وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کی کورکمیٹی کے ممبران اسد عباس نقوی اور محمد علی شریک تھے۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غور کیا اور انتخابات کے حوالے سے نئے اتحاد کی تشکیل پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے یکساں سوچ رکھنے والی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا پڑیگی، اس سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ الیکشن اور نگران کابینہ کو ردکیا گیا اور قرار دیا گیا کہ پری پول رگنگ کا آغا ز کردیا گیا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس کیخلاف عوامی تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کچھ نہیں دیا، پانچ سال حکومت کی گئی لیکن ڈلیور نہیں کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جدوجہد کیلئے کوشاں ہے، اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر راجا محمد بشارت، صوبائی صدر مرزا حسین اور مسلم لیگ قاف کی خواتین ونگ کی نائب صدر آمنہ انصاری بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) آزادی اظہار کی آڑ میں دوسروں کے مقدسات کی اہانت اور انکی آزادی سلب کرنا آزادی اظہار نہیں بلکہ بغض و حسد اور دشمنی کا اظہار ہے۔ فرانس کے اک جریدے میں گستاخانہ خاکہ جات چھپنے کے حوالے سے مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹرعلامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ یہودی لابی بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے بھی ان کی دشمنی اور قتل کے درپے تھی جس سے بصری شام کے راہب بحیرہ (عیسائی پادری) نے حضرت ابوطالب کو آگاہ کیا تھا اور اس خطرے کے پیش نظر مشورہ دیا تھا کہ جس طرح میں نے علامات دیکھ کر نبی خاتم (ص) کو پہچان لیا ہے اگر یہودیوں نے پہچان لیا تو وہ انہیں اذیت پہنچائیں گے۔ جس طرح سے یہودی لابی ہمارے پیارے نبی اکرم (ص) کی زندگی میں مسلسل سازشیں کرتے رہے ہیں آج بھی زمانے کے ابوجہل و ابولہب اور ابوسفیان مل کر پیغمبر اکرم (ص) اور انکے دین اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ مسلمانان عالم کو اپنے دشمن پہچان لینا چاہیئے اور ان کی سازشوں کو ناکام کرنا چاہیئے اور متفق و متحد ہو کر ایسے اقدامات کرنے چاہیئیں کہ کسی کو دین اسلام اور محبوب خدا حضرت محمد مصطفی (ص) کی جسارت کی جرات نہ ہو۔ اس ترقی یافتہ دور کے ابوجہلوں کے اس بھیانک فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے ان ابلیسوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریڑی جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انسانیت کے خلاف ہے ۔ حکومت ، مسلم ممالک اور خصوصاً او آئی سی کو اس معاملے میں اپنا بھر بور سفارتی کردار ادا کرکے شعائر اسلام کی توہین کے سلسلے کو بند کروانا چاہیے ۔ پیغمبر اسلام کی مسلسل توہین پر عالمی انسانی اداروں کی خاموشی ان کے کردار کو مشکوک بنا رہی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے کے قائل ہے لیکن اسے دیگر مذاہب و اقوام کے مقدسات کی توہین کا جواز ہرگز نہیں بنانا چاہیے اور اپنی رائے کا اظہار انسانیت کے دائرہ حدود میں رہ کر ہی کرنی چاہیے۔ ورنہ دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ پیغمبر اسلام کی توہین در حقیقت پورے انسانیت کی توہین ہے۔ جسے کسی صورت پرداشت نہیں کیا جائیگا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مرکزی صدر تہور حیدری اور مرکزی عہدیدران سے ملاقات کی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور مرکزی صدر آئی ایس او نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور علامہ احمد اقبال رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے،  علامہ راجہ ناصر عباس نے آئی ایس او کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس او نوجوانوں کو دین سے روشناس کرانے کا اہم ترین فریضہ نبھا رہی ہے اور آئی ایس او سے مربوط نوجوان استعمار کی سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں، اسی وجہ سے آئی ایس او پاکستان استعمار کی آنکھ میں کھٹکتی ہے۔


 
مرکزی صدر تہور حیدری نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور اور تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کا کھلنا خوش آئند ہے، اس سے اسلام، پاکستان اور تعلیم دشمنوں کو یہ واضح طور پر پیغام ملتا ہے کہ ہم قربانیوں سے گھبرانے والے نہیں، ہر صورت میں تعلیم کی شمع کو روشن رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قائدین لائق تحسین ہیں جنہوں نے گولہ بارود کی فضاء میں رحمت دو جہاں ﷺ کی ولادت کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کیمونزم سوشلزم سب ناکام ہو چکے ہیں، اگر کوئی نظام اس صورتحال میں انسانیت کی فلاح و بہبود کر سکتا ہے تو وہ اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آج اسلام کے بڑھتے ہوئے نفوذ کو روکنے کے لئے یہ صورتحال پیدا کر دی گئی ہے، داعش کے مکروہ وجود سے اسلام کے حقیقی امن و سلامتی کے چہر کو مسخ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ تہور حیدری نے کہا کہ بحیثیت طالبعلم ہم یہ محسوس کر رہے ہیں کہ طلباء کن مسائل کا شکار ہیں، تعلیمی اداروں پر دہشتگردی کی فضاء میں خوف کے بادل منڈ لا رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کی کھوئی عزت اور افتخار کو بحال کریں اور ہمیں یہ ادراک ہونا چاہے کہ ہمارا دشمن کو اور دوست کون ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے اور امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں میں ہونے والے دھماکے سے ہونے والی شہادتوں پر تعزیت پیش کی ہے۔ اس موقع پر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، ملاقات میں علامہ شفقت حسین شیرازی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کا دہشتگردی کے معاملے پر ایک ہی موقف ہے اور انشاءاللہ ہم اپنے اتحاد سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہادتیں ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ شیعہ سنی اتحاد ہی تکفیریت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

 

اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ شہروں میں بھی دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے اور ان کے حامیوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فی الفور بند کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے موقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ملت تشیع کے مدارس کو ہم اوپن کرتے ہیں اور حکومت سے کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کوئی بھی مدرسہ جو دہشتگردی میں ملوث ہے یا لنک رکھتا ہے، اسے فوری طور پر بند کر دیں اور ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لائیں۔ ہم دہشتگردی میں ملوث مدارس کو مسلک کے شلٹر کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے۔

 

دریں اثناءپاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے وفد کے ساتھ راولپنڈی کی چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور اظہار تعزیت کی۔ عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے متاثرہ خاندانوں کو قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، رحیق عباسی نے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی کا بھی یقین دلایا، رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، حکومت کے پاس دہشتگردی کے خاتمے کا کوئی ویژن یا منصوبہ نہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے طاہرالقادری کے چودہ نکاتی فارمولے پر عملدرآمد کیا جائے تو اس لعنت سے جلد چھٹکارہ ممکن ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ،جس میں گیارہ جنوری کو منعقدہ ،،رسول اعظم ۖامن کانفرنس،،کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رسول اعظم ۖ امن کانفرنس سید اسد عباس نقوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو منعقدہ رسول اعظم ۖامن کانفرنس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی،تحریک انصاف،مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم،پاکستان عوامی تحریک،اے این پی،سنی اتحاد کونسل،مدارس دینیہ،مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔اس پر وقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مد عو کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم دہشت گردطالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہ وقت ریاست بچانے کا وقت ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرزند ان ملکی سلامتی واستحکام کے لیے انشاء اللہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔پاکستان میں مذہب کے نام پر خونریزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو بچانے کی کسی کوشش کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree