وحدت نیوز(لاہور) پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی کا سہرا سکیورٹی اداروں کے سر ہے، دہشتگردوں کو قومی یکجہتی کے ساتھ ہی شکست دے سکتے ہیں،انتہا پسندوں کی سرکوبی کے لئے قوم سکیورٹی فورسسز کا ساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے ترجمان راجہ امجد حسین نے صوبائی سیکرٹریٹ میں وحدت یوتھ کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مہمان سر ی لنکن ٹیم پاکستان نے آکر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے،پوری قوم مہمان ٹیم اور سکیورٹی فورسسز کے شکر گزار ہیں،شہدائے پاکستان کے پاکیزہ لہوکو قوم رائیگاں نہیں جانے دیگی،راجہ امجد نے کہا کہ ملک بھر میں انتہا پسندوں کے نرسریوں کو ختم کیے بغیر اس ناسور سے مکمل نجات ملنا ممکن نہیں،دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کیخلاف اقدامات قیام امن کے لئے نا گریز ہوچکاہے،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے شدت پسندوں کے نرسریاں تکفیری مدارس کا خاتمہ ضروری ہے،ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے،اجلاس میں اسد علی ،سید سجاد نقوی،علی نوید،شعیب علی،رانا کاظم علی،توصیف حیدر سمیت دیگر کارکنان شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(بیروت) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا چھ رکنی وفد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں عالمی فلسطین کانفرنس ’’الوعد الحق‘‘ (سچا وعدہ) میں شرکت کے لئےبیروت پہنچ گیاہے، وفد میں جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما و سابق رکنی قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے ترجمان پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر انجم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی اور معروف سماجی کارکن حیدر زیدی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ علمائے مقاومت کے عالمی اتحاد کی جانب سے منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیا جا رہا ہے، جہاں مفتی اعظم القدس و فلسطین سمیت مفتی اعظم لبنان، عراق، شام، یمن سمیت عرب اور افریقی ممالک کے جید علمائے کرام، اسکالرز اور تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل جماعتوں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی، پاپولر فرنٹ، پی ایل او اور دیگر کے اعلٰی سطح کے قائدین شریک ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) کامیاب ہڑتال سے ثابت ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی عوام کش پالیسیاں منظور نہیں۔گلگت بلتستان کے عوام پر جبری طور پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں،خطے کے عوام ستر سال سے آئینی تشخص کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما ورکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ خطے کے آئینی تشخص کے بغیر ٹیکسوں کا نفاذ یہاں کے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔گلگت بلتستان کے عوام اپنا آئینی تشخص مانگ رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو کرپشن سے فرصت ہی نہیں ملتی، مختلف اداوار میں حقوق کے نام پر کمیٹیاں تشکیلج پاتی ہیں لیکن آج تک کسی حکومت نے گوارا نہیں کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے احسانات کا بدلہ چکائیں۔ستم ظریفی یہ کہ کرپٹ حکمران ایک نااہل شخص کو بچانے کیلئے تو راتوں رات آئین تبدیل کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا جائز حق دینے کیلئے کوئی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی تناظر میں گلگت بلتستان کے عوام پر جبری طور پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں اور عوام نے کامیاب ہڑتال کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ حقوق دیئے بغیر جبری ٹیکس کو ہرگز قبول نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے لبنان میں دوسری عالمی علماء کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود کے نام اپنے پیغام میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد اور جہاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور نجات کے مقدس جہاد کے سلسلے میں اللہ تعالٰی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی اور نجات کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے علماء، دانشوروں اور سیاستدانوں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس مقدس جہاد میں اسلام اور مسلمانوں کی فتح یقینی ہے اور آج علماء اور دانشوروں کی کانفرنس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ لبنان میں دوسری عالمی علماء کانفرنس بیروت میں فلسطین کے عنوان سے آج شروع ہوئی، جو کل تک جاری رہے گی۔ شیخ ماہر حمود نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کی کانفرنس بالفور اعلامیے کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے اور اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ فلسطین علاقے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ بالفور اعلامیہ یا ڈکلیریشن  1917ء میں اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ آرٹر جیمز بالفور نے صیہونی سیاستدان اور برطانوی رکن پارلیمنٹ والٹرروٹشیلڈ کو خطاب کرتے ہوئے جاری کیا تھا۔ جس میں سرزمین فلسطین میں اسرائیلیوں کو بسانے کی بات کی گئی تھی اور یہ اعلامیہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی تشکیل کا نقطہ آغاز شمار ہوتا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)  ڈوگرا حکومت کے پنجوں سے خطہ گلگت بلتستان کو آزاد کروانے والے غازیوں، مجاہدوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ستر سال گزرنے کے باوجودوفاق کا سرزمین گلگت بلتستان کے آئینی تشخص کومعین نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔گلگت بلتستان کو آئینی تشخص دیئے بغیر پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے راستے میں بہت سی دشواریاں درپیش ہونگی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میںکہا کہ کرنل حسن خان اور بابر خان کی سرکردگی میں خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگرا کی غلامی سے آزاد کرانے والے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے اپنے جان ومال کی پرواہ کئے بغیر زمانے کے طاغوت سے ٹکر لیا اور اٹھائیس ہزار مربع میل پر محیط خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگراہ فوجیوں کے تسلط سے آزاد کروایا۔انہوں نے کہا کہ انہی قومی ہیزوز کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مملکت خداداد پاکستان کی سرحدیں ہمسائیہ ملک چین کے ساتھ منسلک ہوگئیں اور سی پیک جیسے میگا منصوبے کیلئے راستہ ہموار ہوگیا۔قیام پاکستان کیلئے قوم نے جس قدر قربانیاں دی ہیں گلگت بلتستان کے عوام نے استحکام پاکستان کیلئے اس سے کئی گنا زیادہ قربانیاں دی ہیں۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ہمارے قومی ہیروز کے احسانات اور قربانیوں کو یکسر بھلا دیا ہے اور رفتہ رفتہ ہمارے قومی یادگاروں کو مٹایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس والہانہ عقیدت اور محبت کے ساتھ یہاں کے عوام نے ریاست پاکستان کا ساتھ دیا اور استحکام پاکستان کیلئے آج بھی پے درپے قربانیاں دے رہے ہیں اس کا صلہ آج تک نہیں ملا ہے ۔انہوں نے ریاستی مشینری اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وقت ضائع کئے بغیر خطہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے اور علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کاازالہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی، صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری، کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری جنرل سید عباس علی، ڈیٹی سکریٹری جنرل رجب علی، حاجی عمران علی ہزارہ، رشید علی طوری، کامران حسین ہزارہ، ضلعی سکریٹری جنرل جعفر علی جعفری، ضلعی ڈپٹی سکریٹری جنرل فدا حسین ہزارہ، ودیگر زمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت اور انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پھنسے ہوئے زائرین کی تفتان روانگی کا جلد از جلد انتظام کیا جائے۔ زائرین وطن عزیز کے گوشہ و کنار سے نواسہ رسولﷺ کی زیارات کیلئے اس وقت کوئٹہ شہر میں مشکلات کے شکار ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ہر سال جان بوجھ کر زائرین کیلئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں۔ عراق میں داعش کا خطرہ ہونے کے باوجود بھی زائرین کو ایسی مشکلات درپیش نہیں آتی۔ لیکن کوئٹہ سے تفتان کا سفر زائرین کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ کیا ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت عراقی سیکیورٹی اداروں سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔ سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے لیکن کوئی بھی ملک اپنی ہی عوام کو اس طرح سے تنگ نہیں کرتی اس وقت تقریباً 400 بسیں اور ہزاروں زائرین کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لیکن حکومت نے صرف 140 بسوں کو اس سال لے جانے کا شرط لگائی ہے۔ جو ایک غیر منطقی اور غیر آئینی شرط ہے۔ حکومت اور انتظامیہ جلد از جلد تمام زائرین کی تفتان روانگی کا بندوبست کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree