وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے کنٹونمنٹ بورڈز لاہور کے14حلقوں کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تحر یک انصاف ضلع لاہور کے صدر میاں عبدالعلیم خاں سمیت دس رکنی وفد نےملاقات کی جبکہ اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے شہر قائد کے ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے تعاون پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان سے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز کے 14بلدیاتی حلقوں کے انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین نے تحر یک انصاف کے تمام امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اور میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ پاکستان کو ا س وقت موجودہ کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی اس لیے ہم نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کر پٹ حکمرانوں کے حواریوں کا بلدیاتی اداروں میں داخلہ مکمل طور پر روکا جاسکے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کیونکہ ان کا مشن عوام کی خدمت نہیں صرف کر پشن اور لوٹ مار ہے جس کیلئے وہ دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹ رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ضلعی صدرمیاں عبدالعلیم خاں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں سپورٹ کر نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے سیاسی تعاون جاری رکھیں گے ۔  ملاقات میں علامہ اقبال کامرانی ،سید حسین زیدی،شیخ عمران اور تحریک انصاف کے رہنما بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سا لانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین کنونشن نثار علی فیضی کی طرف سے منتظمین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی،سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین،مرکزی مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری،ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین،اسلام آباد کے سیکر ٹری جنرل ظہیر عباس، روالپنڈی کے سیکر ٹری جنرل مولانا ساجد شیرازی ،سرپرست اعلی مولانا اکبر کاظمی ودیگر شریک ہوئے۔ تقریب میں بی بی فاطمہ جگر گوشہ رسول ؐکے میلاد کی مناسبت سے منقبت،قصیدہ پڑھا گیا اور بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا کی سیرت و فضائل کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی ۔ چیئر مین کنونشن نثار علی فیضی نے تمام کمیٹیوں کے اراکین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا پروگرام کے انتظامات میں منفی و مثبت پہلوؤں پر شرکاء نے اظہار خیال کیا جسے آئندہ پروگرامات کو بہتر بنانے کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے سیرت سیدہ فاطمہ زہراہ سلام اللہ علیھاپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے آئمہ اطہار ؑ سے ہمیشہ توسل کر کے رکھنا چایئے یہ ذمہ داریاں منجانب خدا ہیں اور اسکی احسن ادائیگی کے لیے ہمیں اپنے تعلق کو خدا سے مضبوط کرنا چاہیے کنونشن ایجنڈا اور انتظامات کے حوالے سے بہترین تھا ۔

 

علامہ اعجاز بہشتی نے تقریب کی افادیت اور اہل بیت کے ذکر کی محفل کی نورانیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اہلبیت ؑ بالخصوص سیدہ زہراہ سلام اللہ علیھاکی مناسبت سے محافل اہلبیتؑ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جس میں ملائکہ اور فرشتے بھی مستفید ہوتے ہیں کنونشن میں شہدائے ملت سے عہدوپیمان ہماری الہی ذمہ داریوں کے تسلسل کے لیے نہایت ضروری ہے سر زمین پاکستان میں شہداء دین اسلام کی آبیاری کے لیے اپنا لہو پیش کرتے چلے آ رہے ہیں ہماری جماعت اور اسکے مسؤلین ان شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ کامیاب کنونشن کے انعقاد پر ملک بھر سے ضلعی مسؤلین کے مبارکباد کے پیغامات وصول ہوئے اس بار پروگرام تنظیمی مسائل اور چیلینجز کے حوالے سے بے حد مفید تھا مقررین کی گفتگو نے اراکین شوری مرکزی کو تنظیمی ذمہ داریوں کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے میں مدد کی ہے ۔

 

سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا کنونشن واجلاس شوری مرکزی میں اضلاع کی بھر پور شرکت اور نشستوں میں دلچسپی اس بات کی علامت ہے کہ یہ جماعت اپنے اندر بہترین تنظیمی نظم رکھتی ہے اور جس طرح سے اس جماعت کے اہداف اعلی و ارفع ہیں اسی طرح اس جماعت کا تنظیمی نظام بھی اپنے اندر توان وقدرت پیدا کرے گا اور ہم اس بھاری ذمہ داری سے عہدہ برا ہو سکیں گے انہوں نے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئر مین کنونشن نثار علی فیضی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مختیار احمد دایو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف سیاستدان نہیں فالوور ہیں ،عوام کوڈکٹیشن پر عمل کرنے والے وزیر اعظم کی ضرورت نہیں ، جو حوثی پاکستانیوں کو سعودی بمباری سے بچا کر بندرگاہ اور ائیرپورٹ پر لائے وزیر اعظم انہیں باغی اور مجرم قرار دے رہے ہیں ، حوثیوں کی جانب سے پاکستانیوں پر کیئے گئے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتے تو کم از کم ان کی توہین بھی نہ کی جائے، آج میاں صاحب نے الٹا حوثیوں کی کاروائیوں کی مذمت کر کے اپنے محسنوں کے منہ پر تھوک کر احسان فراموشی ،کم ظرفی اور غلامانہ سوچ کا ثبوت دیا۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاوٹس کے مرکزی مسئول تنصیرشہیدی نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف نشستوں کے دوران اسکاوٹنگ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے انصار الحسین پاراچنار کے دفتر کا دورہ کیا، اور انصار الحسین کے رہنماوں کیساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے سیکرٹری جنرل ریاض حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران پاراچنار میں اسکاوٹنگ کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ علاوہ ازیں تنصیر شہیدی نے گورنمنٹ شهید اسرا ہائی سکول پارا چنار اور علی بپلک ماڈل سکول کا بھی دورہ کیا، اور طلبہ کو اسکاوٹنگ کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، فوج نہ بھیجنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فوج کو سعودی عرب کی درخواست پر بھیج کر متنازعہ نہ بنایا جائے، یمن کا معاملہ سیاسی ہے جسے چند عناصر نے فرقہ وارنہ بنانے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس یو سی کے زیراہتمام علماء اسلام کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کو اپنی صفوں سے تکفیری عناصر کو نکالنا چاہیے اور ان سے علحیدگی کا اعلان کرنا چاہیے، تمام مدارس میں مشترکہ نصاب پڑھایا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں ایسے اقدامات ہونے چاہیں کہ مختلف مکاتب فکر کے علماء ایک دوسرے کے مدارس میں آسکیں اور درس دے سکیں گے، اس عمل سے عملی وحدت کا مظاہرہ ہوگا جس سے تکفیریت تنہا ہوگی اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مسالک کے درمیان علمی اختلافات ہیں جن کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس لئے علمی اختلاف کو فرقہ واریت کا رنگ نہیں دینا چاہیے، علامہ امین شہیدی نے تجویز دی کہ ایسا مشترکہ نصاب تشکیل دینا چاہیے جو تمام مکاتب فکر کو قبول ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اصغر عسکری سے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اور پی پی رہنماء قلب حسن نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر خیبر پختونخوا کی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی کے رہنماء قلب حسن نے ملاقات کے دوران کہا کہ کوہاٹ کی سطح پر ایم ڈبلیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے لہذا ہماری خواہش کہ ان انتخابات میں ملکر چلا جائے، تاکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آسکیں۔ اس موقع پر علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی مشاورت اور منصوبہ بندی کا سلسلہ جاری ہے، انشاء اللہ ملت اور عوام کے مفاد میں ہی تمام فیصلے کئے جائیں گے۔

Page 91 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree