وحدت نیوز (اسلام آباد) پنجاب میں محرم الحرام کی مجالس وجلوس ہائے عزا کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے، آئین پاکستان کی رو سے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے لئے آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہارپنجاب کے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امورمحمد بشارت راجہ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سے ملاقات میں کیا ،محرم الحرام میں قیام امن اور عزاداروں کو درپیش مسائل پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی وزیر قانون پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایاجائے اور خصوصا گزشتہ دور حکومت کی جانب سے عزاداری سید الشہدا کی رہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کا سد با ب ہونا چاہئے جس پر صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کیے تحفظ اور امن و امان کے قیا م کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،شر انگیز عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔انشااللہ نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ وہ صوبے میں بسنے والے مکتب فکر کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کو بلا کسی رکاوٹ انجام دہی کو یقینی بنانے میں تمام سہولتیں مہیا کریں ۔نواسہ رسول ص کے افکار و ان کی یاد کو منانا تما م مسلم امہ کی مشترکہ میراث ہے اور ان کے عزاداروں کو تمام سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی اولین ترجیح ہے، ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار اور ملک اقرار حسین مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیوا یم بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امن دشمن عناصر بیرونی اشاروں پر پاکستان و افغانستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دکھ کی اس گھڑی میں افغان سفیر کو  خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا گیاگذشہ روز کابل میں تعلیمی ادارے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور بےگناہ شہادتوں پر دلی تعزیت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم  وفد کے ہمراہ قائم مقام افغان سفیر زرتشت شمس سے ملاقات میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کی مثال دنیا میں کہں نہیں ملتی ۔کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں ہزاروں شہری جانبحق ہوئے  کابل کے تعلیمی مرکز پر ہونے والے دہشگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیرونی قوتیں خطے کو ناامن اور ترقی سے دور رکھنا چاہتی ہیں کابل حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے ہمسایہ برادر ملک کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر کابل تعلیمی مرکز پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گی ۔ افغان قائم مقام سفیر نے دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی عوام میں اخوت و بھائی چارے کا گہرا رشتہ ہے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے بے مثال خدمات انجام دی ہیں اور ایم ڈبلیو ایم جیسی مثبت قوتوں کا اس خطے میں قیام امن میں کلیدی کردار ہے مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اقبال بہشتی ،علامہ عبدالخالق اسدی ،نثار فیضی ،سیدمحسن شہریاراور حسن کاظمی موجود تھے  ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی نے آج ملک بھرمیں ہونے والے قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی پولیسی اور کردار کے حوالے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنی انتخابی پولیسی تقربیا ایک سال پہلے تیار کر لی تھی جسکو شوری عالی نے منظور کر لیا تھا اس پولیسی کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ ہم نے اپنے سیاسی نقطہ اور رول کو بہتر بنانا ہے انشا اللہ کل ہونے والے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم پہلے سے بہتر پوزیشن پر ہو گئی شوری عالی نے ہمیں کم از کم ووٹ حاصل کرنے کا جو ٹاسک دیا تھا 80 فیصد سے زیادہ حلقوں میں حاصل کریں گئے پنجاب اسمبلی میں انشااللہ خواتین کی مخصوص نشیتوں میں سے ایک ہماری خواہر کامیاب ہونگی ،اسی طریقے سے کوئٹہ آغا رضا والی سیٹ پر باوجود شدید اندونی اور بیرونی سازشوں کے ہم کامیابی حاصل کریں گئے کوئٹہ ہی کی دوسری نشت پی بی 26 پر ہم ایک بہترین ووٹ لینے پوزیشن میں ہیں اگر کراچی کا زکر کیا جائے تو وہاں پر بھی انشا اللہ علی حسین نقوی اپ سیٹ کر سکتے ہیں وہاں پر ایک بڑا ووٹ لیں گئے اسکے ساتھ ساتھ بھکر میں پی پی90 پر احسان اللہ خان کی پوزیشن بہت اچھی ہے وہ ایک بڑا ووٹ بنک رکھتے ہیں اور کوئی بھی اپسیٹ کر سکتا ہے کراچی کے حلقے پی ایس125پر پر ہماری پوزیشن بہت اچھی تھی لیکن اتحاد بین المومینن کو مذنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے امیدوار میر تقی علی ظفر کو پی ٹی آئی کے شیعہ امیدوار کے حق میں دستبردار کرا دیا ہے۔

جھنگ کے حوالے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذکرات میں ہم نے پہلے ہی یہ بات کی تھی کہ تکفیریوں کا راستہ روکنا ہماری اولین ترجیح ہے لہذا ہم نے جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ ہماری ایم ڈبلیو ایم کی وہاں کی ٹیم انتخابی مہم میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہم وہ تکفیریوں کو انشا اللہ عبرت ناک شکست ہو گئی ، اس طرح پی بی 125 جھنگ میں فیصل جبوانہ جو آزاد امیدوار ہیں کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں جو کہ انشا اللہ کامیاب ہوکر شیعہ مسائل کا اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائے گئے۔

پاراچنار کےحوالے سے پوچھےگئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پچھلے الیکشن میں ہم نے وہاں اپنے کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا تھا مگر اس بار انتخابی عمل کا حصہ بننے کے لئے بنیادی وجہ یہ تھی کہ ہم آنے والے صوبائی انتخابات میں اپنا بھر پور حصہ لیے سکیں لہذا اس بار کے انتخابات میں حصہ لینا دراصل ایم ڈبلیو ایم کے چہرے کو روشناز کرانا تھا جس میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں اور انشا اللہ آنے والے سال میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ہم بھر پور تیاری کے ساتھ وارد ہونگے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین امت مسلمہ کے اتحاد اور حقوق کی داعی ہے ڈرنے والے نہیں مشکل حالات کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے اورمظلوم ومحکوم عوام کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے قوموں کی تاریخ میں نشیب وفراز آتے ہیں لیکن بروقت اور درست فیصلے ہی انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ بخشتے ہیں تاہم لمحے بھر کی غلطی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے تاہم ہمیں اسلامی تشخص اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اس کا درست استعمال کرنا ہوگا تاکہ حلقے کے مظلوم ومحکوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایاجاسکے کیونکہ ووٹ کی طاقت سے ہی قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے مجلس وحدت مسلمین نے قوموں کے درمیان برابری ناانصافیوں کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کو اپنا مشن بناکر ہمیشہ حقوق کی جدوجہد کی ہے جس کاثمر ہمیں ملت کے درمیان پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتحادواتفاق کی شکل میں ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمداقبال، سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی اور حلقہ پی بی27و این اے 265سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوارآغا رضا، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری، حاجی حضرت ،حمید المہدی اور دیگر مقررین نے شہداء چوک علمدار روڈ پرعظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے کاآغازقاری سید شاکر نے تلاوت کلام پاک سے کیا جلسے میں علاقہ معتبرین خواتین اور نوجوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال اور اسد نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ ہزارہ قوم کو ایک دین دار ایماندار شجاع دوست قوم نمائندے سے نوازا5سالہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی آپ اپنے مخلص دین دار ایماندار امیدوار آغا رضا کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے استحصالی قوتوں نے ایم ڈبلیو ایم کیخلاف ہمیشہ جھوٹے پروپیگنڈے، دروغ گوئی نسلی تعصب اور قوم کی تقسیم کو ہتھیار بنایا لیکن حلقے کے عوام نے عوام کی خدمت ، حق گوئی اور مظلوم ومحکوم قوم کی داد رسی کرنے پرایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کو انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی27میں سابق صوبائی وزیرآغارضا کی خدمات کسی سے بھی ڈ ھکی چھپی نہیں ہے فراہمی آب کیلئے ٹیوب ویلز کی تنصیب سپورٹس گرائونڈ سیوریج نظام کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، سکولوں اور یونیورسٹی کاقیام ان کی بہترین کارکردگی کامظہر ہے جس کا کوئی بھی ذی شعور شخص انکار نہیں کرسکتا ۔

آغا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں عوام اور ملک کی خدمت پریقین رکھتے ہیں اقتدار کے حصول کیلئے ایک شخص کی جانب سے ریاست مخالف نعروں کے ذریعے پوری ہزارہ قوم کے جذبہ حب الوطنی کومشکوک بنانے کی مذمت کرتے ہیں ہزارہ قوم محب وطن پاکستانی تھے ہیں اور رہیں گے ہمیں اپنے مادر وطن سے پیار ہے اس کے لئے ہرقسم کی قربانی دیتے رہیں گے جو شخص اس کوئٹہ شہر کی نائب ناظم زرغون ٹائون رہ چکا ہو وہ اپنے کارکردگی سے ایک اینٹ دکھادے عوام کے اندر پروپیگنڈہ پھیلایاجارہا ہے کہ آغارضا فلاح شخص کے حق میں دستبردار ہوا ہے عوام اس پروپیگنڈہ پرکان نہ دھرے اور انشاء اللہ25 جولائی کو خیمہ کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے5سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر مزید قوم کی خدمت کرینگے اس موقع پر آزاد امیدوار حمیدالمہدی نے حلقہ پی بی27سے جن کا انتخابی نشان پک اپ تھا نے آغا رضا کے حق میں انتخابات دستبرداری کااعلان کیا۔

وحدت نیوز  (اسلام آباد)  کرپشن کے خلاف عدلیہ کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں ۔قانون کی بالادستی کا راگ الاپنے والے عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں ۔ملک لوٹنے والے قومی مجرم ہیں ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلو ں کا احترام کرنے کا درس دینے والے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر سیخ پا ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ہے ،قومی دولت لوٹنے والوں کے لئے سخت سے سخت سزاوں اور ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جانا انتہائی ضروری ہے ن لیگ ملک میں افراتفری چاہتی ہے اور عدالت سے سزا یافتہ رہنماوں کی گرفتاری کی آڑ میں ملکی اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ، گلگت بلتستان کے ڈپٹی سپیکر کے بیان کے بھی شدید مذمت کرتے ہیں
جس میں ۔

انہوں نے نواز شریف کی محبت میں وطن عزیز کے اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی کی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کالعدم جماعتوں کی الیکشن میں شمولیت کا نوٹس لے ،جبکہ نیشنل ایکشن پلان میں واضع طور نام بدل کر کام کرنے والی جماعتوں پر پابند ی عائد کی گی اس کے باوجود کالعدم جماعتیں اور ان کے قائدین الیکشن لڑ رہے ہیں ، یہ کس قانون کے تحت ہو رہا ہے دہشت گردوں کو قانون ساز اداروں میں کس پالیسی کے تحت لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مجلس وحد ت مسلمین پاکستان ملک میں تکفیریت اور عسکریت پسندی کے خلاف ہے اور مذہب کے نام پر ووٹ لینے کی مخالفت کرتی ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ بروقت شفاف الیکشن کرانے کے عمل سے جموریت مضبوط ہوگی، الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا وایلا مچانے والے اپنی شکست سے خائف ہیں احتساب کا عمل سخت اوربے رحمانہ ہونا چاہیے اور اس ضمن میں بلاتفریق احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے عام انتخابات کے سلسلے میں پنجاب او رسندھ میں مجلس وحدت مسلمین نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے پاکستان کو قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،اسلامی پاکستان ہی ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی الیکشن سیل کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا کہ جموریت کا تسلسل خوش آئند ہے عوامی سطح پر بھی شعوربلندہوتاجارہا ہے سیاسی پارٹیوں میں بھی سیاست دان جمہوری کلچر کو پروان چڑھائیں تاکہ سیاسی جماعتوں کے اندربھی سلیکشن کے بجائے انتخابی عمل سے نظریاتی کارکنا ن آگے آسکیں ،انھوں نے کہا کہ احتسا ب کے عمل کو مذیدسخت اوربے رحم بنایا جائے اور احتساب سب کا بلا تفریق کیا جائے کرپشن کی لعنت کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے اب بے رحمانہ احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اوراحتسابی کٹہرے میں سب کولایاجائے ہمار املک غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیاہے ہرحکومت قرضے اتارنے کے بجائے مذیدقرضوں کو بوجھ ملک پر ڈال دیتے ہیں ایسے میں سخت اقدامات کرنا ہونگے۔

Page 9 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree