وحدت نیوز (گلگت)  شایار تا پھکر روڈ کی میٹلنگ کا کام فوج کی نگرانی میں کرایا جائے، چھلت تا بھر روڈ جسے ٹھیکیداروں نے اصل لاگت انتہائی کم ریٹ پر لیا ہے اور حکومت صرف مال بنانے کے چکر میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا بیڑا غرق کررہی ہے۔شایار تاپھکر روڈ کو بھی اقربا پروری کی نذر کردیا گیا تو سخت مزاحمت کرینگے۔مجلس وحدت مسلمین پھکر نگر کے سیکرٹری جنرل شبیر حسین نے کہا ہے کہ ماضی میں کئی ترقیاتی منصوبے حکومت کی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کے نتیجے میں پایہ تکمیل تک نہیںپہنچ سکے ہیں۔بیشتر منصوبوں کو ری شیڈول کرکے اصل لاگت سے دوگنے اخراجات پر مکمل کیا جاتارہا ہے ۔پی ڈبلیو ڈی حکام اور کرپٹ ٹھیکیدار آپس میں ملے ہوئے ہیں جنہیں عوامی مفاد کے کاموں سے کوئی غرض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شایار تک پھکر روڈ کی میٹلنگ کے منصوبے سے بھی حکومت مال بنانے کے چکر میں ہے ،ہم حکومت اور ٹھیکیداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس منصوبے کے ساتھ کھلواڑ نہ کھیلا جائے اگر ایسی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پراجیکٹ کے ٹینڈر کو صاف و شفاف بنانے کیلئے پاک فوج کے آفیسر کی نگرانی میں انجام دیا جائے اور اس روڈ کو پاک فوج کی نگرانی میں دیا جائے جس طرح سے مرتضی آباد تا سمائر روڈ کو پاک فوج کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔


وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم کے زیر اہتمام  مقامی امامبارگاہ میں انقلاب اسلامی کی 39ویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر بانی انقلاب ، رہبر کبیر امام خمینی و شہدائے راہیان نظام ولایت و امامت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےمحفل دعائےتوسل اور پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی بچیوں کے درمیان کوئز مقابلہ رکھا گیا تھا، اسکے علاوہ محترمہ مہک نے اپنی تقریر میں انقلاب کی ضرورت اور ثمرات ہر روشنی ڈالی ،انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی جیسی عظیم کامیابی ولایت فقیہ کی مرہون منت ہے ، امام خمینی ایک فقیہ و مبارز اور مجاہد تھے جنھوں نے سب سے پہلے اپنے وجود پر اسلام نافذ کیا اور پھر اُس منزل پر پہنچے کہ خدا نے انھیں نہ فقط ایرانی قوم بلکہ تمام مسلم دنیا کے لئےنجات دہندہ بنادیا،خواتین  نے انقلابی ترانوں سے محفل کو رونق بخشی اور اسکے علاوہ کچھ مختصر کلپس پروجیکٹر کے ذریعے ناظرین و سامعین کو دکھائے گئے،آخر میں کوئز مقابلے کے نتائج  کا اعلان کیا گیااور بچیوں میں انعامات تقسیم کیےگئے، اس پُر رونق محفل کا اختتام دعائے امام زمانہ عج کے ساتھ کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی نے کہا ہے کہ ہم عظیم اسلامی ثقافتی ورثے کے امین ہیں اوراسلام میں شرعی ضابطہ کے علاوہ لڑکے، لڑکی کی دوستی کا کوئی تصور نہیں، قرآنی احکام کی رو سے عورت کے چلنے میں بھی حددرجہ شریفانہ انداز اپنانے کا حکم ہے،  جبکہ میاں بیوی بھی سرِعام اظہار محبت نہیں کر سکتے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے جیسی غیر شریفانہ مغربی ثقافتی رسومات کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں عورتوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے اسلام کی رو سے اپنے پیاروں سے اظہار محبت ایک دن نہیں بلکہ پورا سال ہونا چاہیے۔قرآن میں واضح حکم ہے کہ عورت نامحرم سے بات کرتے وقت ایسا لہجہ اختیار کرے جس میں جذبات کی عکاسی نہ ہو اسلام عظیم ثقافت سے مالا مال دین ہے جو زندگی کے ہر قدم پر رہنمائی کرتا ہے۔ علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ نوجوان میڈیا کی مدد سے الٰہی احکامات، ملکی قوانین، اسلامی تہذیب اور مشرقی روایات کے تناظر میں ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی کی حوصلہ شکنی کریں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس سولجربازار میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مفاد پرست سیاستدانوں سے پاک کرنا ہوگا ،نااہل حکمران اور سیاستدانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور دشمن ملک پاکستان کو کھوکھلا کرنے میں مصرف ہے جبکہ ہمارے سیاستدانوں کو آپس میں لڑنے اور گروپ بندیوں سے فرصت نہیں ،اس موقع پر مولانا دوست علی سعیدی ،یعقوب حسینی ،علی حسین نقوی عالم کربلائی ،آصف صفوی ،ناصر حسینی ،حیدر زیدی ،منور جعفری  و دیگر موجود تھے۔

 علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر ہے ،پیٹرول ار ڈالر کے ریٹ بڑھ جانے سے غریب کے گھر کے ٹھنڈے ہونے لگے ہیں ،ملک بھر سمیت شہر قائد میں ٹریفک کے مسائل عام ہیں رشوت خوری کے بازار گرم ہیں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ شہر قائد کچرے کے ڈھیر کا منطر پیش کرتا نظر آرہا ہے ،جس سے وہابئی امراض بھی پھوٹ رہے ہیں عوامی مسائل کے حل کی طرف زمہ داران کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بلدیاتی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے شہر کی اہم شاہراہیں نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بلکہ ان سڑکوں پر اب ندی نالوں کے مناظر پیش ہونے لگے ہیں ،انہوں نے حکومت سے مطاکبہ کیا کہ عوام کو انکے جائز حقوق دیئے جائیں اور مسائل کو ترججی بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ عوام شدید احتجاج کرنے پر حق بجانب ہونگے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ن لیگ کا دور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہا کوئی بھی قومی ادارہ منافع میں نہیں ملکی آمدن کا سب سے اہم حصہ شعبہ زراعت حکومتی نااہلی کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کسانوں کے وفد سے ملاقات میں کیا،ان کا کہنا تھا پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر شعبہ زراعت نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت دن بدن تنزلی کی طرف جار ہا ہے ۔ملک کے کسانوں اور چھوٹے زمینداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔حکومتی پالیساں صرف سرمایہ دار طبقے کو فائدہ دے رہی ہیں ۔مرکزی و صوبائی سطح پر کوئی مربوط اور جامع زرعی پالیسی موجود نہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو مجبور کیا جار رہے کہ وہ اپنا گنا سستے داموں فروخت کریں ۔ایسے اقدام چھوٹے کسانوں کوشدید مالی مشکلات کا شکار کررہی ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ صوبائی حکومت خود ایسے اقدامات کر رہی کہ چھوٹے کسان خود کشی پر مجبور ہو جائیں ۔ملک میں جنگی بنیادوں پر مربوط زرعی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔زراعت کے جدید اور زیادہ منافع بخش طریقوں کو فورغ دینا وقت کی اہم ضروت ہے ۔زرعی شعبے کی ترقی ملکی خوشحالی کی ضامن ہے جس کے لئے ملک کے کسانوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہونا ضروری ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں امت مسلمہ کے تنازعات کے حل میں قطعی مخلص نہیں ہیں۔ہمیں اپنے معاملات کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے انہیں خود حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہ یہود و نصاری دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے دشمن ہیں جو آڑے وقت میں اپنی اصل صورت کے ساتھ ظاہر ہو جا تے ہیں۔اس وقت پوری دنیا میں صرف مسلمان ممالک کی روبہ زوال ہیں۔اس تنزلی میں عالمی شیطانی قوتوں کی مکارانہ حکمت عملی کا پورا عمل دخل ہے۔وہ ممالک جو خود کو انسانی حقوق کا چیمپین سمجھتے ہیں کشمیر ،فلسطین ،یمن سمیت دیگر مسلم ممالک میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بولتے ہوئے ان کی زبان پر چھالے نکلنے لگتے ہیں۔عالم اسلام کو مسلکی تفریق اور گروہ بندی میں الجھا کر ایک دوسرے سے بدظن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ حقیقت نصف صدی پہلے ہی سمجھ لینی چاہیے تھی کہ مغربی استعمارنے مسلمان حکمرانوں کو ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ دوستی کے لبادے میں چھپے ان دشمن سے جتنی جلد ممکن ہو پیچھا چھڑا لینا ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا امریکہ،اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے کبھی بھی دوست رہے ہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں۔ہمیں ان کی گفتار میں اخلاص ڈھونڈنے کی بجائے ان کے کردار سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو اقتصادی، دفاعی اور معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے امت واحدہ بننا ہو گا۔ نظریاتی و فکری اختلاف کو علمی مباحث تک محدود رکھا جانا ہی ہم سب کے حق میں ہے۔ان اختلافات کوبنیاد بنا کر تصادم کر راہ اختیار کرنا سب کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی مضبوطی کے لیے نہ صرف حکومتی اور سفارتی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے بلکہ علما، پروفیسر، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہر ایک کو اپنی اپنی دسترس کے مطابق اس کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔عوامی کی شعوری رہنمائی سے انہیں ان کی اصل منزل کا پتا مل سکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree