The Latest

وحدت نیوز(میر پورخاص) شیعہ علما کونسل میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹھی، اور تھرپارکر کے ڈویژن، ضلع او رتعلقہ کے زمہ دارن علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی مظلوموں کے حقوق کے لیئے جاری جدوجہد  سے متاثر ہوکر مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہوگئے،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ميرپورخاص، مٹھی، عمرکوٹ، تھرپارکراضلاع کا مشترکہ اجلاس درگاہ مکھن شاہ میرپورخاص میں منعقد ہواجس میں ایم ڈبلیو ایم کے  مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی ،صوبائی رہنما یعقوب حسینی، مولانا دوست علی سعیدی،مولانا نقی حیدری،مختیار دایو ،منور جعفری ،ندیم جعفری اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما ساجد مہدوی نے شرکت کی،اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم میرپورخاص کے رہنما بشیر شاہ اور راجہ اسد شاہ کی کوششوں سے شیعہ علماء کونسل کے ڈویژن ضلع اور تعلقہ کے متعددزمہ داران نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا باقائدہ علان کیا،ایم ڈبلیوایم میں شامل ہونے والوں میں شیعہ علماء کونسل میرپورخاص کے سابقہ ڈویژنل صدر عباس علی اپنے ساتھیوں سہیل ساجدی، دوست علی، شمشیرعلی ،لالا غلام رسول، فدا حسین ، ساجد شاہ صدر تعلقہ سامارو ، اعجاز نقوی، نیاز بجھیڑ تعلقہ کنری، مولانا خادم نھڑیو، مولوی عابد حسین ضلع عمرکوٹ، عمران عباس سٹی شادی پلی،رفیق مہدوی ، اکبر بجھیڑ، اعجاز شاہ، اکبرشاہ، رمیز رند ، سیف الملوک  اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کے رہنما عامر علی نے اپنی شمولیت اعلان کیا، بعد ازاں

ضلع عمرکوٹ کے لئے اعجاز علی شاہ  علی اکبرشاہ، رمیز رند اور سیف الملوک، ضلع تھرپارکر اور مٹھی کے لئے سید شجاعت شاہ، پرویز علی، اکبرعلی بجھیڑ، غلام قادر اور نواز علی بجھیڑ ایم ڈبلیوایم کے آرگنائزر مقررکیئے گئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوواردکارکنان کا کہناتھاکہ ہم نے بغیرکسی جبر کے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایم ڈبلیوایم نہ فقط اہل تشیع بلکہ پوری مظلوم ملت پاکستان کے حقوق کی آواز بلندکرنے والی جماعت ہے جس کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری شب وروز محروموں کے حقوق کے لئے برسرپیکار ہیں ، انشاءاللہ ہم خون کے آخری قطرے تک قائد وحدت کی ہر صدا پر لبیک کہیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر اگر عمل کیا جاتا تو آج ضرب عضب کے نتائج مختلف ہوتے۔ایک طرف فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتی رہی اور دوسری طرف ملک کی عسکری طاقت کے اس اقدام کے خلاف طالبان و داعش کے حمایتی پروپیگنڈوں میں مصروف رہے جس نے ضرب عضب کو شدیدنقصان پہنچایا۔ملک سلامتی کے خلاف سرگرم عناصر کو مذہب کی ڈھال استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جاتی تو متعدد وائیٹ کالر دہشت گرد اس وقت سلاخوں کے پیچھے اپنے انجام کا انتظار کر رہے ہوتے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے حکومت اور فوج کو ایک پیج پر آنا ہو گا تاکہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کیے جا سکیں۔اس میں عوام بھی سیاسی و عسکری قوتوں کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نکات واضح ہیں۔ان پر بلاتاخیر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے ۔مساجد و امام بارگاہوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات بدترین سانحات ہیں ان کے ذمہ داران کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ہر اس تنظیم کو کالعدم قرار دیا جائے جس کا عسکری ونگ موجود ہے اور ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ کالعدم جماعتوں اور ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی مالی معاونت کو بھی دہشت گردی قرار دیا جائے۔ان مدارس کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے جن کی سرپرستی کالعدم مذہبی جماعتیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیزمیں عدم استحکام اور امن و سکون کے فقدان کا بنیادی سبب کالعدم مذہبی جماعتوں کی ملک دشمن سرگرمیاں ہیں۔ملک کا ہر فرد جانتا ہے کہ یہی کالعدم جماعتیں نام بدل کر نہ صرف اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں بلکہ چندہ اور زکوۃ جمع کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ان کو جب تک نکیل نہیں ڈالی جاتی تب تک نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے دعوے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہوں گے۔

انہوں نے کہا جنرل ناصر خان جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کا سربراہ منتخب کرنے کے حکومتی فیصلے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔جنرل ناصر جنجوعہ نے کوئٹہ میں کورکمانڈر کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کر کے نیک نامی کمائی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ان کو تب ہی کامیاب قرار دیا جا سکے گا جب وہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھاتے ہوئے کسی مصلحت یا بیرونی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے پولٹیکل سیکرٹری سید تقی ظفرنے ڈویژنل پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے معیاری تعلیم، بے روزگاری کا خاتمہ اور شعوری تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت شاہانہ سفری سہولیات پر قومی دولت لٹانے کی بجائے اعلی تعلیمی منصوبوں پر پیسہ خرچ کرے تاکہ پاکستان کا مستقبل پڑھے لکھے باشعور اور محفوظ ہاتھوں کو سونپا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے آلہ کار بننے والے افراد اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور شعوری تقاضوں سے نابلد ہیں۔ اسلام دشمن قوتوں ایسے ہی کم علم لوگوں کے جذبات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتیں آئی ہیں۔سانحہ کوئٹہ بے گناہ عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے ملک میں عدم استحکام پھیلا نے کے درپے ہیں سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے حالات میں عوام کی جان و مال ملکی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کرنا حکومت ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے انہوں نے شہر قائد میں موجودہ صفائی کے ابتر حالات پر حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حکومتی عدم توجہی اور بلدیاتی نظام کی مکمل بحالی کے سبب شہر کچرے کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے شہر کودرپیش ان درینہ مسائل کے حل کیلئے حکومت سندھ کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) لاہور، راولپنڈی ،کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں معصوم بچوں کے اغواءکی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ان کے اعضاءنکال کرقتل کردینے جیسے سنگین واقعات پرانتہائی تشویش اور غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ درندہ صفت لوگوں کی جانب سے معصوم بچوں کا اغواءاور قتل ریاستی اور سکیورٹی اداروں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، ہزاروں کی تعداد میں بچوں کا اغواءکوئی معمولی بات نہیں ، سکیورٹی اداروں کی جانب سے اب تک کسی مجرم کو گرفتار نہ کرنا اور سزا نہ دینا قابل تشویش ہے،جب ملک  کے سکیورٹی ادارے اغواکارگروہ کا قلع قمع کرنے کی اہلیت کا نہ رکھتےہوں ان سے ملک دشمن قوتوں کے مقابلہ کی امید رکھنا حماقت کے سوا کچھ نہیں ، 20کروڑپاکستانیوں کا مطالبہ ہے کہ معصوم بچوں کے اغواکاروں کوسر عام نشان عبرت بنایا جائے، پاکستان میں جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ یہاں سزا اور جزا کے قانون پر عملدرآمد ناہونے کے باعث ہے، ناقص عدالتی نظام کی وجہ سے مجرم قانون کی شکنجے میں آتا نہیں اور بے گناہ قانون کے شکنجے سے بٖغیر رشوت کے نکلتا نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معصوم بچوں کے اغواءکی بڑھتی ہوئی کاروائیوں میں ایک منظم گروہ  ملوث ہے جسے ماہر ڈاکٹرز کی مدد بھی حاصل ہے جو کہ بچوں کے جسم سے قیمتی اعضاءباحفاظت نکال کرانہیں محفوظ رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ، اس سنگین جرم میں ملوث گروہ کو زیر گرفت لانا اور انہیں قرار واقعی سزا دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے جس میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ، لاہور سے شروع ہونے والا بچوں کے اغواءکایہ سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں پھیل چکا ہے،متعدداغواکاروں کا عوام کے ہتھے چڑھ جانےاور قانون فافذ کرنے والوں کی گرفت میں پہنچ جانے کے باوجوداس گروہ کے سرغنہ کااب تک گرفتار نہ ہونا باعث تشویش ہے، پاکستان کے عوام اس قبیح فعل میں ملوث دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پہنچتا دیکھنے کے منتظر ہیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹرابوالخیر زبیر کی کوئٹہ آمد پر علماء و مشائخ کا ایک اہم اجلاس ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوا، جسمیں ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کے علاوہ علامہ سید ہاشم موسوی مرکزی سیکریٹری آئمہ جمعہ فورم مجلس وحدت مسلمین پاکستان،مولانا عبدالقدوس ساسولی چیف آرگنائزر جمعیت علماء پاکستان ، عبدالحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان، انوار الحق حقانی مجلس ختم نبوت بلوچستان، مفتی محمد قاسم امیر جماعت الدعوہ بلوچستان، اکبر زاہدی تحریک اسلامی بلوچستان، عبدالسلام امیر تنظیم اسلامی بلوچستان، عبدالرحیم رحیمی، مفتی محمد جان قادری، سید مومن شاہ جیلانی اور دیگر علماء نے شرکت کی علامہ سید ہاشم موسوی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تعصب کی فضا کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری ریاستی ادارے اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے, انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے ثابت کیا کہ شیعہ سنی کے مشترک دشمن تکفیری سوچ رکھنے والے عناصر ہیں.

وحدت نیوز(گلگت) بگروٹ ہاسٹل پر سرکاری اہل کاروں کادھاوا حالات کو کشیدہ کرنے سازش ہے۔1962 میں بگروٹ کی فلاحی تنظیم کو الاٹ کی گئی اراضی کو اے سی گلگت کی سربراہی میں تعمیرات اور واٹر ٹینکی کو گرانا سراسر زیادتی ہے اس قسم کے فرمائشی پروگرام کا ایڈمنسٹریشن حصہ نہ بنے ایسے اقدامات علاقے میں انارکی پھیلانے کا باعث بنیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ الاٹ شدہ زمین پر سرکاری قبضہ کسی طور قابل قبول نہیں ایسے اقدامات سے علاقے میں حکومت کے خلاف نفرتیں جنم لیں گی ، حکومت کے اس اقدام سے اس کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی ہے اور بگروٹ ہاسٹل کی علاقے میں تعلیم کو عام کرنے میں بیش بہا خدمات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلان پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور حکومت کا یہ اقدام ہڑتال کو ناکام بنانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بندوبست ایک عرصے سے پورے علاقے کا ریکارڈ خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے اور عوامی زمینوں کی بندربانٹ کے ذریعے مال بناؤ مہم میں مصروف ہیں جن کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے محکمہ بندوبست کے کرپٹ آفیسروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ وقار مہدی، راشد ربانی، نجمی عالم اور دیگر رہنماوں نے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی ، سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفر اور ثمر زیدی بھی موجودتھے، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے درمیان قومی وبین الاقوامی صورت حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب پر قائم تحفظ پاکستان احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر وعدے کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو پھر 2ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں میرے سمیت تمام مرکزی رہنما اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔۔حکومت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ ہمارا احتجاجی کیمپ ابھی تک قائم ہے ۔ تسلیم شدہ مطالبات پر  عمل درآمدمیں حکومتی سست روی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے ۔حکومت فوری طور پر ہمارے تحفظات کا ازالہ کرے۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ جب تک اس کے تمام نکات پر عمل نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔عوام کو لفظوں کے ہیر پھیر میں الجھانے کا وقت اب گزر چکا ہے۔ اب ملکی حالات عملی اقدامات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ضرب عضب کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

 تحریک انصاف کے سربراہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  اپنے صوبے کے لوگوں کو نظر انداز کرنےکی پالیسی عمران خان کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بنے گی ۔خیبرپختونخواہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہدا کے گھروں کی طرف جانے کے لیے عمران خان کے پاس وقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل عوام کے لیے تکلیف اور اضطراب کا باعث ہے۔عمران خان کو اپنے رویہ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر کے خطے کی صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے۔کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ خطاب پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہ مودی کی تقریر سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے محرکات واضح ہو چکے ہیں۔اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔بھارت کی اس سنگین سفارتی خلاف ورزی کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ننگی جارحیت نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔بھارتی افواج کی وحشیانہ درندگی کے مناظر میڈیا پر موجود ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس زیادتی کا سختی سے نوٹس لیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شجا ع آباد یونٹ ہزارہ ٹاون کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح کی پالیسیوں کو نا صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہیے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدار حل کا ضامن ہونا چاہیے ۔ یہ پالیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر عمل در آمد کرکے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہیں۔ حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ معاشرے میں نابرابری کی صورتحال ہی پیدا نہ ہوں،ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی تین سالہ کارکردگی عوامی خدمت کا سنہرا باب ہے،شب وروز جاری فلاحی منصوبہ جات کی بدولت ایم ڈبلیوایم اور آغا رضا حلقے کے عوام کی دل کی دھڑکن بن چکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ و سیاست کے مستندمفکرین کا منصب سیاست اور حق حکمرانی کو معاشرے میں اخلاقی لحاظ سے کمال اور کردار کے لحاظ سے مثال کا درجہ رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص کرنا اسی وجہ سے ہے۔کہ سیاست سے منسلک طبقہ نا صرف ریاست کے اداروں میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور کمزرویوں پر چیک رکھتا ہے بلکہ عوام کی سوچ کو مثبت سانچے میں ڈال کر سماجی رویے بھی متعین کرتا ہے۔ نمائندوں اور حکمرانوں کے انتخاب کے معاملے میں ہمیں جہاں اخلاقی بے راہ روی یا دیانتداری کے حوالے سے کسی پر معمولی سا الزام بھی سامنے آنے پر سسٹم اور سیاسی جماعتیں امیدواری کے مرحلے پر ہی ایسے افراد کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کرنا چاہیے۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ قومی سیاست صرف مفادات کا کھیل بن کر رہ گئی ہے۔ پولیٹکل سسٹم کی اوور ہالنگ کے لیے بھی ایک عدد ایکشن پلان وضع کرنا ناگزیر قومی ضرورت بن چکا ہے۔

وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک) وطن پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں مجلس وحدت مسلمین نے مختلف شہروں میں جشن کی تقاریب اور ریلی کا انعقاد کرکے وطن عزیز سے اپنے عشق ومحبت کا اظہار کیا وہیں وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے  #جناح_کا _پاکستان کےنام سے کامیاب ٹیوٹر ٹرینڈ کا اجراءبھی کیا گیا، جس نے تین منٹ کے اندر پاکستان کے دس ٹاپ ٹرینڈ ز میں تیسری پوزیشن حاصل کی،وحدت سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج ڈاکٹر مدثرحسین کا کہناتھا کہ   #جناح_کا _پاکستان کے عنوان سے ٹیوٹر ٹرینڈ سیٹ کرنے کا مقصد آزادی کے ستربرس گذر جانے کے بعد اقوام عالم کو یہ بتانا تھا کہ اصل پاکستان وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح چھوڑ کرگئے تھے ،تکفیریت ، انتہاپسندی ، کرپشن اور دہشت گردی کی جناح کے پاکستان میں کوئی گنجائش موجود نہیں، دوسری جانب  جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے  وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مرکزی قائدین کے اقوال تصویری صورت میں نشر کیئے گئے جنہیں سوشل میڈیا پربہت پزیرائی حاصل ہوئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree