The Latest

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ وقار مہدی، راشد ربانی، نجمی عالم اور دیگر رہنماوں نے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی ، سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفر اور ثمر زیدی بھی موجودتھے، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے درمیان قومی وبین الاقوامی صورت حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیشنل پریس کلب پر قائم تحفظ پاکستان احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر وعدے کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو پھر 2ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں میرے سمیت تمام مرکزی رہنما اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔۔حکومت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ ہمارا احتجاجی کیمپ ابھی تک قائم ہے ۔ تسلیم شدہ مطالبات پر  عمل درآمدمیں حکومتی سست روی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے ۔حکومت فوری طور پر ہمارے تحفظات کا ازالہ کرے۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ جب تک اس کے تمام نکات پر عمل نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔عوام کو لفظوں کے ہیر پھیر میں الجھانے کا وقت اب گزر چکا ہے۔ اب ملکی حالات عملی اقدامات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ضرب عضب کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

 تحریک انصاف کے سربراہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  اپنے صوبے کے لوگوں کو نظر انداز کرنےکی پالیسی عمران خان کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بنے گی ۔خیبرپختونخواہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہدا کے گھروں کی طرف جانے کے لیے عمران خان کے پاس وقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل عوام کے لیے تکلیف اور اضطراب کا باعث ہے۔عمران خان کو اپنے رویہ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر کے خطے کی صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے۔کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ خطاب پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہ مودی کی تقریر سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے محرکات واضح ہو چکے ہیں۔اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔بھارت کی اس سنگین سفارتی خلاف ورزی کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ننگی جارحیت نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔بھارتی افواج کی وحشیانہ درندگی کے مناظر میڈیا پر موجود ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس زیادتی کا سختی سے نوٹس لیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے شجا ع آباد یونٹ ہزارہ ٹاون کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح کی پالیسیوں کو نا صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہیے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدار حل کا ضامن ہونا چاہیے ۔ یہ پالیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر عمل در آمد کرکے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہیں۔ حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ معاشرے میں نابرابری کی صورتحال ہی پیدا نہ ہوں،ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی تین سالہ کارکردگی عوامی خدمت کا سنہرا باب ہے،شب وروز جاری فلاحی منصوبہ جات کی بدولت ایم ڈبلیوایم اور آغا رضا حلقے کے عوام کی دل کی دھڑکن بن چکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ و سیاست کے مستندمفکرین کا منصب سیاست اور حق حکمرانی کو معاشرے میں اخلاقی لحاظ سے کمال اور کردار کے لحاظ سے مثال کا درجہ رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص کرنا اسی وجہ سے ہے۔کہ سیاست سے منسلک طبقہ نا صرف ریاست کے اداروں میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور کمزرویوں پر چیک رکھتا ہے بلکہ عوام کی سوچ کو مثبت سانچے میں ڈال کر سماجی رویے بھی متعین کرتا ہے۔ نمائندوں اور حکمرانوں کے انتخاب کے معاملے میں ہمیں جہاں اخلاقی بے راہ روی یا دیانتداری کے حوالے سے کسی پر معمولی سا الزام بھی سامنے آنے پر سسٹم اور سیاسی جماعتیں امیدواری کے مرحلے پر ہی ایسے افراد کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کرنا چاہیے۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ قومی سیاست صرف مفادات کا کھیل بن کر رہ گئی ہے۔ پولیٹکل سسٹم کی اوور ہالنگ کے لیے بھی ایک عدد ایکشن پلان وضع کرنا ناگزیر قومی ضرورت بن چکا ہے۔

وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک) وطن پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں مجلس وحدت مسلمین نے مختلف شہروں میں جشن کی تقاریب اور ریلی کا انعقاد کرکے وطن عزیز سے اپنے عشق ومحبت کا اظہار کیا وہیں وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے  #جناح_کا _پاکستان کےنام سے کامیاب ٹیوٹر ٹرینڈ کا اجراءبھی کیا گیا، جس نے تین منٹ کے اندر پاکستان کے دس ٹاپ ٹرینڈ ز میں تیسری پوزیشن حاصل کی،وحدت سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج ڈاکٹر مدثرحسین کا کہناتھا کہ   #جناح_کا _پاکستان کے عنوان سے ٹیوٹر ٹرینڈ سیٹ کرنے کا مقصد آزادی کے ستربرس گذر جانے کے بعد اقوام عالم کو یہ بتانا تھا کہ اصل پاکستان وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح چھوڑ کرگئے تھے ،تکفیریت ، انتہاپسندی ، کرپشن اور دہشت گردی کی جناح کے پاکستان میں کوئی گنجائش موجود نہیں، دوسری جانب  جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے  وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مرکزی قائدین کے اقوال تصویری صورت میں نشر کیئے گئے جنہیں سوشل میڈیا پربہت پزیرائی حاصل ہوئی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں 14 اگست کو وطن عزیز کی آزادی کے موقع پر جشن اور پرچم کشائی کے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ ہاشم موسوی، ایم پی اے آغا رضا، ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ ولایت حسین، کونسلرز کربلائی رجب علی، عباس علی، سید مہدی اور علاقے کے دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایم ڈبلیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے تقریب سے خطاب کے دوران وطن عزیز کے تمام شہریوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے بڑھتی ہیں۔پاکستان اس وقت بد ترین حالات سے دو چار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے علاوہ طبقاتی نظام، سیاسی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان نے ہمیں چاروں طرف سے گیر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ہم بحیثیت قوم قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کرنے اور قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہم بانیان پاکستان کی آرزوں کی تکمیل میں ناکام ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے۔ ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سب پاکستان کی بدولت ہیں اور کم کو ہمارا بچے بھی اسی وطن میں سانس لیں گے ۔ قرارداد پاکستان کی صورت میں برصغیر کے مسلم اکثیریتی علاقوں کیلئے آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن قیام پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مختلف صوبوں اور قوموں کے درمیام فاصلیں پیدا ہو گئے۔ ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کیلئے جدو جہد کرنا چاہئے جہاں ہم آہنگی، برداشت، امن، خوشحالی کا راج ہو اور جہاں لوگ امن سے زندگی گزار سکے اور ملک ترقی کا سفر طے کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو اپنے قبلے کی درستگی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی کاؤشیں کرنا ہوگی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔ پرچم کشائی کی تقریب میں علامہ اعجاز حسین بہشتی کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا اور سیکریٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن عباس علی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قیمت پرملی وحدت کو قائم رکھیں تاکہ مکتب اھلبیت (ع) کے دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔
 
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس کی یہ اپیل سامنے آئی ہے جس کا مکمل متن ذیل میں ہے۔
 
السلام علیکم ، میری اپنے تمام دوستوں اور مجلس کے ساتھیوں کی خدمت میں گزارش ہے کہہ ہمیں دشمن اندرونی محاذ بنا کر اس میں الجهانا چاہتا ہے آپس میں ایک دوسرے کے خلاف مشغول رکهنا چاہتا ہے،وہ آپ کا براہ راست مقابلہ نہیں کر سکتا ،وہ آپ سے خوف زدہ ہے ،آپ شهید مظلوم علامہ عارف حسینی رہ کے افکار، سیرت اور کردار کے وارث ہیں ،آپ اس عصر کے نمرودوں ، فرعونوں،اور یزیدوں کو شکست دینے والوں اور انکے اقتدار کے بتکدے کو توڑنے والے امام خمینی اور رہبر معظم کے پیرو ہیں.دشمن آپ کی کمٹمنٹ ، ثابت قدمی، بصیرت ،شجاعت،جواں مردی صبر اور استقامت سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کو اپنے مکروہ عزائم میں رکاوٹ سمجهتا ہے.لہذا دشمن ہماری توانائیوں کو اندرونی محاذ میں الجها کر ضائع کرنا چاہتا ہے ،بنا بر یں ہماری توجہ پاکستان کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد پر مرکوز رہے ،اپنے اندرونی لوگ آئندہ دنوں میں ممکن ہے ایک بڑی پروپیگنڈہ مہم شروع کریں اپنے آپ کو اس وحدت شکن پروپیگنڈہ مہم سے الگ تهلگ رکهیں .اور اپنے ان دوستوں کے بارے خدا کی بارگاہ میں دعا کریں کہ انکے دل ہمارے بارے نرم ہو جائیں .اگر کوئی مجهے دشنام دیتا ہے یا میری توہین کرتا ہے تو قرآن راستہ اپنائیں و اذا مروا باللغو مروا کراما .اللہ تعالی ہماری قوم اور ملت کو سر بلند کرے اور اپنے دشمنوں پر غلبہ عطا کرے۔
 
واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ پیغام اسوقت سامنے آیا ہے کہ جب سوشل میڈیا اور خاص محافل میں گذشتہ چند مہینوں سے ایک فتنہ پرست گروہ جیّد علماء کرام ، ملی تنظیموں ، ذاکرین اھلبیت (ع) اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائریشن اور علامہ راجہ ناصر عباس کے خلاف شدید غلیظ پروپیگنڈے میں مصروف ہے تاکہ دشمنان اھلبیت (ع) کی مذموم سازشوں کو عملی جامہ پہنا کر ملت کو باہمی دست و گریبان کیا جاسکے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہندوستانی یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کے خلاف شدید تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مودی کی مداخلت سفارتی آداب و اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پاکستان دفتر خارجہ کو اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر انڈین افواج کے وحشیانہ تشدد سے اقوام عالم کی نظریں ہٹانے کے لیے بھارت اس طرح کے بیان دے رہا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ بھارتی وزیر اعظم تعصب میں اندھے ہو کرپاکستان کے خلاف بوکھلائے ہوئے بیان دے رہے ہیں۔مودی آداب حکمرانی سے ناواقف اور سیاسی طرز عمل سے نا آشنا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے عہدے پر بیٹھ کرکوئی بھی سمجھدار سیاست دان کسی پڑوسی ملک کے خلاف اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے مودی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار نہ کیا تو یہ نظریہ پاکستان سے انحراف ہو گا۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو لیٹروں،جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور استعمار کے ایجنٹوں سے آزاد کرانے کے لیے تحریک کا آغاز کر رکھا ہے۔ جب تک اس ملک کو قائد و اقبال کے افکار کی حقیقی شکل نہیں دی جاتی تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔تحریک پاکستان اس جدوجہد کا نام تھاجو ایسی ریاست کے حصول کے لیے کی گئی جہاں بیرونی مداخلت سے آزاد ہو کرہم اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کر سکیں۔جہاں بسنے والے ہر شخص کو اس کے مذہب اور عقیدے کا تحفظ حاصل ہو۔ وطن عزیز کے ہر محب وطن شہری کو پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے جاری ہماری جدوجہد میں شریک ہونا چاہیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایات پر ملک بھر میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں ایم ڈبلیو ایم کے مختلف دفاتر میں تقاریب منعقد کی گئیں جہاں وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئی اور کیک کاٹے گئے۔جماعت کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی دفاتر پر قومی پرچم بھی لہرائے گئےاور کیک بھی کاٹے گئے۔احتجاجی کیمپ میں کیک کاٹنے کی تقریب میں مرکزی رہنمائوں علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری ،علامہ علی شیر انصاری  اور کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کی قیادت میں علما ء کے ایک اعلی سطح وفد نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس کے علاوہ کراچی،اسلام آباد، لاہور، پشاور ،کوئٹہ ، مظفرآبادو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے یوم آزادی کے سلسلے میں ریلیاں نکالیں۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وطن عزیز کی قدر و منزلت،ارض پاک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں اور ملک کی ترقی و ا ستحکام کے لیے انفرادی ذمہ داریوں کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری مولانا محمد یونس حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  70ویں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں پروقار تقریبات کے انعقاد پر یوتھ کے دوستوں کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں. جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں دوستوں کی حب الوطنی اور ریلیوں کی شکل میں اس کا اظہار نہایت دیدنی تھا. مادر وطن کے باوفا فرزند اسی طرح آئندہ بھی ہر ایشو اور ایونٹ میں استقامت کے ساتھ میدان میں حاضر رہ کر دینی قومی اور ملی غیرت کا ثبوت دیں گے. جن دوستوں ملک بھر میں ریلیوں کے انعقاد اور انہیں پرشکوہ بنانے کے لئے جس طرح کی بھی کوشش کی ہے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں. خاص طور پر وحدت یوتھ لاھور اسی وحدت یوتھ سندھ اور کوئیٹہ کا بے حد ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے مختصر سے وقت میں معیاری جشن آزادی کے پروگرامات منعقد کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا. میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے جوانوں کو اسی طرح ملک و ملت کی خدمت کرنے اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے اور ہر میدان میں ثابت قدم رہتے ہوئے ناصر ملت کی آواز بننے اور ان کے پیغام کو ملک کےہر فرد تک پہنچانے کی توفیق عنایت فرمائے. ہمیشہ خوش رہیں اور شاد و آباد.  انشاء اللہ مولا امام زمان عج ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام حضرت امام علی رضا[ع] کی ولادت اور یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے مجلس کے آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری اورامور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی  نے خطاب کیا۔مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قائد شہید معصومین کی معنوی اقدار کے وارث تھے اور آج مجلس وحدت مسلمین اسی ارث کو حاصل کرکے آگے بڑھ رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگرچہ  طاغوت کے آلہ کاروں  اور نمک خواروں نے ہردور میں پاکستان میں حضرت امام خمینی  کے حقیقی پیروکاروں کو  داخلی اختلافات میں الجھانے کی کوشش کی ہے  اور سازشوں کا وہ سلسلہ ابھی تک چل رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد علامہ عارف حسینی ؒ نے  بھی اسلام اور پاکستان کے تحفظ کے لئے  ڈٹ کر ان سازشوں کا مقابلہ کیاتھا اور ہم بھی کررہے ہیں۔پروگرام  کے اختتام پر ملکی سلامتی اور تمام مسلمانوں کی آزادی و سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree