المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی ؐ پر کراچی بھرمیں سبیلوں کا اہتمام کیاجائے گا، زین رضوی

13 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(کراچی)المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر سید زین رضا رضوی نے کہا ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی اے ڈی ایم سی کراچی بھرمیں جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر استقبالیہ کیمپس اور سبیلوں کا اہتمام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ ایم ڈبلیوایم قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر شہر قائد کے تمام اضلاع میںلگائےگئے استقبالیہ کیمپس اور سبیلوں پر کارکنان وعہدیداران شرکائے جلوس میلادالنبیؐ کابھرپور استقبال کریں گے اور ان کی ٹھنڈے مشروبات اور نیاز سے تواضع کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree