وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری سے ملاقات۔ مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور مشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی زیر قیادت وفدمیں ایم ڈبلیوایم کےمرکزی رہنماملک اقرارحسین اور علامہ ظہیرالحسن کربلائی بھی شامل تھے ۔رہنماؤ ں کے درمیان ملکی سیاسی سمیت خطہ کی بدلتی صورت حال اور تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی باچا خان مرکز پشاورمیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین سے ملاقات۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری سیاسیات اورمشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی کر رہے تھے ۔

ملاقات میں ملک کودرپیش مسائل اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مشکل معاشی صورت حال سے نکلنے کے لئے ہر طبقہ فکر کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ۔اس وقت خطے کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے ۔ سیاسی جماعتو ں کو ملکی مفاد کے لئے ملکر کر پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کرنی ہو گی ۔

مرکزی رہنما اے این پی میاں افتخار حسین نے ایم ڈبلیو ایم وفدکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ بین مسالک ہم آہنگی اور امن کے فروغ سمیت دہشت گردی کے خلاف واضح موقف اپنایا بلکہ اس حوالے سے اپنا کردار بھی ادا کیا۔ اے این پی نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے کارکنان سمیت اہم رہنماؤں کی قربانیا ں دی ہیں ۔ جس طرح پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اے این پی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو باچا خان مرکزکا دورہ بھی کروایاگیا ۔ ایم ڈبلیوایم وفد میں مولانا ظہیر الحسن کربلائی ،ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور مشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی کی اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے ملاقات۔

 دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگوہوئی ۔ اس موقع پر اسدعباس نقوی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا علی شیر انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) حالیہ گرفتاریوں کو سیاسی انتقام کا الزام دےکر اپوزیشن عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے،یہ کیسسز انہی جماعتوں کا اپنے اپنے ادوار میں ایک دوسرے پر بنائے ہوئے کیسسز ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی مسائل کی بجائے کرپٹ عناصر کو بچانے کی مہم پر لگ چکی ہے عوام کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی واپسی کے منتظر ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف اقدامات کی تائید کرتے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ۔ ملکی دولت اور وسائل کی لوٹ مار نے آج پاکستانی قوم کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ۔ کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہونگے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ وطن عزیز کی معیشت کو کرپشن نے کھوکھلا کردیا ہے اس ناسور کے خلاف حکومت کو نچلی سطح سے آگاہی مہم شروع کرنا ہو گی علما کرام کو بھی کردار ادار کرنا ہوگااور تعلیمی نصاب میں کرپشن کے خلاف مضامین شامل کئے جائیں تاکہ معاشرے میں کرپشن سے نفرت پیدا ہو ۔

وحدت نیوز(لالہ موسیٰ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ سےلالہ موسیٰ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کے جواں سال فرزنداسامہ قمر کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی بھی کی۔

 سید اسد عباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نےایم ڈبلیوایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا،وفد میں علامہ ملازم نقوی اور علامہ تنویربھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کا اوآئی سی اجلاس میں گولان ہائٹس کا شامی حصہ اور بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت قراردینا قابل ستائش ہے ۔اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف ہی پاکستان کا بیانیہ ہونا چاہئے ۔ایم ڈبلیوایم دو ریاستی فارمولے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتی ۔ پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر اتفاق رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا گولان ہائٹس کی واپسی کا مطالبہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے اور یہ پیغام بھی ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر قانونی اقدامات کی حمایت نہیں کرئے گا ۔پاکستانی عوام کی حمایت فلسطینوں کے ساتھ ہے باشعور اور غیرت مند پاکستانی قوم ڈیل آف سینچری کے تحت ہونے والی کسی بھی کوشش کی حمایت نہیں کرئے گی ۔ حکومت سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور او آئی سی کو اس اہم سلگتے ہوئی علاقائی مسئلے پر کردار ادا کرنے کے لئے کوشش تیز کرئے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ہم نہر سے بحر تک سارے فلسطین پر فلسطینی حکومت کے قائل ہیں۔دو حکومتوں کا نظریہ در اصل اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ کھولنے کا بہانہ ہے ۔ پاکستان کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جانا اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اسرائیل کو قابض اور فلسطینوں کی ان کے وطن واپسی کے حق کو درست مانتا ہے۔

Page 4 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree