وحدت نیوز(آرٹیکل)  انڈیا کے جاسوس نے اعتراف کیا کہ ہم پاکستان میں مسلکی بنیاد پر تقسیم کے ایجنڈنے پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کا بیرونی دشمن پاکستان پہنچنے کے لئے کس سرحد کو استعمال کیا اس پر بہت شور مچایا گیا اور ایک خاص سوچ کے اھداف کی تکمیل کے لئے منطقی وغیر منطقی تانے بانے بہت ملائے  گئے،کوئی بھی دشمن ہو وہ اپنے ہدف تک رسائی کے لئے سارے راستے استعمال کرتا ہے اور ہر حربہ و راستہ  اور چاروں اطراف اور فضائی وسمندری سب راستے استعمال کر سکتا ہے ،وہ ہمسایہ ممالک کے علاوہ دیگر سب قریب اور دور ایئر روٹس استعمال کر سکتا ہے،  ہمارے زمہ دار اداروں کو دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بیدار اور باخبر کی ضرورت ہے اور یقینا حتی الامکان کوشش کر رہے ہونگے،ان بیرونی روٹس سے زیادہ اہم یہ بات ہے کہ ہم ان عناصر اور دشمن کے الہ کاروں اور تنخواہ داروں کو پہچانیں جو اس کے ناپاک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہچاتے ہیں یا پہچانے کے زمہ دار اور سہولتکار ہیں.

دشمن کا ہدف:

"دشمن نے بتا دیا کہ ہمارا ہدف مذہبی اور مسلکی بنیاد پر انتشار پھیلانا اور اختلافات پیدا کرنا ہے. تاکہ پاکستان کو کمزور کر سکیں."

دشمن کے الہ کاروں کہ پہچان:

"ہر وہ فرد یا افراد کا مجموعہ یا گروہ اور پارٹی جو ملک میں عملی طور پر مذہبی ومسلکی تفرقہ ایجاد کرے اور انتشار پھیلائے یا انتشار پھیلانے میں مدد کرے."

ملک شہریوں میں مسلکی اختلافات وانتشار پھیلانے کا زمہ دار کون؟

23 جون 2017 کو جمعۃ الوداع کے دن یکے بعد دیگرے دو دھماکے پار چنار شہر میں ہوئے اور جس کے نتیجے میں سیکڑوں پاکستانیوں کے گھر اجڑ گئے. اس کے بعد عوام نے اس ظلم کے خلاف احتجاج کیا. احتجاج کرنے والے نہتے شہریوں پر ایف سی عناصر نے گولی چلا دی. اور کئی ایک گھروں کے چراغ گل کر دیے. اور ستم بالائے ستم کہ ان احتجاج کرنے اور دھرنے دینے والے ان مقتولوں کے ورثاء اور ان سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کرنے والوں پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ملک میں مذہبی اور مسلکی انتشار پھیلایا.

لیکن آئیں فیصلہ کریں کہ شہریوں میں انتشار پھیلانے کا زمہ دار کون ؟

1- اگر یہ سانحہ رونما نہ ہوتا تو یہ انتشار  نہ ہوتا . تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کسں گروہ اور مجموعہ نے انتشار پھیلانے میں دشمن کی ھ مدد کی.آیا دھماکے کرنے والوں نے یا قتل وغارت پر احتجاج کرنے والوں نے؟
2- دشمن کے رابطے میں کون ہے دھماکے کرنے والا یا عام شہری دھماکوں کا شکار بننے والا ؟
3- انتشار پھیلانے میں دھماکے کرنے والوں کی مذمت اور حوصلہ شکنی کرنا دشمن کی خدمت ہے یا دھماکے کرنے والوں کی وکالت اور حوصلہ افزائی دشمن کی خدمت ہے.؟
4- دھماکے کرنے والوں کے سہولتکار تلاش کرنا اور انکی نشان دھی کرنا دشمن کی خدمت ہے. یا انہیں بے نقاب کرنا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے کوشش کرنا دشمن کی خدمت ہے.
5- ایک وقت میں دو سانحے ملک کے مختلف دو مقامات پر ہوتے ہیں کیا دونوں سانحات کے متاثرین کی دلجوئی اور مدد انتشار کا سبب بنتی ہے یا ایک سانحه کے متاثرین کی مدد اور دلجوئی اور دوسرے سانے پر مکمل خاموشی اور انکی دلجوئی اور مدد نہ کرنا انتشار کا سبب بنتی ہے.
6- کیا دونوں سانحوں کے متاثرین کے پاس جانا انتشار کا سبب بنتا ہے یا ایک سانحے کے متاثرین کے پاس جانا اور دوسرے سانحے کے متاثرین کے پاس نہ جانا انتشار کا سبب بنتا ہے.
7- کیا دونوں سانحوں کے متاثرین کی یکسان مالی مدد انتشار کا سبب بنتی ہے یا ایک سانحے کے متاثرین کو دو برابر اور دوسرے سانحے کے متاثرین آدھی مدد کرنا شہریوں میں انتشار کا سبب بنتی ہے.
8- دونوں سانحات کی برابر میڈیا کوریج شہریوں میں انتشار پھیلاتی ہے یا ایک سانحہ کی کوریج کرنا اور دوسرے کی کوریج پر پابندی لگانا عام شہریوں میں انتشار پھیلانا ہے.
محترم قارئین آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ دشمن کا آلہ کار کون ہے؟ اور ملک کی عوام کو تقسیم کس نے کیا. ؟ اور انتشار کس نے پھیلایا.؟

تحریر:  ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒکی 29ویں برسی کےموقع پر  مرکزی اجتماع  بعنوان’’مہدی برحق کانفرنس‘‘6اگست 2017 بروز اتوار کو اسلام آباد میں منعقدہوگا،جس میں ملک کے طول وعرض سے ہزاروں عاشقان اور پیروان شہید قائد ؒ شریک ہوں گے ، جبکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کی شرکت بھی متوقع ہے، اس بات کا اعلان مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا،اس موقع پر کنونشن کے انتظامی امور کی تکمیل کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل   دی گئیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثار علی فیضی کو چیئرمین کنونشن نامزد کیا ہے جو اجتماع کے تمام امور کی نگرانی کریں گے، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری یوتھ ڈاکٹرعلامہ محمد یونس ،مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی  علامہ اصغر عسکری ،ضلعی سیکریٹری اسلام آباد علامہ محمد حسین شیرازی سمیت ضلع راولپنڈی اسلام آبادکےاہم تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔جنہوں نے شہید قائد کی برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع کے انعقاد کا عزم کیا اور کہا کہ انشاءاللہ خدا وند متعال سے امید ہے کہ اس برس مہدی عج برحق کانفرنس میں رکارڈ عوامی شرکت ہو گی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام ،امہات المومنین اور صحابہ کرامؓ کی قبروں کی مسماری آل سعود کا وہ قبیح فعل ہے جس پر امت مسلمہ انہیں کبھی معاف نہیں کر ے گی۔جنت البقیع جنت معلیٰ کو بلڈوز کر کے سعودی عرب نے مشاہیر اسلام سے اپنی لاتعلقی کا اظہار1925 میں ہی کر دیا تھا۔ آج اسلام کے نام پر دنیا کا امن تباہ کرنے والی عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اسی ایجنڈے کی پیروکار ہے۔شام اور عراق میں صحابہ کرام کی قبروں کو کھود کر اجساد مقدسہ کی توہین کرنے والوں کا یہ عمل آل سعود اور داعش کے تعلق کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم انہدام جنت البقیع پر عالم اسلام کو آل سعود کی جارحیت کے خلاف مشترکہ طور پر آواز بلند کرنی چاہیے۔یہود و نصاریٰ اپنے آلہ کاروں کے ذریعے مسلمانوں کے مقدسات کو نشانہ بنا کران ایمان کو جانچتے ہیں۔اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت اور قرآن کریم جلائے جانے کے واقعات کا حوصلہ عالم اسلام کی کمزوری کے باعث ممکن ہوا ہے۔دنیا کی باطل قوتیں اسلام کے خلاف تیزی سے سر اٹھا رہی ہیں۔جومسلم ممالک یہود ونصاری سے دوستی کا دم بھرتے ہیں اور مسلم ممالک کے خلاف نفرت کے اظہار میں پیش پیش ہیں وہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازشوں کے مکمل شریک کار ہیں۔علامہ ناصر عباس جعفری نے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع میں مسمار کی گئی تمام قبروں کی ان کی اصلی حالت میں لایا جائے۔دنیا بھرکے مسلم ممالک کی طرف سے جنت البقیع کی تعمیر کے لیے باقاعدہ تحریک شروع کی جائے اور اہل بیت اطہار علیہم السلام ،ازواج رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرام کی قبروں کی فوری تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے ۔

وحدت نیوز(لاہور) ن لیگی وزراء قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی بند کریں،رانا ثنااللہ کا بیان افواج پاکستان کیخلاف ن لیگ کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے،ن لیگ اپنے صفوں سے پہلے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نکال باہر کریں،پنجاب میں کالعدم شدت پسندوں کو ن لیگی وزراء کی سرپرستی حاصل ہے،افواج پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنے والے محب وطن نہیں ہو سکتے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اپنی منطقی انجام کو پہنچ کر رہے گا،مسلم لیگ ن اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم چلا رہی ہے،نوازشریف نے پاراچنار سانحے پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،جو بروقت قومی سلامتی کے اداروں نے ناکام بنا دیا،سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مہم چلانے میں ن لیگ کا میڈیا سیل ملوث ہے،ہم اپنی بابصیرت قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیے،پاکستان کی سلامتی اور پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور اقلیتی برادری ہمارے بھائی اور پاکستانی ہے،ہم نے ہمیشہ اتحاد امت اور ملک میں یکجہتی کی بات کی،اور آئندہ بھی دشمن کو کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی اور کرپٹ مافیا کیخلاف جب بھی وقت آیا مجلس وحدت مسلمین ہر اول دستہ ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انہدام جنت البقیع پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، جنت البقیع کو تباہ کرنے والے ہی عالم اسلام کو تقسیم کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں اور یہی عناصر ظہور امام مہدی کے بھی دشمن ہیں، اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض) کے مقدس مزارات کی تعمیر نو عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب آل سعود حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت تمام عالم اسلام شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دستہ امام حسن (ع) کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی کراچی میں آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقدہ مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بعد از مجلس جلوس عزا برآمد ہوا، جس نے شاہراہ پاکستان پر انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض) سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کا تحفظ مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جو لوگ دین اسلام کا نام استعمال کرکے یہ مکروہ فعل انجام دے رہے ہیں، وہ عناصر اللہ کی رحمت سے دور اور دنیا کی لعنت کے مستحق ہیں، ان کا مقصد ملت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار برطانوی پیداوار آل سعود حضرت امام مہدی (عج) کے دشمن اور انکے ظہور میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے آل سعود عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، جنہیں شیعہ سنی مسلمان اتحاد بین مسلمین کے ذریعے ناکام بناتے چلے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض) سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کی تعمیر نو تمام عالم اسلام پر فرض ہے، جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے، عالم اسلام کو جنت البقیع کی تعمیر کیلئے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کرنا ہونگے، مٹھی بھر آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار آل سعود کا اقتدار اپنے آخری دن گن رہا ہے، جس سے نظریں ہٹانے کیلئے انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب آل سعود مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن عالم اسلام کے غیور شیعہ سنی عوام آل سعود کو تاریخ دھرانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سمیت تمام عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور عملی اقدامات اٹھائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ہے، نیو رضویہ سوسائٹی میں علامہ حسن ظفر نقوی کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پی ایس پی کے وفد نے سانحہ پاراچنار پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی،ڈویڑنل سیکریٹری جنرل میثم عابدی ،علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور اور پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ہارون ، وسیم آفتاب اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔

 ملاقات کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں جس جس نے بھی مذہب، لسانیت و دیگر بنیاد پر بے گناہوں کا خون بہایا ہے، ان تمام قاتلوں اور دہشتگردوں کو اس کا خمیازہ دنیا و آخرت میں بھگتنا ہوگا، اس حساس ملکی و عالمی صورتحال میں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے فرقہ واریت کی سازش کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس حوالے سے ملک میں تکفیریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، لہٰذا ملکی بقا و سالمیت و استحکام کیلئے تمام مذہبی، سیاسی، عوامی اکائیوں کو عملی میدان میں اتحاد و وحدت کیلئے ساتھ دہشتگردی اور تکفیریت کے خلاف اقدامات کرنا ہونگے، کیونکہ دہشتگردی اور تکفیریت پاکستان اور عالم اسلام کیلئے زہر قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پاراچنار کے بعد تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہداءکے خانوادوں کیلئے اظہار یکجہتی انتہائی قابل ستائش ہے، ملکی دفاع کی فرنٹ لائن پاراچنار کے تحفظ اور داعش سے ملک و قوم کو محفوظ رکھنے کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتیں اسی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرینگی۔

 اس موقع پر پی ایس پی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ سانحہ پاراچنار کے بعد ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی گئی، لیکن ایم ڈبلیو ایم اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ پاراچنار کے بعد ملک میں جس طرح اتحاد و وحدت کی فضا کو نقصان پہنچے سے بچایا، وہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے لائق تقلید ہے، ملکی وحدت کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور رعلامہ راجہ ناصر عباس کی جدوجہد اور مثالی مو ¿قف کو سرہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم نے سانحہ پاراچنار کے بعد فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے اتحاد و وحدت کے پرچن حق کو بلند کیا اور سازش کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، امید کرتے ہیں کہ ان کا مثالی کردار آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔ انیس قائم خانی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ پاراچنار کے بعد شہداءکے خانوادوں کی استقامت ملک بھر کے مظلومین کیلئے باعث تقلید ہے، ظالم و دہشتگرد عناصر کے خلاف سانحہ پاراچنار کے شہداءکے خانوادوں کا قیام قابل فخر ہے، انہوں نے تمام تر ظلم و بربریت کے باوجود جس طرح پاکستانی پرچم کو سربلند رکھا وہ تمام محب وطن عوام و خواص کیلئے مثال و نمونہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree