وحدت نیوز( لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ یہ جان لیں کہ ابھی تو پاکستانی قوم نے ان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ لینا ہے، شیعہ قوم کسی صورت بھی ناصر شیرازی اور دیگر بے گناہ جوانوں کی غیر قانونی حراست پر چپ بیٹھنے والی نہیں اور ہم رانا ثناءاللہ کا پھانسی گھاٹ تک پیچھا کریں گے، ہم پاکستانی اداروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ کسی صورت بھی حکومتی ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،اگر ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو ناصر شیرازی کی بازیابی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکریٹری امورتربیت علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر بےقانون راناثناء اللہ نے اس مرد مجاہد ناصر شیرازی کو اغوا کر کے گرتی ہوئی حکومتی دیوار کو اپنے ہاتھوں سے ایک اور دھکا دیا ہے،یہ باشعور اور متحد پاکستانی قوم حکومتی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں،پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ شیعہ اور سنی متحد ہو کر قائد اور اقبال کے مثالی پاکستان کو زندہ کر دیں، پاکستان کے آئینی و قانونی ادارے رانا ثناءاللہ کی اس سازش کے خلاف فوری ایکشن لیں اور ناصر شیرازی کو بازیاب کرایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ یہ حکمران فرعون،شداد اور دیگر ظالم حکمرانوں کا انجام بھول چکے ہیں، ہم ان ظالموں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ بغیر کسی جرم کے حراست میں لیے گئے ہمارے بھائی ناصر شیرازی کو اگر رہا نہ کیا گیا تو اس ملک کی خواتین سیرت زینبیہ ع پر عمل کرتے ہوئے اس تحریک میں بھرپور کردار ادا کریں گی اور اس ظالم حکومت کو اس کے انجام تک پہنچائیں گی۔

وحدت نیوز(تفتان) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا) زائرین امام حسین ؑ کے آخری قافلے کے ہمراہ کوئٹہ سے تفتان بارڈر پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ بذریعہ سڑک اربعین حسینی ؑمیں شرکت کیلئے کربلا روانہ ہوں گے، آغا رضا نے وحدت نیوزسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر پر اب تک پینتیس ہزار زائرین پہنچ چکے ہیں ،جن میں سے بیس ہزار سے زائد نے بارڈر کراس کرلیا ہے، جبکہ آئندہ دو روز میں باقی ماندہ زائرین بھی ایرانی حدودمیں داخل ہوجائیں گے،آغا رضا کے مطابق بلوچستان حکومت نے اربعین حسینی ؑ میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے فقط 140بسوں کی ایران میں داخلے کی اجازت دی تھی مگر اب تک 450کے قریب بسیں ایران میں داخل ہو چکی ہیں۔

 آغا رضا نے کہاکہ   میں نے خود ایک رات زائرین کے ہمراہ سڑک پر گزاری ان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام سے ملاقات کی ، میں نے خود اپنی شناخت ظاہر کیئے بغیر لائن میں لگ کر امیگریشن کا عمل مکمل کروایاتاکہ زائرین کو درپیش مشکلات کا بخود ملاحظہ کرسکوں ، انہوں نے کہا کہ اس برس ریکارڈ زائرین زمینی راستے سے براستہ ایران کربلائے معلیٰ جا رہے ہیں، مختصرعملے اور سہولیات کی کمی کے باوجود ایف آئی اے کا عملہ شب وروز زائرین کو ایران روانہ کرنے میں مصروف ہے، جو کہ شفٹوں میں یہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، ایک روز میں پینتیس ہزار افراد کو بارڈر کراس کروانا ناممکنات میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیئے کوئٹہ سے نجف براہِ راست فلائٹ لیکر جانا کوئی مشکل کام نہیں تھالیکن اپنی قوم کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی میں نے زمینی سفر کو اہمیت دی تاکہ جس حد تک ممکن ہو زائرین کو درپیش مسائل کا حل نکال سکوں، اسی لیئے  میں کوئٹہ سے بلکل آخری قافلے کے ہمراہ تفتان بارڈر پہنچا ہوں، اس وقت کوئٹہ میں جو قافلے موجود ہیں یا تو ان کے ویزے کے مسائل ہیں یا بعض قافلہ سالار آگے جانا ہی نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ قافلہ سالار اور زائرین گرامی قدر اگر نظم ضبط میں بہتری لائیں تو امیگریشن کے عمل میں تیزی آسکتی ہے جس طرح ایرانی امیگریشن میں زائرین نظم وضبط کا خیال رکھتے ہیں اس بات بھی خیال رہے کہ پاکستان سے زیادہ ایرانی امیگریشن حکام ایک زائرین پر وقت صرف کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع نصیرآباد باری شاخ کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف ضلعی سیکرٹری جنرل نصیر آباد سید حسن ظفر شمسی کے قیادت میں بعد نمازِ جمعہ مرکزی امام بارگاہ امام علی رضا علیہ السلام سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے سید ناصر شیرازی صاحب نے پنجاب ہائی کورٹ میں رانا ثناء اللہ کے خلاف پٹیشن دائر کروائی تھی اس کے بعد اسے اغوا کرایا گیا حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے ایک سیاسی جماعت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا اغوا حکومتِ پنجاب پر سوالیہ نشان ہے ہم حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان اور تمام تر ریاستی اداروں اور  آرمی چیف  قمر جاوید باجوہ  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سید ناصر شیرازی صاحب کو فوراً  بازیاب کرایا جائے۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر  بعد نماز جمعہ   جامع حیدری مسجدتا جیل موڑتک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،  ریلی کی قیادت  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے ضلعی  ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ احسان شر نے کی ریلی میں نمازیوں اور مومنین نے بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی سے برادر احسان شر،شیعہ رابطہ کونسل کے چئیرمین حجتہ السلام علامہ علی بخش سجادی، آئی ایس او سکھر کے ڈی پی برادر سلیم حیدر  نے خطاب کیا،  ایڈوکیٹ احسان شر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر ایڈوکیٹ ناصر شیرازی کو گھر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس حکومتی اداروں کے اہلکاروں نے بے وجہ بے قصور اٹھانے اور غائب کرنے کا عمل کرنا لاقونونیت ہے اور یہ عمل پہلے سے رکا ہی نہیں اور ہمارے قائدین کو بھی غائب کرنا حکومت کی نااہلی اور ریاستی اداروں کی بے حثی کا کھلا نتیجہ اور صہونی قوتوں کی دسترسی اور نواز حکومت کی ہمیشہ شیعہ دشمنی اور کالعدم تنظیموں کی ساتھی رہی ہے ۔

 خطیب جمعہ شیعہ رابطہ کونسل کے چئیرمین  حجتہ السلام و مسلمین علامہ علی بخش سجادی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادر ناصر شیرازی کو غائب کرنا نواز حکومت کی روایتی شیعہ دشمنی اور  ایک کھلم کھلا دہشتگردی ہے نواز حکومت سعودی عرب اور امریکا کے ٹکڑوں پر پلنے والا ہے ہم ملعون وزیر داخلہ پنجاب حکومت رانا ثناءاللہ ہمیشہ سے پنجاب میں شیعہ دشمنی میں اور معصوم لوگوں اور تنظیمی برادران کو گھروں سے اٹھانا کے عمل کو روکا جائے ورنہ ایسے نہ ہو کہ ہم اگر روڈوں پر آئے تو یہ حکومت نہیں رہے گی شرکائے ریلی نے تمام سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برادر ناصر شیرازی سمیت تمام غائب شیعہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے شرکائے ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں سمیت  اور کارکنا نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد از ریلی دعائے امام زماں ؑ پر جیل موڑ پر اختتام پذ یر ہوئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree