے ریگزار کربلا میں یزیدی عزائم کو بے نقاب کرکے اسلام کو درپیش خطرات سے امت کو آگاہ کیا اور اپنی عظیم قربانی پیش کی جو کہ دین اسلام کی بقا کا باعث بنی آج بھی دنیا کے مختلف کونوں سے یزیدیت مختلف صورتوں میں سر اٹھا رہی ہے ہمیں حسینی بن کر ان یزیدی صیہونی اور استعماری سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر کلمہ گو حسینی ہے اس لئے اس کی ذمہ داری ہے کہ یزیدیت کے خلاف ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرے اور سیرت امام حسین علیہ سلام کو اپنے کردار پر نافذ کرتے ہوئے پیغام حسینیت دنیا کے کونے کونے میں پہنچائے ان کا کہنا تھا اربعین حسینی فقط سرزمین عراق تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک عالمی نہضت و تحریک کی صورت اختیار کر گیا ہے اور پوری دنیا کے حسینی اربعین کے موقع پر ایک لشکر کی شکل میں گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم منتظر و آمادہ ہیں اس الہی رہبر و منجی عالم بشریت کے لیے جو اس پوری دنیا میں ظلم و جور کا خاتمہ کریں گے اور نظام عدل قائم کریں گے ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری یوتھ خواہر سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان  میں کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ کشیدہ حالات جن کی وجہ ماضی میں کئے گئے فراہمی انصاف کے یک طرفہ فیصلے تھے، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کا اہل تشیع کے ساتھ متعصبانہ رویہ کیوں ہے؟

انہوں نے منظر نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کے 2005 کے بعد دہشتگردوں نے مختلف علاقوں میں شہید کیا حکومت اور اداروں نے ان فوجی اور پولیس جوانوں کے قاتلوں کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا انصاف کی فراہمی کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دو رینجرزاہلکاروںکے قتل کا دعوی کر کے 14 نوجوانوں کو سزائیں سنانا کہاں کا انصاف ہے وہ کوئی آسمان سے اترے تھے، انہوں نے کہا کے رینجرز کیس میں دو سیدانیوں سمیت 9 افراد شہید کئے گے ان کے قاتل کہاں ہیں ؟

انہوں نے کہا کے سانحہ کوہستان 18 افراد سانحہ چلاس 25 افراد سانحہ بابو سر 25 افراد عید منانے آنے والے مظلوم افراد کو بےدردی سے  شہید کیا گیا انصاف فراہم کرنے والے ادارے اس ظلم پر خاموش کیوں ہیں ؟ اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی اداروں سے تعلق رکھنے افراد کی فہرست جنہیں 2005 سے 2018تک شہید کیا گیا ان میں سے کسی ایک شہید کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا کیا مکتب اہل تشیع کے لئے انصاف کا پیمانہ کچھ اور ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے کسی صورت اس سے دست بردار نہیں ہونگے۔ عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔ دنیا دیکھے گی اربعین پر پاکستان بھر میں بسنے والے حسینی کربلائی جذبے سے سرشار لبیک یا حسینؑ کی صداؤں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے بھمروٹ سیداں میں اربعین کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو باہر نکل کر دفن کردیں گے۔یہ اربعین امام حسینؑ تشیع کی عزت اور آبرو کا دن ہوگا۔ پاکستان کے شیعہ سنی عوام امام عالی مقام علیہ السلام سے عشق کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امن اجتماعات منعقد کر کے یہ ثابت کریں گے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتی دشمن نے عزاداری چکو محدود کرنا چاہا لیکن یہ مشیت الٰہی ہے کہ وطن عزیز کا ہر گوشہ لبیک یا حسین علیہ السلام کی صداؤں سے گونجے گا ۔

خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ ملت تشیع کے زعماء کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ جنھوں نے اپنی بصیرت سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ملت علماء کے حکم کی منتظر ہے علماء جس لائحہ عمل کا اعلان کریں گی ملت اس پر لبیک کہے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان بھر سمیت گلگت بلتستان میں بھی تحفظ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کے لئے آگاہی مہم جاری ہے، مرکزی سیکٹرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جو ذیادتیاں ملت تشیع کے ساتھ پورے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں کی گئیں ہیں اس کا جواب اربعین پر دیا جائےگا۔

علامہ راجہ ناصرعباس کی کال پر ملک بھر سمیت گلگت میں ملت تشیع اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، گلگت میں اربعین جلوس پر دیئے جانے والے دھرنوں کے لئے رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے دشمن کی سازش انشااللہ ملت تشیع متحد ہو کر ناکام بنائے گی اور اپنے قائد ین کا ساتھ آخری سانس تک دیں گے۔

 انہوں نے کہا کے عصر حاضر کا یزید جتنا طاقتور نظر آتا ہے اتنا ہی اندر سے کمزور ہے وہ ہماری یکجہتی سے ڈرتا ہمیں توڑنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرے گا ۔انہوں نے کہا کے ہم پورے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تشیع کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف آواز  اٹھائیں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام پاکستان میں جہاں بھی مقیم ہیں اپنےقائدین کی آواز لبیک کرتے ہوئے اربعین پر گھروں سے باہر نکلے اور دشمن کو دکھا دیں کہ تشیع وہ قوم ہے جو اگر متحد ہو جائے تو کسی طاقت کو بھی تخت سے زمیں پر لاسکتی ہے، عصر حاضر کا یزید تاریخ ضرور دیکھ لے جب بھی ضرورت پڑی عوام نے اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہا ہے اور بڑی بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کے ملک خداداد پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اسے مسلکی بنیادوں پر تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کے ہمیں اپنے قائد وحدت کے فرمان پر وحدت کا پرچم تھامے اٹھنا اور عصر حاضر کے یزید کو نیست و نابود کرنا ہے اربعین کا دن یزیدیت  شکنی کا دن ثابت ہو گا اور عصر حاضر کے یزید سے اپنے حقوق چھین کے لیں گے۔ انہوں نے کہا انشااللہ ہمیشہ کی طرح قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت میں یہ حقوق کی لڑائی بھی جیت کے رہیں گے۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک تاریخی دن!،خواتین کو وراثتی حقوق کی فراہمی کیلئے ایم ڈبلیوایم کی رکن کنیز فاطمہ کی قرارداداتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں محترمہ کنیز فاطمہ کی پیش کردہ قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں خواتین کے حقوق کے نفاذ پر زور دیا گیا جیسا کہ آئین پاکستان میں اسلامی احکامات کے مطابق دیا گیا ہے۔ یہ خواتین کی معاشی اور سماجی بااختیاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر رہنما مجلس وحدت مسلمین محترمہ کنیز فاطمہ نے قرارداد پاس کرنے پر تمام اسمبلی ممبران بشمول اپوزیشن میں شامل خواتین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خواتین کے مسائل کے معاملے پر مسلسل تعاون کیا۔

وحدت نیوز (گلگت) ملک میں شر پسند عناصر کی جانب سے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ملت تشیع پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہمیں آپس میں اتحاد و یگانگت قائم کر کے دشمن کو منہ توڑ  جواب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین یوتھ گلگت کی جانب سھ منعقدہ تحفظ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

 ان کا کہنا تھا چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر پورے پاکستان میں عزادارن سید الشہداء اربعین کے عظیم الشان جلوس میں مولا و آقا اباعبداللہ الحسین علیہ سلام کے ساتھ عہد وفا کرنے نکلیں گے اور ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والے تکفیری عناصر کو ناکام بنائینگے۔ انہوں نے کہا کے آغا راحت حسین الحسینی کے حکم پر پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں ملت تشیع پر ہونے والے مظالم کے خلاف چہلم امام حسین علیہ السلام کو ہونے والے دھرنوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف سازشیں ناکام ہو گی کیونکہ وزیر اعلی کے ساتھ حکومتی اراکین اسمبلی،اتحادیوں اور عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد خورشید ایک مضبوط وزیراعلی ہیں جن کی مثبت پالیسیوں کے سبب آج گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ گلگت بلتستان سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے جی بی کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی کارکردگی سےمطمئن ہے اور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) عصرِ حاضر میں دشمنِ وقت کو شکست دینے کے لیے سوشل میڈیا بہترین ہتھیار ہے ۔کس وقت کس طرح سافٹ وار میں شامل ہوکر وقت کے یزید کو شکست دی جاسکتی ہے اس کے لیے بہترین انداز سے آ گاہی حاصل کریں اور بہترین انداز سے کام کریں ۔ان خیالات کا اظہار امام جمعہ والجماعت گلگت آغا راحت حسین الحسینی نے یومِ زینبؑ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا انعقاد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین یوتھ گلگت کی جانب سے پہلی مرتبہ کیا گیا تھا۔

آغا راحت حسینی نے کہا کہ میری بہنیں اور بیٹیاں اپنے حجاب کی حفاظت کریں اور اس پر عمل یقینی بنائیں بے شک دشمن آپکی ان سیاہ چادروں سے بہت خوفزدہ ہے۔اس کے بعد پروگرام سے محترمہ نور جہاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمنِ وقت ہماری نئی نسل کو تباہی کرنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کررہا ہے یہ ہم پہ ہے کہ ہم کس طرح انکی اسی چال کوان پر پلٹ دیں اس کے لیے ہمیں اپنے بچوں کے کردار سازی اور دشمن شناسی پر کام کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر محترمہ سائرہ ابراھیم مرکزی سیکریٹری یوتھ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین موجود تھی انہوں نے مہمانوں گرامی اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ اپنی نئی نسل کو دشمن وقت کی چالوں سے آگاہی دے سکیں۔

Page 35 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree