وحدت نیوز (گلگت) د ہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب عضب کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے ۔گلگت بلتستا ن میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو از خود بھی متحرک ہوکر اپنے صفوں میں دہشت گردوں کو بے نقاب کرے۔مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق مذہب ہر مظلوم کے قوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے اقلیتی ونگ کی تشکیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی نے کیا،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین میں تمام مسلمانوں کے علاوہ اقلیتی افراد کے لئے بھی گنجائش موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شروع دن سے ہی دھشت گردی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔اور گزشتہ دنوں میں عبادت گاہوں کوپے در پے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوئے ہیں اور بد قسمتی سے اپنے جنازوں پر احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اورمجلس وحدت مسلمین گلگت کے شیخ علی حیدر کے خلاف FIRکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹے مقدمے کو فوری ختم کیا جائے ۔انہوں نے رحمان مسیح کو اقلیتی ونگ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا سکریٹری جنرل منتخب کیا اور مجلس وحدت مسلمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ گلگت بلتستان میں واحد جماعت ہے جس نے باضابطہ اقلیتی ونگ تشکیل دیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے جیو ٹی کے اینکر طلعت حسین کے پروگرام نیاپاکستان میں کالعدم جماعت کے سربراہ کو بلانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں واقع جیو ٹی وی کے دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں مظاہرین شریک ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں علامہ اصغر عسکری، اقرار ملک اور دیگر کا کہنا تھا کہ طلعت حسین نے کالعدم اہل سنت و الجماعت جماعت کے تکفیری سربراہ کو اپنے پروگرام میں بلاکر اکیسویں آئینی ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، ہم اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ رہنماوں  کا کہنا تھا کہ حکومت طلعت حسین کو توہن مذہب کا مرکتب ہونے اور کالعدم جماعت کے تکفیری سربراہ احمد لدھیانوی کی طرف سے تکفیر اور قتل وقتال کی قبولیت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کرکے ان کے مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے، اگر حکومت واقعی نیشنل ایکشن پلان  پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے  تواس کیس کو  فوجی عدالتوں میں چلاکر ایک مثال قائم کرے۔ اس موقع پر جنگ جیو کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور جیو مخالف بینر بھی آویزاں کیے گئے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اسلام آباد میں منعقدہ دوروزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ میڈیا ورکشاپ میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اضلاع کے میڈیا سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ شفقت حسین شیرازی، مرکزی میڈیا سیکرٹری محمد مہدی عابدی اور مختلف ٹی وی چینلز کے اینکر حضرات اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور اظہارخیال کیا۔ ورکشاپ میں صحافتی عنوان سے لیکچرز اور خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز سال بھر میں بہترین کارکردگی کے حامل صوبے اور اضلاع کے میڈیاکوارڈینیٹرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بہترین صوبے کا انعام سندھ کو دیا گیا جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح ملک بھر سے بہترین ضلع کا انعام اور سرٹیفیکٹ ضلع ملتان کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی کو دیا گیا۔ اس موقع پر ثقلین نقوی نے کہا کہ انشااللہ اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین ملتان کی کارکردگی دیگر اضلاع سے بہتر ہوگی۔ واضح رہے کہ ثقلین نقوی مجلس وحدت مسلمین کے آغاز سے ہی بہترین ضلعی کوارڈینیٹر کا انعام حاصل کرتے آرہے ہیں ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری میڈیا سیل مہدی عابدی نے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کی فعالیت کرنے پر زور دیا۔

وحدت نیوز( شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے شکارپور کے خانوادوں کی جانب سے شکارپور تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک کئے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے شکارپور میں  نماز جمعہ کےاجتماع کے  موقع پر ہزاروں شرکاء کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی،علامہ مقصود ڈومکی، عالم کربلائی،عبد اللہ مطہری ،علامہ نشان حیدر ساجدی، علی حسین نقوی، یعقوب حسینی سمیت بڑی تعداد میں اہل سنت برادران  بھی موجود تھے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردوں سے خوف کھانے والے نہیں ہیں ۔اگر ہم نے استقامت نہ دکھائی ہوتی تو قوم ان دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہوتی ہم ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہم نے ارض پاک کی حظافت کے لیے اپنے جوان قربان کیے ہیں حکومت افسوس کرنے کی بجائے اقدامات کرے ہمیں قاتلوں کے خلاف آپریشن چاہیے۔اگر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو کل کوئی اور شہر شکارپور بن جائے گا۔شہداء کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،سندھ کے چھوٹے چھوٹے وزیرستاتوں کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپریشن نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے جمعہ 13 فروری کو اندرون سندھ میں سانحہ کے خلاف پرامن ہڑتال ہو گی اور اگر اس کے باوجود ان دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ ہوئی تو 15 فروری کو شکار پور سے کراچی لانگ مارچ کریں گے جو وزیر اعلیٰ ہاوُس پہنچنے پر دھرنا دینگے ۔قائم علی شاہ ریئسانی کی حکومت کے زوال سے سبق سیکھے ،ہمارے خانوادہ شہداء کا لانگ مارچ سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا۔حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں وقت آگیا ہے کہ پاکستان دشمنوں کی حکومت کا خاتمہ کردیا جائے۔ہمارے سامنے دو راستے ہیںاسلحہ اٹھائیں یا عوامی طاقت سے ظالم کو جواب دیں ہم عوامی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی جدوجہد سے ہی دشمنوں کا مقابلہ کریں گے،پولیس دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے چکی ہے علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا کردار بھی دہشت گردوں سے متعلق شرمناک ہے سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کو بند کرنا احمقانہ فعل تھا۔جن مدارس میں تکفیر کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں کاروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ جھوٹا انسان ہے کیا کبھی کسی شیعہ یا سنی نے ملکی سلامتی پر وار کیا ہے کیا کامرہ بیس ،مہران بیس ،جی ایچ کیو،سکولز ،مساجد،امام بارگاہوں ،اور درباروں پر حملے میں کوئی شیعہ یا سنی ملوث تھا۔مخصوص سوچ رکھنے والے اقلیتی مکتب فکر نہ صرف پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ دنیا میں اسلام کی بد نامی کا بھی سبب بن رہا ہے۔ریاستی اداروں نے اپنی پالیسی نہ بدلی توپاکستان سنگین بحران سے دوچار ہوجائے گا۔یہ دہشت گردگروہ  امریکہ،اسرائیل اورانڈیا کے ایجنٹ ہیں۔ہم اپنے پاکستانی شہداء کے خون سے کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔جو شہداء کے کون سے خیانت کرے گا۔خدااسے ذلیل و رسوا کریگا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچنا حکومتی ناکامی ہے۔ ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی کیے بغیر پڑول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پڑولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود قومی ائیر لائین نے کرایوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیا ہے۔ قومی ائیر لائن کے ’’ کوئٹہ سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد ‘‘ کے لیے کرایوں میں اچانک اضافے کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو کوئی ریلف نہیں مل رہا ہے۔ ایشاء خورد و نوش کی قیمتیں تا حال عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے جو حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ حکومت نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو نہیں دیا۔ پڑولیم مصنوعات میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی مکمل طور پر عوام تک پہنچنی چاہیے تھی۔ دنیا میں پڑولیم کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی آئی ہے لیکن وطن عزیز میں پینتیس فیصد کمی کی گئی ہے ، اس طرح حکومت نے لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔ پڑولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ ہی پانچ فیصد جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کا قطعی کوئی حق نہیں ہے۔ حکومت کسی طور پر بھی یہ اضافہ وصول نہیں کرسکتی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے لاہورکے رہائشی سید قمر عباس کاظمی کی نماز جنازہ پریس کلب لاہور کے سامنے ادا کی گئی ، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی ،مرکزی رہنماء علامہ ابوزر مہدوی ، صوبائی رہنماء علامہ حسن ہمدانی ، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی ، مدارس جعفریہ پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن علامہ ناظم رضا عترتی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مدارس جعفریہ پاکستان مولانا حسنین عارف ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری صاحب پاکستان عوامی تحریک ساجد بهٹی سول سوسائٹی کے ملک عابد عبداللہ پریس کلب لاہور کے صدر ارشد انصاری شیعہ علما کونسل کے علامہ مظہر علوی نے شرکت کی.

Page 95 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree