وحدت نیوز(اسلام آباد) اسرائیلی رژیم نے گذشتہ چند روز میں 160سے زائد بے گناہ فلسطینی  بچوں ،خواتین اور جوانوں کو شہید کر دیا ، مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور دہشت گردی پھیلانا امریکی، اسرائیلی اور سعودی مشترکہ ایجنڈا ہے، فلسطین پر اسرائیلی اور عراق پر داعشی جارحیت کا ماسٹر مائنڈ امریکہ ہے،رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای غزہ کی حساس صورتحال کو براہ راست ملاحظہ کر رہے ہیں، غزہ پر جاری اسرائیلی حملے اور عراق میں تکفیری داعش کی بربریت کے خلاف بروز جمعہ ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج منا یا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے وحدت ہاوس اسلام آباد سے جاری اپنے ایم بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سات دہائیوں سے امریکی پشت پناہی پر اسرائیل فلسطینوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، قبلہ اول پر ناجائز قبضےسمیت معصوم بچوں، جوانوں اور بزرگوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، خواتین کے عصمت دری کی گئی، ایک اہم بات جو گذشتہ دو تین برس سے ملاحظہ کی جا رہی ہے کہ وہ یہ کہ اسرائیل ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر غزہ پر بمباری شروع کر دیتا ہے،اس ایک خاص وجہ ماہ رمضان المبارک میں یوم القدس کا منایا جانا بھی ہو سکتا ہے،تاکہ امت مسلمہ کے قلوب کو مجروح کیا جا سکے، گذشتہ چند روز میں غزہ پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی بمباری کے نتیجے میں  160سے زائد بے گناہ فلسطینی  بچے، خواتین اور جوان شہید کر دیئے گئے،افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ گذشتہ صبح سحری کے اوقات میں شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 30سے زائد بے گناہ روزہ دار معصوم بچے اور خواتین بربریت کا نشانہ بنے، امریکہ اپنے اسلحے کی برآمد کی خاطر پورے مشرق وسطیٰ کو آگ و خون میں جھونک رہا ہے،اس کےگاہک اسرائیل کی صورت میں فلسطین اور داعش کی صورت میں عراق و شام میں بے گناہ وعوام پر امریکی اسلحہ کا بھر پور استعمال کر رہے ہیں۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ  پوری امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ غزہ پر جاری اسرائیلی اور عراق پر جاری داعشی جارحیت کے خلاف پرزور صدائے احتجاج بلند کرے، رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام سید علی خامنہ ای  غزہ کی تازہ صورتحال کو براہ راست ملاحظہ کررہے ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ ایم ڈبلیوایم بروز جمعہ ملک بھر میں غزہ پر اسرائیلی اور عراق پر داعشی دہشت گردی کے خلاف بھر پور یوم احتجاج منائے گی، اس حوالے سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد ملت اسلامیہ ، فرزند امام خمینی حضرت سید عارف حسین الحسینی شہید  کی 26 ویں برسی کا مرکزی اجتماع 31اگست بروز اتوار ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس بات کا فیصلہ علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ احمد اقبال ، علامہ مبارک موسوی، نثار فیضی، فضل عباس، ناصر شیرازی اور مہدی عابدی بھی شریک تھے ، اجلاس میں مذید فیصلہ کیا گیا کہ5اگست  روزشہادت شہید قائد علامہ عارف حسینی پاکستان بھر میں مجالس عزا ء اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ جب کہ مرکزی اجتماع    31 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گاجس میں ملک بھر سے عاشقان شہید عارف حسینی شرکت کریں  گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیاست ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور مسلم لیگ نون کے رہنماءشیخ وقاص اکرم سے الگ الگ ملاقات کی ہے، ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، ملکی حالات اور طالبان کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن پر بات چیت ہوئی ہے۔ رہنماوں نے لاہور واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور اسے جمہوری دور کی بدترین مثال قرار دیا۔ اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ جس انداز میں وزیر اعلٍی شہباز شریف کی ہدایت پر نہتے لوگوں کا قتل عام ہوا ہے اس کی کوئی نذیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیئے تاکہ تحقیقات شفاف انداز میں ہو سکیں۔ مشاہد حسین سید سے ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے متوقع گرینڈ الائنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماوں نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پاک فوج بڑی تیزی کے ساتھ بھرپور آپریشن کر رہی ہے اور انشاءاللہ یہ آپریشن ملک میں امن و امان کی نوید ثابت ہوگا۔

سیاسی طاقت نہ

وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ کروڑعوام دہشت گردوں کا آسان ہدف بنے رہے، پورا پاکستان چلا چلا کر فوج کو بلاتا رہا ،حکمرانوں نے چپ سادھ رکھی تھی، جب عوام فوج کی آمد کا مطالبہ کریں ان پر جمہوریت دشمن کا لیبل لگا دیا جایا ہے، فوج بلانے کو خلاف جمہوریت قرار دینے والوں نے  آج اپنی حفاظت کے لئے اسلام آباد میں فوج بلالی، نواز لیگ کی منافقانہ پالیسی آج عوام کے سامنے واضح ہو گئی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مسجد وحدت مسلمین گلستان جوہر کراچی میں تنظیمی کارکنان کی نشست سے خطاب کرتےہوئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی نے مسلم لیگ ن کی منافقانہ طرز سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا، جب عوام سڑکوں پر بے دردی سے مر رہے تھے، بسوں میں شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر قتل کیئے جارہے تھے،  کبھی بازاروں میں مر رہے تھے، کبھی درباروں میں ، کبھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے تھے، جب جب نااہل حکمرانوں سے مایوس ہو کر عوام نے فوج کو مدد کے لئے پکارا ہمیشہ ان خائن حکمرانوں ، زرد صحافت اور نام نہاد سول سوسائٹی کی جانب سے جمہوریت مخالف اور جمہوریت دشمن ہونے کے تمغے دیئے گئے، کل تک جو جماعت فوج کےخلاف سیسہ پلائی دیواربنی کھڑی تھی آج وہی جماعت اپنی جانوں کے لالے پڑنے پر پاک  فوج کو اسلام آباد کی سڑکوں پر دعوت دے رہی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آج وقت نے ثابت کر دیا کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد گروہ طالبان سے مذاکرات کی ایم ڈبلیوایم کی مخالفت درست فیصلہ تھا اور ملکی سلامتی کے لئےپاک فوج کی مدد سے ملک دشمنوں کا صفایا واحد حل ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کے ذیلی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کی ریجنل ایگزیکٹو باڈی پنجاب کا اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ،چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن جناب نثار فیضی نے اراکین ریجنل ایگزیکٹو باڈی پنجاب کی کاوشوں کو سرا ہا، برادر سرور کھوسہ نے اس وقت نئے شروع ہونے والے منصو بوں کے حوالے سے چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن کو بریفنگ دی اس وقت جھنگ ، سرگودھا، خوشاب ، ڈی جی خان ، لاھور ،لیہ ، پنڈدادن خان اور  اسلام آباد میں نئی مساجد ،اسکول ، اور کلینک کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے، نثار علی فیضی نے پنجاب میں کاموں میں تیزی لانے کے حوالے سے زور دیا اور ٹیم کے کاموں میں مزید ہم آہنگی اور پختگی لانے کی تاکید کی اور کہاکہ ہمیں رنگ ، مذہب ، نسل اورجغرافیائی قیدوبند سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہیے ،اجلاس میں پروفیسر نجم الحسن نقوی ، استاد ذوالفقار اسدی، غلام سرور کھوسہ انجینئر باقر حسین اور خیرالعمل فاونڈیشن کے پروجیکٹ کوارڈنیٹر رضا جعفری نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ایک سال کے اندر اندر پورے ملک میں ہر شیعہ گھر تک ہمارا پیغام پہنچے، اس سلسلہ میں تمام حکمت عملی طے ہوچکی ہے، تعلیم، تربیت اور تنظیم سازی پر ساری توجہ مرکوز ہے، انشاء اللہ قوم ایک سال میں رزلٹ دیکھے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک  تنظیمی نشست کے اختتام پرشرکاءکے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان میں مذہب یا فرقہ کے نام پر ووٹ نہیں مانگیں گے، ہم خدمت کے جذبے سے گلگت بلتستان میں جارہے ہیں اور اس خدمت کے عوض ہی ووٹ مانگیں گے۔ ایک سوال کے جواب علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فیصل رضا عابدی مکتب اور پاکستان سے محبت کرنے والا شخص ہے۔ پیپلزپارٹی نے فقط اس جرم کی پاداش میں فیصل عابدی کوسینیٹر شپ سے ہٹایا کہ وہ مکتب کی بات کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی جیسی جماعت بابر اعوان جیسے شخص کو تو  سینیٹرقبول کررہی ہے لیکن اس شخص کو سینیٹ میں نہیں رہنے دیا جس نے میڈیا پر زرداری صاحب کی جنگ لڑی، اس وقت جب پیپلزپارٹی کا کوئی شخص میڈیا کو فیس کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ ہمارا مقصد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ہے، سنی اتحاد کونسل کےساتھ ہمارا اتحاد ہے البتہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی روابط بڑھے ہیں اورجلد قوم کے اس حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی۔ ہم پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو تکفیریوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں یا انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree