وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ مبارک علی موسوی اور سید اسد عباس نقوی کی قیادت میں وفد کی ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب سے ملاقات،وفدمیں سید نوبہار شاہ،علامہ وقار نقوی،خرم عباس نقوی،حسنین زیدی،رانا ماجد علی،رائے ناصر شامل تھے،ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے علماء ذاکرین کو لائسنس لینے اور مجالس اور جلوس کی رجسٹریشن سے متعلق اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر آئینی غیر قانونی اقدامات ہے،جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے،حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے وفد کو وضاحت دیتے ہوئے ایکسپریس اخبار میں چھپنے والی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا،اور انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کوئی بھی ایسے احکامات جاری نہیں کیے،ہم ذرائع ابلاغ میں اس مبہم خبر کی وضاحت اور حکومت سے منسوب خبر کی تردید کریں گے،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے سول سیکرٹریٹ پرہونے والے احتجاجی دھرنے کی منسوخی کو حکومت پنجاب کی طرف سے متنازعہ کی واپسی یا تردید کیساتھ مشروط کر دیا ہے۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کی پولیٹیکل کونسل کااہم اجلاس، مسجد حسینی سجاول میں منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریارنے کی ، جبکہ ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مظفر علی لغاری، ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل سید اسد اللہ شاہ کاظمی  اور ضلع سجاول کی کابینہ اور یونٹس بھی اجلاس میں شریک تھے، مقامی عہدیداران نے مرکزی رہنماوں کو علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی انتخابی حکمت اور ترجیحات کے تعین کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسدعباس نقوی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم مظلوم اور محروم عوام کی نمائندہ جماعت ہے، جس نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مخالفت میں آواز بلند کی ہے، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی اسی فلسفے کی روشنی میں اہل اور باکردار امیداروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیئے جائیں گے، انہوں نے مقامی عہدیداران کو ہدایت کی کے وہ آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے اپنے دورہ  گلگت بلتستان کے موقع پرشیڈول فور کی آڑ میں بلاجواز گرفتار ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سابق صوبائی سیکریٹری جنرل اور جید عالم دین علامہ شیخ نیئر عباس مصطفویٰ کی مقامی اسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد رہائی اور مکمل صحت یابی کی دعاکی، اس موقع پر اسدعباس نقوی کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان حکومت علمائے کرام کو پابند سلاسل کرکے ملت جعفریہ کے جذبات کو مجروح کررہی ہے، علامہ شیخ نیئرعباس کا قصورفقط موجودہ حکمرانوں کے مکروہ چہروں سے نقاب نوچنا اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے لئے صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔

اسدنقوی نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور کارکنان کے خلاف جاری ریاستی جبر واستبداد کا جلد خاتمہ ناہوا تو مجلس وحدت مسلمین پہلے قانونی جنگ لڑے گی اور انصاف نا ملنے کی صورت میں پر امن عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ پنجاب کے سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن کاظمی ، مرکزی معاون سیکریٹری امور سیاسیات محسن شہریاراور مرکزی پولیٹیکل سیل کے کورآڈینیٹر آصف رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نےایم ڈبلیوایم ضلع نگر سیکریٹریٹ میں کارکنان اور تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت نےسابقہ حکومت کی طرح عوامی فلاح وبہبود نعروں کی حد تک ہی محدود رکھی ہوئی ہے، گذشتہ تین برسوں کی کارکردگی صفر ہے ،ایم ڈبلیوایم کا ہدف اقتدار کا حصول برائے سیاست نہیں بلکہ خدمت انسانیت ہے،ہمارا امتیاز ہے کہ  ہمارے تمام منتخب عوامی نمائندے دیگر جماعتوں کے نمائندگان سے زیادہ عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور جہاں ہمارے نمائندگان ایوانوں میں موجود نہیں وہاں بھی اپنی مدد آپ کے تحت مختلف سطح کے فلاحی پروجیکٹس جاری وساری ہیں ، نگر کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام کے وسیع تر مفاد اور قومی وملی وحدت کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کسی بھی قسم کا فیصلہ کارکنان کواعتماد میں لے کرکرے گی جس کے بہترنتائج آنے والے وقتوں میں عوام ملاحظہ کریں گے۔

وحدت نیوز (بھٹ شاہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید اسد عباس نقوی ،مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی برادر مہدی عابدی اور صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سندھ علی حسین نقوی نے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین شریعتی کی زیرقیادت مٹیاری کے ارکان ضلعی کابینہ اور مدرسہ ابوتراب ہالا میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا دوست علی سعیدی سے ملاقات اس موقع پر صوبائی رھنماء برادر الفت عالم کربلائ بھی موجود تھے، رہنمائوں کے درمیان اہم علاقائی سیاسی مسائل اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) لاہور، راولپنڈی ،کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں معصوم بچوں کے اغواءکی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ان کے اعضاءنکال کرقتل کردینے جیسے سنگین واقعات پرانتہائی تشویش اور غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ درندہ صفت لوگوں کی جانب سے معصوم بچوں کا اغواءاور قتل ریاستی اور سکیورٹی اداروں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، ہزاروں کی تعداد میں بچوں کا اغواءکوئی معمولی بات نہیں ، سکیورٹی اداروں کی جانب سے اب تک کسی مجرم کو گرفتار نہ کرنا اور سزا نہ دینا قابل تشویش ہے،جب ملک  کے سکیورٹی ادارے اغواکارگروہ کا قلع قمع کرنے کی اہلیت کا نہ رکھتےہوں ان سے ملک دشمن قوتوں کے مقابلہ کی امید رکھنا حماقت کے سوا کچھ نہیں ، 20کروڑپاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ معصوم بچوں کے اغواکاروں کوسر عام نشان عبرت بنایا جائے، پاکستان میں جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ یہاں سزا اور جزا کے قانون پر عملدرآمد ناہونے کے باعث ہے، ناقص عدالتی نظام کی وجہ سے مجرم قانون کی شکنجے میں آتا نہیں اور بے گناہ قانون کے شکنجے سے بٖغیر رشوت کے نکلتا نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معصوم بچوں کے اغواءکی بڑھتی ہوئی کاروائیوں میں ایک منظم گروہ  ملوث ہے جسے ماہر ڈاکٹرز کی مدد بھی حاصل ہے جو کہ بچوں کے جسم سے قیمتی اعضاءباحفاظت نکال کرانہیں محفوظ رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ، اس سنگین جرم میں ملوث گروہ کو زیر گرفت لانا اور انہیں قرار واقعی سزا دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے جس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ، لاہور سے شروع ہونے والا بچوں کے اغواءکایہ سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں پھیل چکا ہے،متعدداغواکاروں کا عوام کے ہتھے چڑھ جانےاور قانون فافذ کرنے والوں کی گرفت میں پہنچ جانے کے باوجوداس گروہ کے سرغنہ کااب تک گرفتار نہ ہونا باعث تشویش ہے، پاکستان کے عوام اس قبیح فعل میں ملوث دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پہنچتا دیکھنے کے منتظر ہیں ۔

Page 13 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree