وحدت نیوز(لاہور) ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان(آئی او) سید رضی العباس شمسی کے گھر میں اہلخانہ سے ملاقات،ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمارانا ماجد علی،رائے ناصر علی اور افسرحسین خاں شریک تھے،صاحبزادہ ابوالخیر نے سید رضی شمسی کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کے بھی کوئی قانون ہوتے ہیں،یہاں محب وطن شہریوں کو غائب کرنا معمول بن چکا ہے،یہ عمل آئین اور قانون کی صریحاََ خلاف ورزی ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں،لیکن یہاں ہمیں ریاست نام کی کوچیز نظر نہیں آتی ۔

انہوں نے مذیدکہاکہ سید رضی شمسی ایک محب وطن اور پرامن شہری تھے ،ان کی جبری گمشدگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ریاست کیخلاف اعلان بغاوت کرنے والے دندھاتے پھر رہے ہیں،لیکن دوسری جانب پرامن اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد دن دیہاڑے غائب ہو رہے ہیں،ملی یکجہتی کونسل اس غیر قانونی غیر آئینی عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ جبرگمشدگی کا یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف روزی ہے جسے کوئی بھی شہری قبول کرنے کو تیار نہیں اگر کسی کیخلاف کوئی بھی الزام ہو تو عدالتیں آزاد ہیں ان کو عدالتوں میں پیش کرکے ان کا محاسبہ کیا جائے،ہم حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کیا جائے،اور جبری گمشدگی جیسے غیرآئینی عمل کو بند کیا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  بہاولنگرتحصیل فورٹ عباس میں مجلس عزا پر پولیس گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی کا وفاقی وزیر داخلہ کو احتجاجی مراسلہ ،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے رابطہ اور آئی جی پنجاب سے ملاقات ، وزیر قانون پنجاب نے آئی جی پنجاب اور علاقہ ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق بہاولنگرکی تحصیل فورٹ عباس میں دوروز قبل مجلس عزا پرپولیس کے حملے اور چادر اور چار دیواری کی پامالی کے بعد خواتین عزاداروں پر بدترین تشدد کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کو احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے، جبکہ انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب سے بھی ملاقات کی اور انہیں واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا، بعد ازاں اسدعباس نقوی نے وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے بھی رابطہ کیا اور انہیں واقع کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ، خواتین کی توہین اور ان پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس پر، وزیر قانون پنجاب نے آئی جی پنجاب اور علاقہ ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستانی وزارت خارجہ کے زائرین کو درپیش ویزہ مسائل پر برادر اسلامی ملک عراق کی وزارت خارجہ سے رابطہ کرنےاور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی سفیر سے ملاقات اور زائرین کے مسائل کو اجاگر کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سےمیڈیا کو جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے لاکھوں زائرین ویزا نہ ملنے کے سبب تاحال پریشان ہیں، زائرین کو درپیش مشکلات کے مستقل حل کے لئے برادر اسلامی ممالک سے ملکر ایک جامع میکینزم بنایا جائے،

انہوں نے کہاکہ زائرین کی مشکلات کا تدارک مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے، اس حوالے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زائرین کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہاکہ وزرات داخلہ تفتان بارڈر اور بلوچستان بارڈر پر زائرین کو درپیش غیر قانونی مشکلات کو فوری حل کرے،جیکب آباد میں شہید ہونے والی زائرہ زبیدہ خانم کے قاتل پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لایا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس لیاقت بلوچ کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریارنے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال بنانے اور دستوری ترامیم کےحوالےسےاہم گفتگو ہوئی، اجلاس میں لیاقت بلوچ، ثاقب اکبرنقوی ، علامہ عارف واحدی ودیگرشریک تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) بھارتی آبی جارحیت کا جواب جلد ازجلد پاکستان کے آبی ذخائر کی تعمیر ہے ،ڈیم مہم کے خلاف باتیں کرنے والے وطن سے دشمنی کر رہے ہیں ہندوستان کی دھمیکوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے محفوظ پانی کے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے گزشتہ ادوسر میں ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے نمائشی کاموں پر قوم کے سارے پیسے لگا دئے اور مستقبل کے لئے کسی شعبے میں کوئی منصوبہ بند ی کی نا کوئی منصوبہ مکمل کیا ۔آبی ذخائر کی تعمیر پر سیاست کرنے والے ملک کے مستقبل کے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے ڈیم بناو مہم کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔ہندوستان کی سیاست میں پاکستان دشمنی ایک معروف حربہ ہے ہندوستانی حکمران جب بھی مشکل میں پھنستے ہیں وہ پاکستان کے خلاف بیان بازی شروع کردیتے ہیں ۔پاکستانی قوم بہادر اور محب وطن ہے ۔ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے وطن عزیزکا بچہ بچہ پاکستان کی محبت سے سرشار اور قربانی کے لئے تیار ہے ۔

وحدت نیوز  (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب ایم ڈبلیو ایم علامہ سید مبارک علی موسوی کی قیادت میں محرم الحرام کے حوالے سے سی سی پی او لاہور سے ملاقات۔ ملاقات میں محرم الحرام میں مجالس و جلوس ہائے عزاء کی فول پروف سکیورٹی اور عزاداروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ سید مبارک علی موسوی نے سی سی پی او لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی گورنمنٹ میں 10 دنوں میں پنجاب میں ایک ہزار سے زائد بلاوجہ ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ زیادہ تر ایف آئی آرز وقت کی پابندی نہ کرنے پر درج کی گئیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے سی سی پی او سے چادر اور چار دیواری میں مجالس سے متعلق پولیس کی طرف سے کی جانیوالی سختیوں کو عوامی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں ہر شہری کو اپنے اپنے عقیدے کی بنیاد پر اس کے رسومات و عبادات کی انجام دہی کی مکمل آزادی حاصل ہے، انتظامیہ گلی محلوں میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر خاموش جبکہ نواسہ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کی عزاداری کو محدود کرنے میں تلی ہوئی ہے، یہ ہماری بنیادی حقوق پر قدغن ہے، جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے، عزاداری امام مظلوم ہماری شہ رگ حیات ہے، ہم اس پر کسی بھی قسم کی قدغن کو آئین پاکستان اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کے ایما پر عزاداروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا سدِباب نہ کیا گیا تو ہم اپنا جمہوری، آئینی و قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تکفیری شدت پسندوں کو اب بھی انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے، نئے پاکستان میں ہم ایسے کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے اور ان کیخلاف ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم مکتب اہلبیتؑ کے ماننے والے ہیں، ہم ریاستی قوانین اور آئین کو پامال کرنیوالوں کا قانونی و آئینی طور پر محاسبہ کریں گے، انتظامیہ اپنے پرانے متعصبانہ روش ترک کرے اور ہماری عبادات اور رسومات کی ادائیگی میں خلل نہ ڈالے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے ایم ڈبلیو ایم وفد کو محرم الحرام میں میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور گزشتہ معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، سید خرم نقوی، رانا ماجد، ماجد کاظمی، سابق چئیرمین آئی او حسنین جعفر زیدی، افسر رضا خان اور ڈپٹی سیکرٹری لاہور شیخ عمران موجود تھے۔

Page 8 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree