وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے وفد نے گزشتہ روز مشہد مقدس میں منعقدہ یوم القدس کے حوالے سے ریلی میں شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت مسئول دفتر مولانا ظہیر الحسن، مولانا سید منور عباس نقوی، مولانا انصاف رضا، سید محمد علی کاظمی اور دیگر نے کی۔ میدان بسیج سے نکالی جانے والی ریلی میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے مسئولین، اراکین، علمائے کرام اور پاکستانی طلاب کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان کے پرچم اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں پاکستانی پرچم نمایاں تھا، ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی حرم مطہر امام رضا علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک جوانان پاکستان اور فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ مظلومین کی حمایت ہمارا تنظیمی منشور ہے۔ جسے ہم نے بلاتخصیص مذہب و ملت ہمیشہ مقدم رکھا۔پاکستان میں فرقہ واریت نا م کی کوئی چیز نہیں بلکہ دہشت گرد عناصراپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے میں پیش پیش ہیں تا کہ ملک میں فرقہ واریت کا بازار گرم کیا جا سکے۔ان ملک دشمن عناصر کو اپنے مقصد میں ناکامی ہو گی۔پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران با بصیرت اور دوراندیش ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کی۔ جو شخص یا تنظیم فرقہ وارنہ تعصب کو پروان چڑھانا چاہتی ہے وہ کبھی بھی اس ملک کی مخلص نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہمارا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں۔ فلسطین، یمن، برما، عراق، شام سمیت جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے ہم نے مل کر اس کے خلا ف آواز بلند کرنی ہے۔ یوم القدس کی ریلی میں انشا اللہ ہم سب مل کر دشمن کے خلاف نفرت کا اظہار اور دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہ ہے سعودیہ کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں یمن کے بیگناہ اور معصوم لوگوں پر حملوں سے باز رہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور دس لاکھ سے زیادہ افراد کواپنا گھر بار چھوڑ نا پڑا ہے جو امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا ماہ صیام امن و سلامتی کا مہینہ ہے۔یہ مہینہ ہمیں برداشت، صبراور رواداری کا درس دیتا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے ماہ صیام میں یمن پر گولہ باری کر کے سو سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنا اس مبارک مہینے کے احترام کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔مسلم ممالک پر واجب ہے کہ وہ مہینے کے احترام کوملحوظ خاطر رکھیں ۔طاقت کے بل بوتے کی کسی بھی ملک کی خودمختاری کو چیلنج کرنا نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقی اقدار کے بھی برعکس ہے۔ سعودی عرب نے اپنی ہٹ دھرمی کے سبب امت مسلمہ کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔اب یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکار ہو چکی ہے کہ مذہب کے نام پر امت مسلمہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کی سازش کا مرکزی کردار سعودی عرب ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں برما اور یمن کے مسلمانوں کی تکلیفوں کو فراموش نہ کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد کی جائے۔

وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی ٹھیکیدار، اقوام عالم کو امن اور آزادی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ ان کا کردار عالمی سامراجی قوتوں کی پشت پناہی اور ان کے جرائم کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔برما سے لیکر فلسطین تک معصوم انسانوں کا بہتا لہو ، اس بات کی دلیل ہے کہ اقوام متحد ظالموں کے آگے بے بس اور بے حس ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برما میں معصوم انسانوں کا قتل عام روکا جائے اور اس سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نفرتوں کے علمبردار بن کر کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام دشمن کے مقابلے میں متحد اور سینہ سپر ہیں۔ ہم پاک وطن کے ،باوفا بیٹے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور قیادت ، پاک وطن کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔

در ایں اثناء مدرسہ خاتم النبیین ﷺ میں منعقدہ ، قرآن و دینیات سینٹرز کے کوئز مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کا پڑھنا ثواب ، سمجھنا ہدایت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ رمضان المبارک نزول قرآن اور نزول رحمت کا مہینہ ہے۔ ہمیں معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سعودی عرب کے شہردمام میں جامع مسجد امام حسین ؑ اور مستونگ دہشتگردی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر  مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوجمعہ سے سعودی عرب میں مساجد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا اور شہرکراچی ،کوئٹہ ،مستونگ میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک ہی تکفیری پروڈکشن ہاؤس کے تیار کر دہ ہیں جنہیں امریکہ و اسرائیل نے پالا ہے مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن نے سعودی عرب و کوئٹہ دہشتگردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ایسے خطہ میں امریکی و صہیونی اور عرب ممالک کی شیعہ افراد کے خلاف سازش قرار دیا ہے مظاہر ے میں خواتین بچوں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو امریکہ مردہ باد ،اسرائیل مردہ باد،آؒ ل سعود مردہ باد، بزد عرب حکمران مردہ بعد کے نعرے لگائے اس مو قع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما بشمول علامہ علی انور ،مولانا احسان دانش،علی حسین نقوی ،موجود تھے۔

مظاہرین سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کاکہنا تھا کہ سعودی عرب شیعہ آبادیوں میں مساجد کو سیکورٹی فراہم کرے مسلسل دوجامع مساجد کو دہشگردی کا نشانہ بنایا جانا خطہ کے موجودہ صورتحال میں امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ عرب ممالک کی ناکامی کی سزا دی جارہی ہے سامراجی قوتو ں نے عرب ممالک کے زریع جس تکفیری سوچ کی آبیاری کر کے دنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیا آج اسی سوچ کے پروردہ سعودیہ کے اندر خود کاروائیوں میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ خوف زدہ سعودی حکومت عوامی بیداری کی تحریکوں کو دبانے کے لیے اپنا ردعمل دیکھا رہی ہے ۔ سعودی حکومت نے شیعہ اکثریتی علاقوں میں داعش اور دوسرے تکفیری گروہوں کا کھلی چھوٹ دے رکھی ہے تاکہ وہ مکتب تشیع کے خلاف سعودی حکومت کے عزائم کو عملی شکل دے سکیں۔سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز،ولی عہد محمد بن نائف اور نائب ولی عہد محمد بن سلمان مکتب تشیع کے خلاف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ قطیف کی مسجد امام علی میں ہونے والے دھماکے کے بعد ولی عہد محمد بن نائف نے شیعہ مساجد سے ذاتی سیکورٹی ختم کرنے کے احکامات صادر کر دیے تھے۔تاکہ دہشت گردوں کے راہ کی رکاوٹ کو کم سے کم کیا جا سکے۔اگر دمام واقعہ میں مسجد کی سیکورٹی پر معمور مقامی نوجوان بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے خودکش بمبار کو نہ پکڑتا تو بہت بڑا سانحہ رونما ہونا تھا۔

انہوں نے کہا حجاز کے شہنشاہ بیت اللہ اورمسجد نبوی کے تقدس کو پامال نہ کریں ۔سعودی حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لیے مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اقدامات کرے اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔دریں اثنا مظاہرین سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا سانحہ مستونگ بے گناہ افراد کو ہدف بنا کر دہشتگردی کا نشانہ بناے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان واقع میں واقع میں بھی وہی تکفیری مدارس کے دہشتگرد ملوث ہیں جہیں عرب ممالک کی امداد کے علاوہ بھارتی خوفیہ ایجنسی را پال رہی ہے ۔آخر کب تک بے گناہ افراد کا قتل عام کیا جاتا رہے گا اور بے گناہ افراد دہشتگردی کا نشانہ بنتے رہیں گے بلوچستان حکومت صوبہ میں دہشتگردی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے زیر اعلیٰ جن جماعتوں سے اتحاد کئے بیٹھے ہیں ان جماعتوں نے نہ تو کبھی پاکستان کو تسلیم کیا اور نہ ہی ان کی نظر میں ملک کا دفاع کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کی قربا نیایوں کی کوئی قدرنہیں مذہبی دہشتگرد جماعتوں کے زیر اثر مدارس سے خود کش حمہ آور وں سمیت دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دسیکڑوں دہشتگرد پکڑت جاتے ہیں ہیں سر براہ افواج پاکستان کو اب ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کرنا ہو گئی ۔ رہنماؤں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ مستونگ اور کوئٹہ کی موجودہ صوتحال میں بلو چستان میں ایمر جنسی لگائی جائے اور آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آرمی آپریشن کیا جائے۔ آخر میں مظاہرین نے امریکی و اسرائیلی پر چم نظر آتش کئے اور امریکہ و اسرائیل کے خؒ اف شدید نعرے بازی کی۔

وحدت نیوز (لاہور) مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین مولاناسید احمد اقبال رضوی نے یمن کی تازہ صورتحال پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ایک طرف یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں پانی جیسی بنیادی ضرورت سے یمن کے بچوں کو محروم کیا جا رہاہے ،یمن میں پانی کے منابع اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کر کے،عالم اسلام کے اس اہم ملک کو پتھر کے دور میں دھکیلا جا رہا ہے اور دوسری طرف خود اپنے ہی ملک کے مایہ نازاوراتحاد بین المسلمین کے داعی شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنا کر انسانی حقوق اور آزادی رائے کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل سعودکی نااہلی اور خیانت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوسکتا ہےکہ قطیف کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران درجنوں شیعہ مسلمانوں کو خودکش حملہ کر کے خاک و خون میں غلطاں کر دیا جاتا ہےاور آئندہ اس طرح کے گھنائونے اقدامات کی روک تھام کے لئے کوئی مئوثر لائحہ عمل نہیں بنایا جاتا ۔یہ سب اس صورتحال میں ہو رہا ہے کہ جب میانمار میں بے گناہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے وہاں بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا جا رہاہے عورتوں کو اسیراوران کی بستیوں کو جلایا جا رہاہے لیکن سعودی بادشاہت اس تمام ظلم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔کاش عالم اسلام کا یہ نام نہاد ٹھیکیدار میانماراور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی کوئی عملی قد م اٹھاتا اوریمن کے بجائے آل سعود کی توپوں کا رخ اسرائیل اور میانمار کے مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں کی طرف ہوتا۔

Page 11 of 19

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree