وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی کابینہ کے اراکین نے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا غضنفرعباس نقوی کی سربراہی میں مرکزی سیکریٹریٹ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اسدعباس نقوی سے ملاقات کی اس موقع صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، تہور عباس شاہ ، تنویر عباس مہدی، اسدزیدی سمیت دیگر بھی موجود تھے، رہنماو ں کے درمیان ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ جوانوں کے اغواء، کوٹلی امام حسین ؑ کی وقف اراضی کی بازیابی اور آئندہ قومی انتخابات میں پارٹی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و رکن شوریٰ عالی سید اسد عباس نقوی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی میڈیا ٹیم کا سوشل میڈیا نیٹ ورک 72 نیوز کے ہیڈ آفس لبرٹی مارکیٹ لاہور کا دورہ،72 نیوز کے مالک اسد جعفری سے ملاقات،سوشل میڈیا کی دور حاضر میں ضرورت پر تفصیلی گفتگو،ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم کی بلا معاوضہ تربیت کے لئے اسد جعفری نے اپنی خدمات کی پیشکش،72 نیوز کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اسد جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے میدان میں 72 نیوز کی خدمات قابل قدر ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم بھی اس ادارے کیساتھ مل کر ملک و ملت اور معاشرے کی بہتری کے لئے کلیدی کردار اد کرینگے،اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنائیں گے،دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں اس میدان میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا،یہی وقت کا تقاضہ بھی ہے اور ایک ذمہ دار پاکستانی ہونے کے ناطے دشمن کے عزائم کو وطن عزیز اور اسلامی اقدار کیخلاف ناکام بنانے میں اپنا رول ادا کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے میدان میں رول ادا کرنے والے جوانان ثانی زہرا سلام اللہ علیھا کے مشن کے امین ہیں،اس میدان میں ہمیں اپنا بنیادی کردار ادا کرنا چاہیئے،اور ملت کے ذمہ داران کو بھی چاہیئے کہ ایسے اداروں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ مکتب اہلبیت ؑ کے پیغامات کو فروغ دینے میں آسانیاں پیدا ہوں،ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نامساعد حالات میں بھی بہترین فریضہ سرانجام دے رہے ہیں انشاء اللہ ہماری دعا ہے کہ ان نوجوانان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے،اور ملی امور میں مزید فعال طریقے سے کردار ادا کرنے کی توفیق دے،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ٹیم پنجاب کے اراکین اسد علی،سجاد نقوی،علی نوید سمیت دیگر یوتھ کے اراکین شریک تھے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر ملتان میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا محمد فراز نون سے ملاقات کی، اس موقع پر معاون مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ سیدہ عابدہ حسین بخاری، چیف کوارڈینیٹر سید مطلوب حسین بخاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی کے سربراہ نے جھوک فراز پہنچنے پر استقبال کیا اور سرائیکی اجرک بھی پہنائی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اسد عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے سرائیکی جماعتوں کی جانب سے جاری سرائیکی صوبے کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کی ہمیشہ حمایت کرتی رہی ہے۔ اس خطے کی محرومیاں دیکھ کر لگتا ہے حکمرانوں کو اس خطے کی عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، صوبائی فنڈز کو مخصوص حلقوں اور علاقوں میں استعمال کرنا حکمرانوں کی اس علاقے سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وحدت نیوز(خوشاب) معروف عالم اہل سنت ، شیعہ سنی اتحاد کے داعی، محب اہل بیت ؑ علامہ جاوید اکبر ساقی کی رسم قل خوانی قائد آباد ضلع خوشاب میں منعقد ہوئی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور اتحاد مصطفیٰ فورم کے جنرل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے علامہ جاوید اکبر ساقی کی رسم قل خوانی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا، علامہ مرحوم کی قومی ودینی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسدنقوی نے کہا کہ مرحوم اس فکر وفلسفے کے عملی پیروتھے اسلام میں کوئی فرقہ نہیں سوائے حسینیت  اور یزیدیت کے اور ہاتھ کھول کر اور باند ھ کرنماز پڑھنے کی کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ فرق اس بات سے پڑتا ہے تو اس بات سے کہ آپ حسینی قبیلے میں شامل ہیں یا یزیدی قبیلے میں ، انہوں نے کہا کہ علامہ جاوید اکبر ساقی مرحوم کی شخصیت تمام مکاتب فکر کے درمیان محترم تھی وہ مجالس عزا سےبھی خطاب کیا کرتے تھے ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءشاید ہی پورا ہو سکے، میں یہ بات کہنے میں حق باجانب ہوں کے یہ علامہ جاوید اکبر ساقی شاید اس چمن کے وہی دیدہ ورتھے جس کا اب دوبارہ پیدا ہونا بڑا مشکل ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) ن لیگ کو ماڈل ٹاون کے شہیدوں کے لہو کا اور ملکی وسائل کے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا،ملک دشمنوں کے ہر سازش کو قومی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے،فاٹا اور گلگت بلتستان کے حقوق کے مخالفین وطن دوست نہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست ہیں جو تاحال حکمرانوں کی مصلحت پسندانہ پالیسیوں کے سبب آزاد ہیں،ایم ڈبلیوایم آنے والے الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی،پنجاب میں حکمران جماعت کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا حساب آنے والے الیکشن میں سود سمیت چکا دینگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا ملکی استحکام کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے،اس ایشو پر سیاست کرنے والے ملکی سلامتی کے ساتھ مخلص نہیں،گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی اور وحدت کو فروغ دینا ہوگا،ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے،مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کو اس چنگل سے نکالنا سیاسی جماعتوں اور قومی سلامتی کے اداروں کا فریضہ ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دعوت پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاون  اور جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے منہاج سیکریٹریٹ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سانحہ ماڈل ٹاون کے روز اوّل سے شہداءکے مظلوم وارثوں  کا ساتھ دیتے آئے ہیں ،انشااللہ آئندہ بھی مظلومین کی حمایت جاری رکھیں گے،ہم اِسی جرم کی پاداش میں اُسی دن سے پنجاب کے ظالم حکمرانوں کے مظالم کا شکار رہے جو کہ تا حال جاری ہے،ہمیں پنجاب اور گلگت بلتستان میں جہاں ن لیگ کی حکومت ہے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر تمام مذاہب ، مسالک اور ادیان کے مظلوموں پر ظلم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتی ہے،ہمارے نذدیک ماڈل ٹاون میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، جس میں نہتی خواتین کو منہ پر گولیاں ماری گئیں جن میں ایک خاتون بچے کو جنم دینے والی تھی، یہ ظالم حکمران نا فقط ان خواتین اورمردوں کے قاتل ہیں بلکہ اس ننھی سے جان جو ابھی اس دنیا میں آئی بھی نہیں تھے اس کے بھی قاتل ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں مظلومین کی حمایت سے  نہیں روک سکتی۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو مزید مہلت دینا شہدا ءکے خون کیساتھ غداری اور قانون کی پائمالی ہے۔

انہوں نے مذید کہاکہ تین برس گذرجانے کے باجود شہداءکے ورثاءانصاف کے متلاشی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف  سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، رانا ثناءاللہ، پولیس حکام، بیوروکریٹس اور انکے حوایوں کے خلاف فوری اقدام اٹھائیں، جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام پر آجانے کے بعد  وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور  رانا ثناءاللہ کے برسراقتدار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز موجود نہیں، انہیں فوری طور پر مستعفیٰ ہوجانا چاہئے،  سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلومین کو انصاف ملنے تک ہم پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس آپ پارٹیز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے علاوہ  سنی اتحاد کونسل، پاکستان مسلم لیگ ق، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، پاک سرزمین پارٹی ، جماعت اسلامی سمیت دیگر قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی قیادت شریک تھی، اے پی سی کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق شہباز شریف اور  رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن میں 31دسمبر کے بجائے 07جنوری تک کی توسیع کردی گئی ہے ، اے پی سی نے مقرر کی گئی ڈیڈ لائن پر آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اے پی سی کی سٹیرنگ کمیٹی کہلائے گی، سٹیرنگ کمیٹی ہنگامی صورتحال میں فیصلے کرنے کی مجاز ہو گی۔ سٹیرنگ کمیٹی کے ممبران  میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل (ناصر شیرازی) ، پاکستان پیپلز پارٹی( قمر الزمان کائرہ،سردار لطیف خان کھوسہ)،تحریک انصاف(شفقت محمود، عبدالعلیم خان)،عوامی مسلم لیگ(شیخ رشید)، پاکستان مسلم لیگ ق(سینیٹر کامل علی آغا)، جماعت اسلامی (لیاقت بلوچ)پاک سرزمین پارٹی(رضا ہارون)، مسلم کانفرنس(سردار عتیق احمد خان) ،سنی اتحاد کونسل(صاحبزادہ حامد رضا) ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سے (سید احسان شاہ)  شامل ہیں،جبکہ  میاں منظور احمد وٹو، جہانگیر ترین ،خرم نوازگنڈاپور سٹیرنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہونگے۔

Page 11 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree