وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والی بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف گورنر ہاوس پشاور کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر پر مظاہرین نے مسلم لیگ نواز کی بربریت کے خلاف بھر پور نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی رہنماء ارشاد حسین بنگش، اور تحریک انصاف کے پیر عمران کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نے نہتے اور بے گناہ مظاہرین پر ریاستی تشدد کرکے کربلا کی یاد تازہ کرلی۔ خواتین اور معصوم بچے جابر حکمرانوں اور پنجاب پولیس کی شلینگ اور فائرنگ سے بچنے کے پھرتے رہے تاہم چوہدری نثار کے حکم پر پنجاب پولیس نے غزاء کی یاد تازہ کی۔ انہوں کا کہنا تھا نواز شریف جتنی ظلم چاہے کرے مگر اس کو اب استعفیٰ دینا پڑے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شريف برادران اور انکے مغرور و سفاک وزراء نے شريف فورسز كے ذريعے ظلم و بربريت کی انتہاء كر دی۔ معصوم بچوں، خواتين اور پرامن مظاہرين پر گذشتہ پندرہ گھنٹوں سے زائد جاری مسلسل شیلنگ اور فائرنگ رياستی دہشت گردی کی بدترين مثال قائم کی ہے۔ اب تک درجن کے قریب پرامن نہتے افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پمزاسپتال میں شاہراہ دستور پر ریاستی دہشت گردی سے زخمی ہونے والےکارکنان کی عیادت کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے کیااس موقع پرمرکزی رہنما علامہ اسرار گیلانی اور علامہ ضیغم عباس بھی موجود تھے۔ علامہ شفقت شیرازی  کا کہنا تھا کہ ہم اس فرعونيت اور بربريت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاكستان كا دارالحكومت شريف برادران اور انکے سفاک وزراء کے اپنے ملک کی نہتی اور پرامن عوام پر جمہوريت کے نام پر ظلم و تشدد كو كبهی نہیں بھولے گا۔ علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بين الاقوامی دہشتگردی میں ملوث بدنام ضيائی باقيات نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ آج ہر محب وطن پاکستانی كا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سميت ديگر مارچ کرنے والی سیاسی پارٹیوں کی قیادت، جس میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری، صاحبزادہ حامد رضا اور دوسری طرف عمران خان میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج یوم احتجاج منائے گی، اندرون اور بیرون ملک پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ ان احتجاجات میں بھرپور شرکت کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری ایک جلوس کی صورت میں عوامی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کےلئے پنڈال  میں پہنچ گئے ہیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکریٹری یوتھ فضل نقوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،مرکزی ویلفیئرنثارفیضی، مرکزی سیکریٹری روابط اقرارملک اور دیگر مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل رہنماوں سمیت وحدت اسکاوٹ اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کی پنڈال میں آمد کے بعدپنڈال لبیک یا حسین ع فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے علامہ ناصر عباس جعفری کو اسٹیج پر خوش آمدید کہا ، اور عوامی پارلیمنٹ کے اجلاس کا باقائدہ آغاز علامہ ناصر عباس جعفری کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، واضح رہے کہ اس عوامی اجتماع میں ملک کے  مختلف شہروں سے مجلس وحدت مسلمین سے ہزاروں کارکنان شریک ہیں  ، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں تنظیمی پرچم بھی تھامے ہوئے ہیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے صوبائی سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز پر بلوچستان اسمبلی میں ایک مشترکہ قراداد نمبر 37 منظور ہونے میں میری حمایت کے حوالے سےجھوٹی اور بے بنیاد خبر شائع کی گئی جس کی میں پروز مذمت کرتا ہوں اور مکمل طور پر تردید کرتا ہوں ۔

 

 ان کا مذید کہنا تھا کہ   بلوچستان اسمبلی میں ایک مشترکہ قراداد نمبر 37 پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ صوبہ بلوچستان کا یہ نمائندہ ایوان متفقہ طور پر بعض سیاسی گروپوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دھرنوں اور غیر آئینی، غیر قانونی مطالبوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ نیز اسے ملک کے آئین، جمہوری نظام اور خود عوام کے خلاف گہری سازش قرار دیتا ہے۔اس معزز ایوان کے تمام فاضل اراکین کا اس امر پر اتفاق رائے ہے کہ سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف سیاسی طریقہ کار ، آئین اور قانون میں مضمر ہے۔ یہ کہ یہ ایوان جمہوریت کا تسلسل ہر صورت برقرار رہنے کا ضامن اور امین ہے۔یہ کہ اس ایوان کی رائے میں نام نہاد آزادی و انقلاب مارچ کے شرکاء کی طرف سے وزیر اعظم کے استعفیٰ، اسمبلیوں کی تحلیل اور سول نافرمانی جیسے غیر آئینی مطالبات کو آئین اور قانون سے متصادم تصور کرتا ہے اور اسے عوام کی رائے دہی کو توہین قرار دیتا ہے۔یہ کہ یہ ایوان ملک کے جمہوری نظام کے خلاف غیر آئینی ، غیر قانونی تمام سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام غیر آئینی اور غیر جمہوری سرگرمیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ تاکہ اس ملک کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ اور ترقی کا سفر جاری و ساری رہے۔

 

ان کامذید کہنا تھاکہ میں نے اس قرارداد کی کوئی حمایت نہیں کی بلکہ پورزور الفاظ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ میں اس قرارداد کے متن اور مندرجات پر تحفظات رکھتا ہوں۔ میں نے اپنے پارٹی کا موقف واضح کیاکہ جمہوریت آئین کی بالا دستی جملہ انسانی حقوق اور انسانی اقدار کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ایک واضح پالیسی رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ ہر سامراجی ، طاغوتی اور آمرانہ حکومتوں اور حکمرانوں کی نہ صرف مخالفت کی ہے بلکہ ہمیشہ ان کے خلاف ڈٹے رہے ہیں اب بھی کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کے حوالے سے ، بعض خلیجی ریاستوں کے عقائد ہم پر زبردستی مسلط کرنے کے حوالے سے ہم اپنے تحفظات رکھتے ہیں۔خصوصاً ملک میں جاری بدترین دہشت گردی اور امن وامان کی صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ان حالات میں ہماری مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرتی ہے اور آئندہ کے لیے جو بھی لائحہ عمل مرتب کرتی ہے میں اسکا پابند ہوں۔ اس سلسلے میں کوئی دورائے ہو ہی نہیں سکتی۔لہذا میں آج کے چند اخبارات میں اپنے حوالے سے شائع کیے جانے والے اس خبر کی تردید اور بھر پور مذمت کرتا ہوں جس میں کہا گیا تھا کہ ایم پی اے آغا رضا نے قرارداد نمبر 37 کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ جبکہ میں نے قرارداد نمبر37 کے متن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور مشترکہ قرارداد کو متفقہ بنے سے روکا تھا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قافلہ انقلاب مارچ میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنان کے ہمراہ ماڈل ٹاوُن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگیا،قافلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ شفقت شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ اعجاز بہشتی،علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل پنجاب،سید اسد نقوی،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ سید جعفر موسوی بھی شریک ہیں قافلے کی روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم اس وطن کے جانثار اور وفادار بیٹے ہیں اس دھرتی کی حفاظت کے لئے ہم جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ہمارا یہ مارچ ملک میں آئین کی حقیقی نفاذ کے لئے ہیں ہم نے 22ہزار اپنے پیاروں کے لاشے اُٹھائے اور اس کے باوجود ملک میں ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا ہم نے اپنی عوامی اور پرامن احتجاج کی طاقت سے کو ئیٹہ کی رئیسانی کو اقتدار سے فارغ کیا تھا انشااللہ اسی طرح اس پر امن مارچ سے اسلام آباد اورپنجاب کے رئیسانیوں سے اس قوم کو آزاد کرائیں گے۔

 

کاروان انقلاب  کے استقبال کے لئے جی ٹی روڈ کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلزہر ضلع میں  کیمپ  اور مارچ میں شامل شرکاء کے لئے سبیل اور کھانے کا بندوبست کریں گے اسی طرح اسلام آباد میں بھی شرکاء انقلاب مارچ کے لئے بھر پور انتظامات کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد میں یوم القدس کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جب چاہتا ہے وحشت و بربریت کا بازار گرم کر دیتا ہے، لیکن اسلامی ممالک صرف مذمت تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ، امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ساتھ عرب لیگ کی خاموشی کا ماتم بھی کرنا چاہیے۔ خادم حرمین شریفین کو ببانگ دھل احتجاج کرنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ یہ لوگ امریکی پٹھو ہیں، جن کی وجہ سے قضیہ غزہ رونما ہوا۔ داعش، القاعدہ اور طالبان کی حمایت کی بات ہو تو سعودی عرب اپنے تمام وسائل کے ساتھ کود پڑتا ہے لیکن حماس اور فلسطینیوں کی حمایت سے قاصر ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آل سعود کے پروردہ حکمران اپنا اقتدار بچانے کی فکر میں ہیں۔ 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree