وحدت نیوز (لاہور) جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کےمرکزی صدر پیرمعصوم شاہ نقوی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفدنے وحدت ہائوس لاہورمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی، جے یو پی کے قائدین نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو تیسری مرتبہ ایم ڈبلیوایم کا مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی خصوصی پوشاک اور پھولوں کے تحائف پیش کیئے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےنو منتخب  مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کو بھی پھولوں اور خصوصی پوشاک کاتحفہ پیش کیاگیا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اعلیٰ قائدین شریک تھےجن میں ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،جمیعت علمائے پاکستان کے ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیرسیدطیب حسین نقوی،مخدوم سید نفیس الحسن بخاری، مفتی سید عاشق حسین، بابااعجازچشتی،عمرحیات،حسن منصور، سیف الرحمن،چوہدری غلام نبی،صاحبزادہ بلال چشتی،مفتی محمدسہیل رضا قادری،رائے صابر علی کھرل،شفاعت رسول اورذوالفقار علی شمسی شامل تھے، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان قومی وعالمی سیاسی صورت حال سمیت پانامہ لیکس کے بعد پیداہونے والے حالات اور دہشت گردی اورحکمرانوں کی  کرپشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمیعت علمائے پاکستان نیازی کے قائدین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ پر اتحادبین المسلمین کے داعی علامہ اکبر ساقی مرحوم کی برسی کے مناسبت سے تقریب،سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ حسن ہمدانی،آغا نقی مہدی،رانا ماجد علی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین شہر کی شرکت،برسی کی تقریب سے خطاب میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ اکبر ساقی مرحوم نے اپنی ساری زندگی عشق رسولﷺ اورعاشقان رسول کی خدمت کرتے ہوئے گذاری،آپ اتحاد امت کے داعی وعلمبرادار تھے،انہوں نے کہا آج کے اس پر آشوب دور میں ہمیں علامہ اکبر ثاقی کے نظریات اور افکار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے،عدم تشدد ،انتہا پسندی اور فرقہ پرستی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہمیں اتحاد و وحدت کا درس دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مغرب اور اسرائیل اسلام کو بدنام کرنے کے لئے داعش،القاعدہ اور طالبان کو اسلام کا چہرہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرکے مسلمان کو بدنام کرنے کی مسلسل شازشوں میں مصروف ہیں،ایسے میں ہمیں ان شدت پسندوں اور صہیونی ایجنٹوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، تقریب سے دیگر علمائے کرام اور عمائدین شہر نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اکبر ساقی مرحوم کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے کنٹونمنٹ بورڈز لاہور کے14حلقوں کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تحر یک انصاف ضلع لاہور کے صدر میاں عبدالعلیم خاں سمیت دس رکنی وفد نےملاقات کی جبکہ اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے شہر قائد کے ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے تعاون پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان سے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز کے 14بلدیاتی حلقوں کے انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین نے تحر یک انصاف کے تمام امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اور میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ پاکستان کو ا س وقت موجودہ کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی اس لیے ہم نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کر پٹ حکمرانوں کے حواریوں کا بلدیاتی اداروں میں داخلہ مکمل طور پر روکا جاسکے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کیونکہ ان کا مشن عوام کی خدمت نہیں صرف کر پشن اور لوٹ مار ہے جس کیلئے وہ دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹ رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ضلعی صدرمیاں عبدالعلیم خاں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں سپورٹ کر نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے سیاسی تعاون جاری رکھیں گے ۔  ملاقات میں علامہ اقبال کامرانی ،سید حسین زیدی،شیخ عمران اور تحریک انصاف کے رہنما بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (لاہور) الحاج حیدر علی مرزا نے اپنی زندگی ملک و قوم کی خدمت کے لئے وقف کئے رکھی،اتحاد بین المسلمین، مذہبی ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحفظ عزاداری کونسل کے چیئرمین ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹربرائے مذہبی اموراور معروف شیعہ رہنماالحاج حیدر علی مرزا کی نماز جنازے کے بعد ان کے فرزند حاجی امیر عباس مرزا سے تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحاج حیدر علی مرزا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مجلس وحدت مسلمین ایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگئی،ہم مرحوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے معاشرے میں وحدت اور بھائی چارے کے پیغام کو قریہ قریہ تک پہنچائیں گے۔

 

الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کی نمازجنازہ مومن پورہ قبرستان کے باہر میکلوڈ روڈ پر ادا کی گئی،جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ اعجاز بہشتی،علامہ حسین نجفی،سید اسد عباس نقوی ، علامہ ابوذر مہدوی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ حسن ھمدانی،علامہ حیدر موسوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ گلفام حسین ہاشمی ،علامہ افتخار حسین نقوی ،علامہ حافظ کاظم رضانقوی،علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،علامہ مشتاق حسین جعفری،علامہ وقار الحسنین نقوی،سید خرم نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،رسم قل آج سہ پہر 3 بجے گلستان زہرا بھیکھے وال وحدت روڈ پر ادا کی جائے گی۔

Page 14 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree