الحاج حیدرعلی مرزآہوں اور سسکیوں میں سپردخاک،علامہ ناصرعباس جعفری کی نماز جنازہ میں شرکت

14 مارچ 2015

وحدت نیوز (لاہور) الحاج حیدر علی مرزا نے اپنی زندگی ملک و قوم کی خدمت کے لئے وقف کئے رکھی،اتحاد بین المسلمین، مذہبی ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحفظ عزاداری کونسل کے چیئرمین ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹربرائے مذہبی اموراور معروف شیعہ رہنماالحاج حیدر علی مرزا کی نماز جنازے کے بعد ان کے فرزند حاجی امیر عباس مرزا سے تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحاج حیدر علی مرزا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مجلس وحدت مسلمین ایک شفیق بزرگ سے محروم ہوگئی،ہم مرحوم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے معاشرے میں وحدت اور بھائی چارے کے پیغام کو قریہ قریہ تک پہنچائیں گے۔

 

الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کی نمازجنازہ مومن پورہ قبرستان کے باہر میکلوڈ روڈ پر ادا کی گئی،جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ اعجاز بہشتی،علامہ حسین نجفی،سید اسد عباس نقوی ، علامہ ابوذر مہدوی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ حسن ھمدانی،علامہ حیدر موسوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ گلفام حسین ہاشمی ،علامہ افتخار حسین نقوی ،علامہ حافظ کاظم رضانقوی،علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،علامہ مشتاق حسین جعفری،علامہ وقار الحسنین نقوی،سید خرم نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،رسم قل آج سہ پہر 3 بجے گلستان زہرا بھیکھے وال وحدت روڈ پر ادا کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree